کاروان عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ

کاروان عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ مکمل شرعی رہنمائی اور معیاری سہولیات کے ساتھ عمرہ خدمات کا ایک قابل اعتماد نام۔

18/08/2026

مرد کی وفا عورت کی بیماری میں، اور عورت کی وفا مرد کی بے روزگاری میں پہچانی جاتی ہے

15/08/2026

جب انسان کے پاس بات کرنے کے لیے لوگ، سننے کے لیے قصے اور بانٹنے کے لیے وقت ہو تو موبائل کی دنیا اتنی ضروری محسوس نہیں ہوتی۔
ہم نے موبائل میں اتنی دنیا آباد کر لی ہے کہ ہمارے آس پاس کی اصل دنیا کہیں پیچھے رہ گئی ہے۔
موبائل میں ہزاروں رابطے ہیں، مگر سامنے بیٹھے ہوئے انسان کے لیے وقت نہیں۔
سینکڑوں تصاویر ہیں، مگر اپنوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کم ہوتے جا رہے ہیں۔
ہر لمحہ آن لائن ہیں، مگر نہ جانے کتنے رشتوں میں آف لائن ہو چکے ہیں۔

12/08/2026

*جب بھی آپ کے دروازے پر* *کوئی مانگنے والا آجائے تو اسکے جانے کے بعد رویا کرو*
*اے اللہ پاک تیرا شکر ہے کہ* *مجھے دینے والا بنایا ہے مانگنے والا نہیں بنایا*

الحمدللہ ثم الحمدللہ ❤️کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ — گروپ ون اور گروپ ٹو کے 86 معتمرین پر مشتمل قافلہ خیریت و عافیت...
08/08/2026

الحمدللہ ثم الحمدللہ ❤️

کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ — گروپ ون اور گروپ ٹو کے 86 معتمرین پر مشتمل قافلہ خیریت و عافیت کے ساتھ ڈی آئی خان پہنچ چکا ہے۔ 🤲

الحمدللہ! کاروانِ عبداللہ فاروقی جو وعدہ کرتا ہے، وہ اللہ کے فضل و کرم اور مدد سے پورا کرتا ہے۔ ❤️

🕋 اگست کی بکنگ جاری ہے
🕋 ستمبر پرومو آفر کی بکنگ بھی جاری ہے۔

خواہشمند حضرات بروقت رابطہ کریں۔

ہماری مکمل سہولیات:
✅ گھر سے گھر تک ٹرانسپورٹ
✅ پانچ بڑے عمرے
✅ طائف اور بدر کی زیارات
✅ مکہ مکرمہ کے پیدل قرب و جوار کی زیارات
✅ مدینہ منورہ کی پیدل زیارات
✅ مکہ مکرمہ میں تقریباً 10 منٹ کے فاصلے پر ہوٹل
✅ مدینہ منورہ میں تقریباً 8 منٹ کے فاصلے پر ہوٹل

کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ
اعتماد، سچ اور خدمت کا 🤍

07/08/2026

الحمدللہ! 🌹

کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ ون اور گروپ ٹو کے 86 خوش نصیب عمرہ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے جدہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جہاں سے وہ ان شاء اللہ پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

اللہ تعالیٰ تمام زائرین کا سفر آسان فرمائے، خیریت کے ساتھ وطن واپس پہنچائے اور ان کا عمرہ شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔

زیرِ نگرانی: حضرت مولانا عبداللہ فاروقی صاحب

🌹 کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ 🌹السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہتمام وہ معزز دوست جنہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ ان شاء ا...
04/08/2026

🌹 کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ 🌹

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام وہ معزز دوست جنہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ ان شاء اللہ جیسے ہی سعودی پرومو آفر آئے گی، ہم آپ کے ساتھ عمرہ کا سفر کریں گے، ان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ 10 اگست سے پہلے پہلے اپنا پاسپورٹ (اصل یا اسکین کاپی) اور پیمنٹ ہمارے آفس میں جمع کروا دیں یا ہمارے مقررہ اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔

ان شاء اللہ اگلے ہفتے سعودی پرومو آفر متوقع ہے۔ اگر اس سے پہلے ہمارے پاس آپ کے پاسپورٹ اور پیمنٹ موجود ہوں گے تو ہم بروقت پرومو آفر کے مطابق آپ کی ٹکٹ اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کر سکیں گے، تاکہ آپ اس بہترین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

خصوصاً کراچی، لاہور اور اپنے علاقے کے وہ تمام دوست جنہوں نے پہلے رابطہ کیا تھا، گزارش ہے کہ مزید انتظار نہ کریں، بلکہ جلد از جلد اپنے پاسپورٹ اور پیمنٹ جمع کروا دیں تاکہ پرومو آفر آتے ہی فوری کارروائی کی جا سکے۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لیے فوراً رابطہ کریں۔

کروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ
اعتماد • سچ • خدمت

02/08/2026

الحمدللہ 🌹

کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ کا گروپ نمبر 1 مدینہ منورہ میں اپنے بابرکت 11 دن مکمل کرنے کے بعد میقاتِ ذوالحلیفہ (آبارِ علی) سے احرام باندھ کر عمرہ کی نیت کے ساتھ، زیرِ نگرانی حضرت مولانا عبداللہ فاروقی صاحب، مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام معتمرین کا سفر آسان فرمائے، ان کا عمرہ شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔

ان شاء اللہ کاروانِ عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ کا گروپ نمبر 2 بھی بروز منگل مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوگا۔

31/07/2026

*جو شخص والدین کو راضی کر لیتا* *ہے* ،
*وہ اپنی زندگی کے بڑے مسائل آسان* *کر لیتا ہے*
*کیونکہ والدین کی دعا عرش تک* *پہنچتی ہے* 💯

🌹 ماں کو جنت سمجھو، بوجھ نہیں! 🌹جس ماں نے تمہیں چلنا سکھایا،آج اس کے بڑھاپے کا سہارا بن جاؤ۔جس نے اپنی ہر خوشی تم پر قرب...
30/07/2026

🌹 ماں کو جنت سمجھو، بوجھ نہیں! 🌹
جس ماں نے تمہیں چلنا سکھایا،
آج اس کے بڑھاپے کا سہارا بن جاؤ۔
جس نے اپنی ہر خوشی تم پر قربان کر دی،
اس کی کمزوری پر کبھی نفرت نہ کرنا۔
ماں کی ایک دعا، قسمت بدل دیتی ہے۔
ماں کی ایک آہ، سکون چھین لیتی ہے۔
اگر جنت چاہتے ہو،
تو اپنی ماں کے چہرے پر مسکراہٹ لے آؤ۔
ماں کی خدمت عبادت ہے،
ماں کی عزت سعادت ہے،
ماں کی رضا جنت کی بشارت ہے۔
آج ہی اپنی ماں کے پاس جاؤ،
اس کے ہاتھ چومو،
اسے گلے لگاؤ،
اور کہو:
"امّی! اللہ کے بعد میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت آپ ہیں۔" ❤️
🌹 ماں کی قدر کرو…
اس سے پہلے کہ صرف اس کی یادیں باقی رہ جائیں۔ 🌹

Address

Marhaba Property Market Carvan E Abdullah Farooqi Umrah Travel Office Shop No, 22 Near Pak Afghan Hotel Tank Adda Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاروان عبداللہ فاروقی عمرہ گروپ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share