19/08/2025
سکردو میں افسوسناک واقعہ
گزشتہ روز 17 اگست کو شام ساڑھے چار بجے چھومیک پل کے قریب واقع ایک ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی تیز رفتاری اور ریسنگ کرتی ہوئی دیکھی گئی۔ عینی شاہد کے مطابق جب انہوں نے ڈرائیور کو سمجھانے کی کوشش کی تو انہیں الٹا دھمکیاں دی گئیں اور ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑی میں موجود افراد کو تھانے لانے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بعض اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ واقعے میں ملوث افراد میں ایک اعلیٰ پولیس افسر کے بیٹے اور رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں دوبارہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر عام شہریوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے جا سکتے ہیں تو پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے والوں کو اسی قانون کے تحت کیوں نہیں پکڑا جا رہا۔
اہم سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا سکردو میں قانون سب کے لیے برابر ہے یا بعض افراد خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں
نجف علی چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان
جاگ بلتستان جاگ