کاروان امام مہدی علیہ سلام Karwan Imam Mahdi as

کاروان امام مہدی علیہ سلام  Karwan Imam Mahdi as This page just for ziyarat muqadasat .iran iraq syria

اربعین 2026 پیکج
13/06/2026

اربعین 2026 پیکج

04/06/2026
عیدِ غدیر تاریخِ اسلام کا وہ درخشاں دن، جو ہر سال 18 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُس عظیم الشان واقعے کی یادگار ہے ج...
02/06/2026

عیدِ غدیر تاریخِ اسلام کا وہ درخشاں دن، جو ہر سال 18 ذوالحجہ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُس عظیم الشان واقعے کی یادگار ہے جب رسولِ اکرم ﷺ نے اپنے آخری حج سے واپسی پر، خدا کے حکم سے، حضرت علی ابنِ ابی طالبؑ کو مسلمانوں کا مولا اور اپنا جانشین مقرر فرمایا۔
​❤️🌹
​حجۃ الوداع کے بعد، مدینہ واپسی کے سفر میں "غدیرِ خُم" کے مقام پر قرآنِ کریم کی یہ آیت نازل ہوئی:
`​"يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۖ" (سورۂ مائدہ: 67)`
"اے رسول! جو پیغام آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے، اسے پہنچا دیجئے (ورنہ رسالت کا کام مکمل نہ ہوگا)۔"

​اس الٰہی حکم پر لبیک کہتے ہوئے، نبی کریم ﷺ نے تپتے ہوئے صحرا میں قافلے کو روکا اور لاکھوں مسلمانوں کے مجمعے میں حضرت علیؑ کا ہاتھ فضا میں بلند کر کے تاریخی اعلان فرمایا:
`​"مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ، فَهَذَا عَلِيٌّ مَوْلَاهُ"`
"جس کا میں مولا ہوں، اُس کا یہ علیؑ مولا ہے۔"❤️
​یہ دن ولایتِ علیؑ کے اعلان، اِکمالِ دین اور اتمامِ نعمت کا مبارک دن ہے۔ 🌹

اعلامیہپاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "بحالیِ بائی روڈ زیارات" کے عنوان سے ایک اہم اجلاس بروز اتوار...
01/06/2026

اعلامیہ

پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "بحالیِ بائی روڈ زیارات" کے عنوان سے ایک اہم اجلاس بروز اتوار، 7 جون 2026ء بمقام پکی شاہ مردان، ضلع میانوالی منعقد ہوگا۔

اس اہم اجلاس میں زائرینِ اہلِ بیتؑ کو درپیش مسائل، زیارات کے انتظامات اور متعلقہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

1. مرحوم خادم الزائرین زوار حسین لنگاہ، مرحوم خادم الزائرین سید علی رضا شاہ (لیہ) اور دیگر مرحوم مومنین و مومنات کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے سورۂ فاتحہ اور دعائے مغفرت۔

2. گزشتہ سال سے زمینی راستوں کے ذریعے زیارات پر عائد پابندی کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے اقدامات۔

3. وزارتِ داخلہ اور دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے زمینی بارڈرز کی بحالی کے مطالبے کو مزید مضبوط بنانا۔

4. حکومتِ عراق کی جانب سے زمینی راستے سے سفر کرنے والے زائرین کے لیے عمر کی حد، ویزا فیسوں میں اضافے اور ویزوں کے اجراء میں تاخیر جیسے مسائل پر فوری توجہ اور عملی اقدامات کا مطالبہ۔

5. حکومتِ ایران کی جانب سے ایرانی ویزوں کے اجراء میں تاخیر، ڈبل انٹری ویزوں سے متعلق شرائط اور ویزوں کی مدتِ قیام میں نمایاں کمی کے معاملات پر توجہ دلانا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل مرتب کرنا۔

6. پاکستان میں ڈراپ باکس ہولڈرز اور ایئر لائن آپریٹرز کی جانب سے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ۔

7. قافلہ سالاری کے نام پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور ایسے گروہوں کی حوصلہ شکنی۔

پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن زائرینِ کرام کے حقوق، سہولیات اور باوقار سفر کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

جاری کردہ:
پاکستان زائرین آرگنائزرز ایسوسی ایشن

31/05/2026

`کربلا ایک ابدی و آفاقی سچائی ہے` جو زمان و مکان کی حدود کو توڑ کر ہر دور کے انسانی ضمیر پر دستک دیتی ہے۔
`جب عشقِ صادق دلوں میں متمکن ہو جائے، تو وہ تقویم (کیلنڈر) کا محتاج نہیں رہتا، بلکہ تاریخیں خود اس عشق کے تابع ہو جاتی ہیں۔`
18 جیٹھ یومِ عاشورہ؟؟
🤔🥺
جب دیسی تقویم کے اوراق پلٹتے ہیں تو *18 جیٹھ* کی تاریخ نمودار ہوتی ہے، جب پنجاب کی مٹی سے "لبیک یا حسینؑ" کی ایک پروقار گونج سنائی دیتی ہے۔ یہ تاریخ کوئی من گھڑت افسانہ یا محض جذباتی رسم نہیں، بلکہ ایک مستند تاریخی حقیقت ہے۔
سن 61 ہجری کی وہ تپتی ہوئی دوپہر، جب نواسۂ رسولؐ کا سرِ انور نیزے پر بلند کیا گیا، عیسوی اور قمری حسابات کے ساتھ ساتھ برصغیر کے قدیم بکرمی کیلنڈر کے مطابق 18 جیٹھ کا ہی دن تھا۔
دنیا بھر میں ذکرِ حسینؑ منانے کے انداز وہاں کے مقامی رہن سہن اور ثقافت کے عکاس ہیں۔ نائجیریا کے سیاہ فام اپنے کلچر کے مطابق پرسہ دیتے ہیں، گلگت بلتستان میں سال میں دو بار 'اسد عاشورہ' بپا کیا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں 18 جیٹھ کو عاشورہ کی طرح روایتی سوگ، مجالس اور جلوسِ عزا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افسوس! کچھ لکیر کے فقیر اور نام نہاد "اصلاحی بریگیڈ" کے لوگ اکثر عزاداری پر معترض نظر آتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو منبروں سے تو یہ نعرہ بلند کرتے ہیں کہ
"کلُّ یَومٍ عَاشُورَا وَکُلُّ اَرضٍ کَربَلَا" (ہر دن عاشورہ ہے اور ہر زمین کربلا ہے)،
مگر جب عقیدت مند مومنین 18 جیٹھ کو فرشِ عزا بچھا لیتے ہیں، تو یہی معترضین اپنے ہی مانے ہوئے اصول کی نفی کر بیٹھتے ہیں۔
* ہمیں تاریخوں کے تکنیکی تعصبات اور لفظی بحثوں میں الجھنے کے بجائے صرف اور صرف مقصد پر نظر رکھنی چاہیے۔ اور وہ واحد مقصد ہے ذکرِ حسینؑ کی آفاقی گونج کو بلند کرنا—جو بھی، جہاں بھی اور جس کلچر کے تحت بھی نامِ حسینؑ بلند کر رہا ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔ کیونکہ تاریخیں مٹ جائیں گی، کیلنڈر بدل جائیں گے، مگر ذکرِ حسینؑ تا ابد زندہ و جاوید رہے گا!
* یہاں ایک نہایت لطیف اور گہرا فکری نکتہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ اگر کبھی دیسی تقویم کا 18 جیٹھ اور قمری کیلنڈر کے مطابق آئمہ طاہرینؑ کی کوئی عظیم ولادت (جیسے 13 رجب یا 3 شعبان یا آئمہ طاہرین علیہم السّلام سے منسوب کوئی بھی خوشی) ایک ہی دن آ جائیں، تو مومن کا عمل کیا ہو؟
جہاں دل کے جذبات اور شریعت کے اصولوں میں توازن قائم کرنا ہو، وہاں عقیدت کا زریں اصول خود آلِ محمدؐ نے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر نقش فرما دیا ہے۔
کائنات کے سچے رہبر امام جعفر صادق علیہ السّلام کا لازوال فرمانِ محبت ہے کہ:
"شِيعَتُنَا خُلِقُوا مِنْ فَاضِلِ طِينَتِنَا وَ عُجِنُوا بِمَاءِ وَلَايَتِنَا يَفْرَحُونَ لِفَرَحِنَا وَ يَحْزَنُونَ لِحُزْنِنَا"
ترجمہ: "ہمارے شیعہ ہماری (خلقت کی) بچی ہوئی مٹی سے پیدا کیے گئے ہیں اور ان کے خمیر کو ہماری ولایت کے پانی سے گوندھا گیا ہے؛ وہ ہماری خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ہمارے غم میں غمگین ہوتے ہیں۔"
(حوالہ: امالی، شیخ طوسی، صفحہ 299)
پس، اگر اس دن عرشِ بریں پر محفل سجی ہو اور ممدوحِ کائناتؑ مسکرا رہے ہوں، تو سچے عاشق کی یہ مجال ہی نہیں کہ وہ بساطِ سوگ بچھا کر بیٹھ جائے۔ امام کی خوشی پر اپنے غم کو قربان کر دینا ہی عشق کا اعلیٰ ترین درجہ ہے۔
چنانچہ، ایسی صورتحال میں فرحتِ معصومؑ کی خوشی اور احترام کو اولیت دی جائے گی۔ مومنین اپنے چہروں پر مسرت سجائیں ، نذر و نیاز اور جشن بپا ہو۔ تاہم، 18 جیٹھ کی عزاداری کے اوقات کو ایک دو دن آگے پیچھے منتقل کیا جا سکتا ہے، یا پھر اسی محفلِ جشن کے آخر میں فضائل کے سائے میں کربلا کے مصائب کا مختصر ذکر کر کے پرسہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہی عقل ، علم اور اطاعتِ امامؑ کا اصل تقاضا ہے۔
https://chat.whatsapp.com/Ibf14mwCl99EqUVR4ccGXo
🕯️📜*مہدوی گھرانہ*
*بابِ مدینۃ العلم انسٹیٹیوٹ، لاہور*

اَلسّلاَمُ عَلیکَ یاَ مُحمّد بَاقِر علم النبین (ع) 🥺❤️‍🩹وارثِ زمانہ مولا امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام ...
23/05/2026

اَلسّلاَمُ عَلیکَ یاَ مُحمّد بَاقِر علم النبین (ع) 🥺❤️‍🩹
وارثِ زمانہ مولا امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام محبانِ اہلبیتؑ کی خدمت میں پانچویں تاجدارِ امامت، باقر العلوم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کا دلسوز پرسہ پیش کرتے ہیں۔ 🥺💔
🚩 اپنے گھروں کی مہدوی ماحول سازی کرتے ہوئے وقت کے امام عج کی بارگاہ میں۔ پرسہ پیش کرنے کے لیے کچھ لمحے اپنے پانچویں امامؑ کی عظمت اور سیرتِ مبارکہ کے ذکر کے لیے مخصوص کرتے ہیں؛
1۔ اسمِ مبارک: محمد
ولادت با سعادت: یکم رجب المرجب 57 ہجری
شہادت: 7 ذوالحج 114 ہجری
ہمارے پانچویں امامؑ کا لقب "باقر العلوم" (علم کا سینہ چاک کرنے والا) ہے۔ اس کا مطلب ہے "علم کو کھولنے والا اور اس کی گہرائی تک پہنچنے والا"۔
* یہ امامؑ کا وہ معجزہ ہے جس کی گواہی خود رسولِ خدا ص نے دی۔
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے امامؑ کی آمد سے سالوں پہلے اپنے پیارے صحابی جنابِ جابر بن عبداللہ انصاریؓ سے فرمایا تھا: "جابر! تم میرے ایک فرزند کو دیکھو گے جس کا نام میرا نام (محمد) ہوگا اور وہ علم کا سینہ چاک کرے گا۔ جب تم اس سے ملنا تو اسے میرا سلام کہنا۔"
2۔ مولا و آقا حسنؑ و حسینؑ کے نور کا ملاپ:
ہمارے پانچویں امامؑ مولا باقر العلوم ع کا نسب بے حد خوبصورت اور خاص ہے! آپؑ وہ واحد امام ہیں جن کے دادا بھی امام ہیں اور نانا بھی امام۔❤️
والدِ گرامی: امام زین العابدین علیہ السلام (ابنِ امام حسینؑ)
والدہِ محترمہ: جنابِ فاطمہ س (بنتِ امام حسنؑ)
یوں آپؑ کی ذات میں مولا حسنؑ اور مولا حسینؑ دونوں کا نور ایک ہو گیا۔🥹❤️
3۔ کربلا کے عینی شاہد:
امام محمد باقرؑ وہ عظیم امام ہیں جنہوں نے بچپن میں کربلا کا پورا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ امامؑ صرف 4 برس کے تھے۔ آپ ع اپنے دادا امام حسینؑ کی قربانی، خیموں کا جلنا اور بیبیوں کی اسیری کے تمام مصائب میں ہم قدم تھے۔ 💔🥺
اسی لیے آپؑ کی پوری زندگی اپنے جدِ مظلوم کے غم میں روتے گزری۔ 😭
4۔ علم کی حقیقی شمع روشن کرنا:
امامؑ نے اس مشکل دور میں علم کی وہ یونیورسٹی قائم کی جس سے ہزاروں شاگردوں نے فیض پایا اور سچا اسلام پوری دنیا میں پھیلا۔ آئیے آج معرفتِ امام محمد باقر العلوم ع سے اپنے بچوں میں یہ شوق پیدا کریں کہ ایک مہدوی بچے کے لیے علم حاصل کرنا کتنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے امامِ زمانہ (عج) کا بہترین مددگار بن سکے۔

5: امامؑ کی مظلومانہ شہادت کا حال:
اموی بادشاہ ہشام بن عبدالملک امامؑ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور آپؑ کے بے پناہ علم سے بہت زیادہ حاسد تھا۔ اسی حسد کی وجہ سے اس ظالم بادشاہ نے امامؑ کو زہر دلوایا۔ زہر کی وجہ سے امامؑ شدید تکلیف میں رہے اور 7 ذی الحجہ کو مدینہ منورہ میں شہید ہو گئے۔
ہمارے مظلوم و مسموم امامؑ مدینہ منورہ "جنت البقیع" میں بغیر سائے اور بغیر ضریح کے، کھلے آسمان تلے اپنے بابا امام زین العابدینؑ کے پہلو میں آرام فرما رہے ہیں۔ جب ہم اپنے امامِ زمانہ (عج) کو ان کے دادا کا پرسہ دیتے ہیں، تو بقیع کی ویرانی کو یاد کر کے دل تڑپ اٹھتا ہے۔
اللھمَّ عجل لولیک الفرج 🤲🏻😭
🕯️📜*مہدوی گھرانہ*
*بابِ مدینۃ العلم انسٹیٹیوٹ، لاہور*

ماتمی پیکج
17/05/2026

ماتمی پیکج

29 ذیقعدہ💔 😭💔شبِ شہادت باب المراد آقا و مولا امام محمد تقی الجواد علیہ الصلاۃ والسلام پہ تعزیت پیش کرتے ہیں 💔
16/05/2026

29 ذیقعدہ💔
😭💔
شبِ شہادت باب المراد آقا و مولا
امام محمد تقی الجواد علیہ الصلاۃ والسلام پہ تعزیت پیش کرتے ہیں 💔

Please Join our Channel https://whatsapp.com/channel/0029Vb710asCBtx7hWMedB0A/112
13/05/2026

Please Join our Channel

https://whatsapp.com/channel/0029Vb710asCBtx7hWMedB0A/112

Follow ‎مہدوی گھرانہ🌷💖‎'s WhatsApp channel. ‎العجل یا صاحب الزمان عج 🌹🤲🏻
زیرِ سرپرستی مولا صاحب العصر و الزمان عج بابِ مدینۃ العلم انسٹیٹیوٹ کے توسط سے چینل مہدوی گھرانہ کا مقصد ہر گھر کو "خیمہِ امام عج" بنانا اور عصرِ غیبت میں معرفتِ امامِ زمانہ عج کے ذریعے اپنی نسلوں کی تربیت کرنا ہے۔
آئیں! مل کر ظہور کی راہ ہموار کریں۔
اللھمَّ عجل لولیک الفرج 🤲🏻💐.‎ Join 31 followers for the latest updates.

Address

F6/2
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاروان امام مہدی علیہ سلام Karwan Imam Mahdi as posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کاروان امام مہدی علیہ سلام Karwan Imam Mahdi as:

Share