PIA Employees Of All Pakistan

PIA Employees Of All Pakistan Pakistan International Airline is a Flag Carrier of Pakistan

Eid Mubarak to all PIA Staff
21/03/2026

Eid Mubarak to all PIA Staff

10/01/2026
*25 دسمبر 2025 کو پی آئی اے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری*
24/12/2025

*25 دسمبر 2025 کو پی آئی اے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری*

`عارف حبیب گروپ پی آئی اے کا نیا مالک بن گیا`*عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے 135 ارب کی بولی لگا کر پی آئی...
23/12/2025

`عارف حبیب گروپ پی آئی اے کا نیا مالک بن گیا`

*عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے 135 ارب کی بولی لگا کر پی آئی اے کے 75 فیصد شئیر حاصل کر لئے*

پی آئی اے کے 75 فیصد شئیر حاصل کرنے کیلئے عارف حبیب گروپ نے 135 ارب کی بولی لگائی

جبکہ لکی سیمنٹ گروپ نے 75 فیصد شئیر حاصل کرنے کے لئے 134 ارب لگائے

`1 ارب کے فرق سے عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے خرید لی`

بنائے گئے قانون کے مطابق جیتنے والا عارف حبیب گروپ اگر چاھے تو پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد شئیر بھی حاصل کرنے کا اہل ھو گا

*لاھور ہائی کورٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دی گئی درخواست مسترد کر دی*
22/12/2025

*لاھور ہائی کورٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے بھی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف دی گئی درخواست مسترد کر دی*

`پی آئی اے کی نجکاری سے فوجی فرٹيلائزر کمپنی علیحدہ ھو کر دستبردار ھو گئی`*فوجی فرٹيلائزر کا بولی میں جیتنے والی کمپنی ک...
22/12/2025

`پی آئی اے کی نجکاری سے فوجی فرٹيلائزر کمپنی علیحدہ ھو کر دستبردار ھو گئی`

*فوجی فرٹيلائزر کا بولی میں جیتنے والی کمپنی کے ساتھ بعد میں شراکت داری کرنے کا ارادہ*

*اسلام آباد اسرار خان کی رپورٹ*

فوجی فرٹیلائزر قومی ائیرلائن نجکاری دوڑ سے دستبردار تین گروپس میدان میں ارنسٹ منی جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر گئی بولیاں 23 دسمبر کو کھلیں گی فوجی فرٹیلائزر بعد میں کسی کامیاب کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے

75 فیصد حصص فروخت کی سیلڈ بڈز کا فیصلہ کن مرحلہ حکومت کے پاس باقی 25 فیصد حصص رکھنے یا فروخت کرنیکا اختیار برقرار ہے۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، جسے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے کے 75 فیصد حصص خریدنے کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا، نے باضابطہ طور پر بولی کے عمل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے اور اس فیصلے سے نجکاری کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ حکام کے مطابق بولی کا عمل 23 دسمبر کو شیڈول ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہفتہ ارنسٹ منی ابتدائی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔

نجکاری کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ تین دیگر پہلے سے منظور شدہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان نے مطلوبہ رقم جمع کرا دی ہے اور وہ سیل بند بولیاں جمع کرانے کے لیے تیار ہیں جبکہ فوجی فرٹیلائزر نے رقم جمع نہیں کرائی۔ حکام مطابق اگرچہ فوجی فرٹیلائزر اس مرحلے پر بولی میں ہ نہیں لے رہی تاہم وہ بعد میں کسی کنسورشیم میں شامل ہو سکتی ہے

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کمپنی بولی جمع کرا دیتی تو قواعد کے تحت اسے بعد میں کسی کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شراکت کی اجازت نہ ہوتی۔ اس سے قبل نجکاری کمیشن بورڈ نے چار بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ایئر بلیو پرائیویٹ) لمیٹڈ لکی سیمنٹ کی قیادت میں کنسورشیم جس میں حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز شامل ہیں؛ اور عارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں کنسورشیم جس میں فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔ 7 نومبر کو اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو عارف حبیب کی قیادت والے کنسورشیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PIA Employees Of All Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PIA Employees Of All Pakistan:

Share