Railinfo

Railinfo Biggest information on this page (Railways info). Like, comments and share.

This Page & Group " Railinfo " will provide information about Railways, you can get here all the info in innovative Designs , photos,video , views and much more.

22/05/2026
21/05/2026

پریس ریلیز

پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کا اعلان

لاہور، 21 مئی 2026

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر مسافروں کی اضافی آمدورفت کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو عید کے موقع پر بہتر، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی 2026 کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی جبکہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی 2026 کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

خصوصی ٹرینیں ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، روہڑی، بہاولپور، خانپور، جہلم اور دیگر اہم اسٹیشنوں سے گزریں گی تاکہ ملک بھر کے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی تاکہ عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

پاکستان ریلویز انتظامیہ نے متعلقہ ڈویژنز کو خصوصی ٹرینوں کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی تاہم یہ 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔

مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ باقاعدہ اور درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں اور رش سے بچنے کے لیے پیشگی ریزرویشن کو ترجیح دیں۔

پاکستان ریلویز عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس، پاکستان ریلوے لاہور 20 مئی 2026اے جی ایم ٹریفک محمد سفیان سرفراز ڈوگر کا واشنگ لائنز لاہور کا دورہ...
20/05/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس، پاکستان ریلوے لاہور

20 مئی 2026

اے جی ایم ٹریفک محمد سفیان سرفراز ڈوگر کا واشنگ لائنز لاہور کا دورہ، میانوالی ایکسپرس کے ری فربش ریک کا معائنہ

ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک پاکستان ریلوے، محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ واشنگ لائنز لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میانوالی ایکسپریس ٹرین کے ری فربش ریک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ٹرین میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، پنکھوں کی فعالیت، سیٹوں کی پوشش، پینٹ ورک، سیٹ اور برتھ نمبرز، صفائی ستھرائی اور سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اے جی ایم ٹریفک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ری فربش ریک کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور ٹرین میں صفائی، پیسنجر فیسلیٹیشن اور دیگر سہولیات کی موثر انداز میں مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے اس موقع پر سبک خرام ریل کار (103-اپ) کے ریک کا بھی معائنہ کیا اور مسافروں ک فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اے جی ایم ٹریفک کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں مسافروں کو بہتر، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جبکہ ٹرین کے ری فربش ریک کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ شعبے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں انجام دیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَكُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مح...
16/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد علی سہتو STE آج صبح کراچی کے Indus Hospital میں انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی میت کچھ دیر میں حیدرآباد روانہ کی جائے گی، جہاں سے بعد ازاں آبائی گاؤں نوشہری کے قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔
تمام دوستوں، ساتھیوں اور متعلقین سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

11/05/2026

پریم کا نعرہ ۔۔ ریل کا ہر مزدور ہمار
ہم وہ آواز ہیں جو دبائی نہیں جا سکتی،
ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں بھی جلتے رہتے ہیں۔
مزدور کا حق، اس کی عزت اور اس کا وقار
ہماری جدوجہد کا مقصد بھی ہے اور فخر بھی۔
جب تک محنت کرنے والا اپنے حق سے محروم ہے،
تب تک ہماری آواز بلند رہے گی۔ ✊
“پسینہ بہانے والوں کا احترام لازم ہے،
کیونکہ قوموں کی ترقی مزدور کے ہاتھوں سے لکھی جاتی ہے۔”
اسلم ملک ڈویژنل آرگنائزر
پریم یونین سی بی اے کراچی

جناب حفیظ اللہ صاحب نے CEOپاکستان ریلوے کا چارج سںبھال لیا۔
29/04/2026

جناب حفیظ اللہ صاحب نے CEOپاکستان ریلوے کا چارج سںبھال لیا۔

سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گریڈ21کےآفیسرحفیظ اللہ سی ای اوریلوے تعینات
29/04/2026

سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ گریڈ21کےآفیسرحفیظ اللہ سی ای اوریلوے تعینات

Address

Karachi
75420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Railinfo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Railinfo:

Share