08/12/2021
ایک لائیٹ لوکو موٹیو روک کر ٹرین ڈرائیور نے کھانے کے پینے کی کوئی چیز کیا لے لی دجالی میڈیا نے پورے پاکستان کو سر پہ اٹھایا ہوا ہے کیا کبھی اس دجالی میڈیا کو ٹرین ڈرائیورز کے ساتھ ہونے والی بے انصافیاں نظر نہیں آئیں ۔ کیا اس دجالی میڈیا نے کبھی یہ کھوج لگانے کی کوشش کی ٹرین ڈرائیورز اتنی بڑی زمہ داری اور حساس نوکری کے بدلے میں رہائیش کیسی دی گئی ہے اور مراعات کیا دی جاتی ہیں۔ اور ڈیوٹی کتنی لی جاتی ہے۔ اسکے رننگ روم کا معیار کیا ہے۔ بس ان کو شوشے چھوڑنے کا پتہ ہے وہ بھی پیسے لے کر ۔ لیکن ریلوے میں اربوں کھربو ں کے گپلے کرنے والوں کو بھی کبھی منظر عام پر لایا کرو لیکن وہ آپکو سفر کے لئے فری سہولت دیتے ہیں اس لئے نہیں بولتے ۔ چھوٹی سی غلطی پر اگنور کرنا بھی سیکھیں۔