New Pakistan Coach

New Pakistan Coach Travel From Karachi To Mirpurkhaas, khipro,Umerkot

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَافسوسناک خبرنیو پاکستان کوچ کے مالک، معروف ٹرانسپورٹر حاجی نور خان صاحب رضائے...
29/01/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

افسوسناک خبر

نیو پاکستان کوچ کے مالک، معروف ٹرانسپورٹر حاجی نور خان صاحب رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
مرحوم ملک ضیاء، ملک فیاض، ملک سلیم، ملک وحید اور ملک نعیم کے والد محترم تھے۔

مرحوم کے صاحبزادے ملک فیاض ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ ملک سلیم تحریکِ منہاج القرآن کے سینئر رہنما ہیں۔

نمازِ جنازہ:
📅 تیس جنوری (30 January)
🕋 بعد نمازِ جمعہ

بوقت دو بجے۔
📍 عالیشان مسجد، مرزا آدم خان روڈ، بکرا پیڑی، لیاری، کراچی

ہم جملہ لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی کامل مغفرت عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
🕊️
محمد علی خان۔



#تعزیت

#دعائےمغفرت
#صبرجمیل

#لیاری
#کراچی


27/10/2025

🚫 اہم اطلاع برائے مسافر حضرات 🚫

الکرم اسکوائر لیاقت آباد پر واقع انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے تمام دفاتر کو انتظامیہ نے ہائیکورٹ کے حکم پر سیل کر دیا ہے۔

یقیناً اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور ہمارے محترم مسافروں کو عارضی مشکلات کا سامنا ہو گا، مگر ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے۔

📢 اہم ہدایت:
سیٹوں کی بکنگ کے حوالے سے براہِ راست ہمارے نمائندوں سے رابطہ میں رہیں۔
وہ آپ کو مکمل رہنمائی اور معلومات فراہم کریں گے۔
جوں ہی اس مسئلے کا حل نکل آتا ہے، ہم فوراً اپنے معزز مسافروں کو آگاہ کر دیں گے۔

📞 رابطہ نمبرز:
📱 آصف نیازی: 0303-0223354
📱 سیف الرحمان: 0335-2961965

آپ کا اعتماد ہی ہماری طاقت ہے 💪
ہم آپ کے سفر کو محفوظ، آسان اور بروقت بنانے کے لیے ہر وقت موجود ہیں 🚍

ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کراچی کے زیر انتظام  کراچی پریس کلب پر  سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹ دشمنی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور ص...
02/02/2025

ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کراچی کے زیر انتظام کراچی پریس کلب پر سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹ دشمنی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میمن اور PTA سیکریٹری کے اقدامات کی مذمت کی گئ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو سرکاری ٹرمینل دیا جائے تاکہ مسافروں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

نیو پاکستان کوچ – کراچی سے میرپورخاص، عمرکوٹ اور کھپرو کے لیے قابلِ اعتماد سفری سہولت!کراچی سے میرپورخاص، عمرکوٹ اور کھپ...
22/12/2024

نیو پاکستان کوچ – کراچی سے میرپورخاص، عمرکوٹ اور کھپرو کے لیے قابلِ اعتماد سفری سہولت!

کراچی سے میرپورخاص، عمرکوٹ اور کھپرو کا سفر اب پہلے سے زیادہ آرام دہ اور آسان ہو گیا ہے! نیو پاکستان کوچ ہر آدھے گھنٹے بعد جدید یو ٹانگ اور ڈائیوو بسوں کے ساتھ آپ کے لیے حاضر ہے۔

ہماری خدمات کی نمایاں خصوصیات:

✅ ہر آدھے گھنٹے بعد سروس: وقت کی پابندی، ہمارے وعدے کی ضمانت۔
✅ آرام دہ کوچز: یو ٹانگ اور ڈائیوو بسیں سفر کو سکون بخش بناتی ہیں۔
✅ محفوظ اور تیز رفتار سفر: تجربہ کار ڈرائیورز اور محفوظ راستے۔
✅ تمام اہم منزلوں تک رسائی: میرپورخاص، عمرکوٹ اور کھپرو کے لیے خصوصی خدمات۔
✅ بجٹ کے مطابق کرائے: اعلیٰ معیار کی خدمات مناسب قیمت میں۔

بکنگ یا مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

📞 فون نمبر:
021-32790065
021-32782965

📍 روانگی پوائنٹ: صدر، الکرم اسکوائر سے شٹل سروس دستیاب ہے۔

نیو پاکستان کوچ – سفر کا نیا معیار!

ہماری پہچان – شاندار سلوگن:

1. "نیو پاکستان کوچ – آرام، اعتماد، اور ہر منزل پر رسائی!"

2. "جہاں ہر سفر یادگار بنے – نیو پاکستان کوچ کے ساتھ!"

3. "آپ کا وقت، آپ کا سفر – نیو پاکستان کوچ کی ذمہ داری!"

کراچی سے میرپورخاص سفر کرنے والے مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صدر کراچی  اور الکرم اسکوائر  سے شٹل سروس کا انتظام ہے ا...
14/11/2024

کراچی سے میرپورخاص سفر کرنے والے مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صدر کراچی اور الکرم اسکوائر سے شٹل سروس کا انتظام ہے اور سہراب گوٹھ کے مقابلے میں ان آفس میں پسنجر کے بیٹھنے کی جگہ اور واش روم کی سہولت بھی موجود ہے اس لیے جن مسافروں کے لیے آسانی ہو وہ ان مقامات سے شٹل کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمارا سارا بکنگ کا سسٹم صدر اور الکرم پر ہی موجود ہے اور فون پر بکنگ کی سہولت بھی اسی طرح موجود ہے

انتظاميہ ۔

نیو پاکستان کوچ۔

11/03/2024
16/12/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث نیو پاکستان کوچ اور ڈائیوو سروس کے کرائے میں مورخہ 17 دسمبر بروز اتوار سے 50 روپے کی کمی کی جارہی ہے ۔

نیو پاکستان کوچ کا نیا کرایا ۔ 800 ہوگا

ڈائیووس بس سروس کا نیا کرایا 900 ہوگا

25/10/2023

کراچی میرپورخاص چلنے والے تمام مسافروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ گٹکا ماوا چھالیہ سفینہ وغیرہ جیسی تمام ممنوعہ اشیاء لے جانے پر سختی سے ممانعت ہے براہ مہربانی آفس اسٹاف کے ساتھ تعاون کریں اور سامان کی چیکنگ کروائیں اگر کوئ بھی فرد بس اسٹاف کے ساتھ اپنے طور پر کوئی ڈیلنگ کرتا ہے تو کمپنی انتظامیہ بالکل زمے دار نہ ہوگی ۔

آپکا تعاون ہی ہماری کامیابی ہے۔

18/08/2023

کراچی تا میرپورخاص روٹ پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دورانo حکومت کی طرف سے دو بار ڈیزل کی قیمت بڑھائ جا چکی ہے اور اب تک 40 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث آئل ۔ ٹائرز اور اسپئیر پارٹس کی قیمتیں انتہائی بلندی پر چلی گئی ہیں اس صورتحال کے باعث کرایا بڑھانا مجبوری بن چکا ہے اس لیئے مورخہ 18 اگست 2023 بروز جمعہ سے نیا کرایا مندرجہ ذیل ہوگا۔

نارمل AC کوچ کرایا ۔ 900

ڈاییو AC کوچ کرایا ۔ ۔1000

آپ کے تعاون کے شکر گزار۔

انتظامیہ ۔ نیو پاکستان کوچ۔

نیو پاکستان کوچ کی فلیٹ میں اظافہ ۔۔۔! میرپور اسٹیشن سے صبح 7:15 بجے کراچی صدر سے دوپہر 3:30 بجے کرایہ صرف 800رابط نمبر:...
24/02/2023

نیو پاکستان کوچ کی فلیٹ میں اظافہ ۔۔۔!

میرپور اسٹیشن سے صبح 7:15 بجے

کراچی صدر سے دوپہر 3:30 بجے

کرایہ صرف 800

رابط نمبر:
03000694016

27/08/2022

کراچی میرپور خاص سفر کرنے والے تمام افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر کوئ سیلاب زدگان کے لئے کسی بھی قسم کا امدادی سامان میرپورخاص بھجوانا ہو تو تصدیق کے بعد ان سے کسی قسم کا کارگو کا کرایہ نہیں لیا جائے گا اس مشکل وقت میں نیو پاکستان کوچ سیلاب زدگان متاثرین کے ہمراہ کھڑی ہے اور اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ جلد از جلد ان تمام مشکلات کا خاتمہ ہو اور متاثرین کے جملہ مسائل حل ہو سکیں ۔
آمین

Address

Plot No/ZC-47 Near Cafe Student Saddar
Karachi
74400

Telephone

+923089666565

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Pakistan Coach posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share