Discovery Transport Travel&Tourism

Discovery Transport Travel&Tourism We are organizing a program explore and promote tourism Historical places in Pakistan.Message to the world Pakistan is very beautiful and peaceful country.

23/01/2023

21/01/2023

with @❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

13/01/2023

Islamabad
13/10/2022

Islamabad

08/11/2021
Pakistan tour
30/03/2021

Pakistan tour

15/05/2020

نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ (NTCB)
کی جانب سے شعبہ سیاحت کے لئے Covid-19 سے درپیش مسائل پہ 11 مئی کو مندرجہ ذیل SOPs مرتب کیے ہیں۔

سلیس اردو ترجمہ:
اظہار الحق مسعودی
حصہ اول: Part-1



#الف: ٹوئر آپریٹر کمپنیاں اپنے گروپ یا کلائنٹ کے حوالے سے مندرجہ ذیل ضابطوں کو یقینی بنائیں گی:
1۔ تمام انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کروائی جائے گی۔
2۔ فیس ماسک، داستانے، ہینڈ سینیٹائیزرز سب کے پاس ہو
3۔ کلائنٹس سے بیان حلفی لیا جائے گا کہ وہ تمام SOPs پہ عمل پیرا ہو گا۔
4۔ اگر کلائنٹس/ سیاح ان SOPsپہ عمل پیرا نہیں ہوں گے تو ضرورت پڑنے پر انھی قرنطینہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
5۔ ٹوئر گائیڈ کے پاس کلائنٹس کی معلومات کا ایک پرفارمہ ہو گا جس میں ہر کلائنٹ کی درج ذیل معلومات فراہم کی۔جائیں گی:
**پاسپورٹ/ شناختی کارڈ نمبر
**ٹریول ہسٹری
**ایمرجنسی فون نمبر
**روزانہ کی بنیاد پر مکمل پلان (itinerary )

#ب: سفری اقدامات
1۔ ڈرائیور کا حفاظتی کٹ میں ہونا (ماسک، داستانے وغیرہ)
2۔ گاڑی کو مطلوبہ سپرے سے صاف کرنا۔ یہ عمل ہر بار جب مسافر روانگی/آمد سے قبل کیا جائے گا۔
3۔ ٹوئر آپریٹر محکمہ صحت/مجاز افسر سے Disinfection Certificate لیکر اپنی صحت کی تصدیق کو یقینی بنائے گا۔
4۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ہینڈ سینیٹائیزرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
5۔ اس بات کو پرکھا جائے کہ اگر ڈرائیور والے حصے کو کسی طور الگ کر دیا جائے (پلاسٹک شیٹ یا کسی شفاف چیز سے) تاکہ ڈرائیور اور دیگر افراد کا میل جول ممکن نہ ہو پائے۔
6۔ ڈرائیور کو محدود گفت و شنید کی اجازت دی جائے۔
7۔ ایک کتابچہ جس میں سفر، رہائش، کھانے پینے وغیرہ کے متعلق تمام SOPs درج ہوں اور اس کتابچہ کو مسافروں کے پاس پیچھے کسی جگہ ہر ایک کی دست رست میں رکھا جائے تاکہ مسافروں کو سفر کے حوالے سے تمام اہم معلومات کا علم رہے۔

#ج: دوران سفر حفاظتی اقدامات
1۔ دوران سفر محتاط فاصلہ رکھیں۔ فیس ماسک، داستانے پہن کر رکھیں۔
2۔ دوران سفر درجہ حرات نوٹ کرتے رہیں اگر °68۔9 F سے ذیادہ حرات نوٹ کریں تو قریب کسی ہسپتال وغیرہ چیک کروائیں۔
3۔ بادل نخواستہ اگر کسی کو Covid-19 کے آثار نمایاں ہوں جیسا کہ سانس میں رکاوٹ، کھانسی، تیز بخار وغیرہ تو فوران پاس موجود ہسپتال/ صحت کے مرکز وغیرہ سے چیک اپ کروائیں۔
4۔ سفر سے پہلے تمام مسافر Covid-19 سے متعلقہ تھرمل ڈیوائس سے خود کو سکیں کروائیں اگر درجہ حرارت ذیادہ ہو تو قریب ترین صحت کے مرکز سے رجوع کریں۔ (تھرمل ڈیوائس الیکٹرک تھرما میٹر ہوتا ہے)
5۔ دوران سفر کسی بھی جگہ مسافروں کو بھیڑ نہ کرنے دیں۔
6۔ گاڑی میں ایک یا دو نشستیں خالی رکھیں تاکہ دوران سفر اگر کسی مسافر میں وائرس کے آثار نمایاں ہوں تو اسے دوسرے مسافروں سے الگ رکھا جا سکے۔

#د: ملازمین کی صحت اور تربیت کا عمل:
1۔ ٹوئر گائیڈ کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے چیک اپ کروایا جائے۔
2۔ دوران سفر درجہ حرات نوٹ کرتے رہیں اگر °68۔9 F سے ذیادہ حرات نوٹ کریں تو قریب کسی ہسپتال وغیرہ چیک کروائیں
3۔ دوران سفر گاڑی میں Personal Protection Equipments کا لباس رکھا جائے اور ٹوئر گائیڈ کو قبل از سفر مکمل تربیت بھی دی جائے کہ اس لباس کو کیسے استعمال کرنا ہے تاکہ کسی ناگہانی صورت میں اسے استعمال کیا جا سکے۔
4۔ حفظان صحت کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے عملہ کی با قاعدہ تعلیم و تربیت کا انتظام کیا جانا چاہیئے۔
5۔ تمام عملہ، بشمول ٹوئر گائیڈ و ڈرائیور کا Covid-19 سے متعلق تمام SOPs کے بارے میں مکمل علم ہونا ضروری ہے۔

#ہ: ٹوئر آپریٹر اس بات کو یقینی بنائیں کہ:
1۔ سفر سے قبل وہ بیان حلفی دے گا اس بات کی کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے (ٹوئر آپریٹرز کے حوالے سے) جو بھی SOPs بنائے ہیں ان پر وہ عمل پیرا ہو گا۔
2۔ وہ تمام گروپ ممبرز /مسافروں کی ٹریول ہسٹری،بیماری و دیگر مطلوبہ معلومات Entry پوائنٹ اور Exit پوائنٹ پہ فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔
3۔ وہ نا صرف SOPs کے مطابق طے شدہ حفاظتی لباس، ماسک، گلوز، عین وغیرہ کی فہرست مرتب کرے گا بلکہ انکی موجودگی کو بھی یقینی بنائے گا۔
4۔ ٹوئر آپریٹرکسی بھی معذور/نوزائیدہ کے حوالے سے (سرپرست کا) دستخط شدہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم/ مہیا کرے گا۔

#و: دوران سفر ہوٹل اور قیام گاہیں
1۔ ٹوئر آپریٹر/کمپنیاں صرف شعبہ سیاحت (صوبائی/علاقائی ڈیپارٹمنٹ) سے تصدیق شدہ ہوٹل/گیسٹ ہاوسز میں اپنا قیام کر سکیں گے۔ تصدیق شدہ ہوٹل وہیں جو طے شدہ SOPs پہ پورا اتر رہے ہیں۔ (لسٹ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ)
2۔ دوران سفر عارضی طور رکنا ہو یا کھانے پینے کے لئے، صرف پہلے سے طے شدہ اور تصدیق شدہ ہوٹلز یا ریستوران میں ہی رکا جا سکتاہے۔ (یہ صرف کھانے کے حوالے سے ہے)
3۔ دوران قیام و طعام طے شدہ SOPs کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
4۔ روانگی سے قبل ہر بار مسافروں کے سامان کو صاف (Disinfect ) کیا جائے گا۔

Address

B-26 Block 12, Shop No, 4 F. B Area Gulberg, Karachi
Karachi
75950

Telephone

+923002830895

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discovery Transport Travel&Tourism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discovery Transport Travel&Tourism:

Share