Pakistani Foreign Community

Pakistani Foreign Community Whether you're planning to study overseas, apply for scholarships, explore work opportunity

Welcome to the Pakistani Foreign Community your trusted space for guidance, support, and real stories from fellow Pakistanis living, studying, and working abroad! 🌍 Pakistani Foreign Community 🇵🇰

Welcome to the Pakistani Foreign Community — your trusted space for guidance, support, and real stories from fellow Pakistanis living, studying, and working abroad! 🌐✈️

Whether you're planning to study

overseas, apply for scholarships, explore work opportunities, or just connect with the global Pakistani diaspora — this is your go-to hub.

📚 Study Abroad Tips
🎓 Scholarship Updates
🛂 Visa & Immigration Info
🤝 Community Support & Networking
📍 Country-Specific Guidance (UK, USA, Canada, Germany & more!)

Join us to learn, share, and grow with a worldwide network of ambitious and helpful Pakistanis. Let’s make your foreign journey easier, together!

28/02/2026

The World Leaders Convention 2026 returns bigger and bolder bringing together emerging leaders, policymakers, and innovators committed to driving real global change.
Be part of the movement.
🔗 https://theogpd.org/wlc-2026/

26/02/2026

🇮🇹 اٹلی میں 10,500 ورک ویزے پاکستانیوں کیلئے (2026–2028) – مکمل رہنمائی

اٹلی نے آئندہ تین سالوں (2026 تا 2028) کیلئے پاکستانی شہریوں کو **10,500 ورک ویزے** دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ یورپ میں پاکستان کیلئے مختص کیا جانے والا پہلا باضابطہ ملکی کوٹہ ہے۔

ہر سال تقریباً:
🔹 3,500 ویزے جاری ہوں گے
🔹 1,500 سیزنل جابز
🔹 2,000 نان سیزنل جابز

یہ پیش رفت 25 فروری 2026 کو پاکستان کے وزیر داخلہ **محسن نقوی** اور اٹلی کے وزیر داخلہ **Matteo Piantedosi** کی ملاقات کے بعد حتمی شکل اختیار کر گئی۔

---

# # 📊 کن شعبوں میں مواقع موجود ہیں؟

✔ جہاز شکنی (Shipbreaking)
✔ سمندری صنعت (Maritime)
✔ ہیلتھ کیئر (نرسز، کیئر گیورز)
✔ ہوسپیٹلٹی (ہوٹل اسٹاف، ویٹر، شیف)
✔ ایگریکلچر (فصلوں کی کٹائی، فارم ورک)
✔ کنسٹرکشن (مستری، الیکٹریشن، پلمبر)
✔ ٹرانسپورٹ (لانگ ہول ٹرک ڈرائیور)

---

# # 🔧 ضروری مہارتیں

✔ کم از کم 1–2 سال کا تجربہ
✔ ووکیشنل سرٹیفکیٹ (ترجیحاً National Vocational and Technical Training Commission سے تصدیق شدہ)
✔ اطالوی زبان (A1–B1 لیول) — خاص طور پر ہیلتھ کیئر اور ہوسپیٹلٹی میں اہم

---

# # 🎓 مفت سرکاری کورسز

📌 National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC)
📌 Technical Education and Vocational Training Authority (TEVTA)

کورسز: ویلڈنگ، کیئر گیونگ، ہوسپیٹلٹی، زرعی مشینری (3–6 ماہ)

سرٹیفکیٹس کی تصدیق HEC اور وزارت خارجہ سے ضرور کروائیں۔

---

# 📝 مکمل طریقہ کار (مختصر انداز)

# # # 1️⃣ تیاری ابھی سے شروع کریں

* پاسپورٹ (کم از کم 15 ماہ میعاد)
* شناختی کارڈ
* میڈیکل (گامکا سینٹر)
* پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ
* پولیو سرٹیفکیٹ
* یورپی طرز کا CV
* اسکل اور تجربہ سرٹیفکیٹس

# # # 2️⃣ رجسٹریشن

📍 Bureau of Emigration and Overseas Employment (BEOE) پر رجسٹر کریں
یا صرف لائسنس یافتہ OEPs سے رابطہ کریں۔

# # # 3️⃣ اطالوی ایمپلائر سے جاب آفر

OEP آپ کا پروفائل اٹلی بھیجے گا، انٹرویو کے بعد جاب کنٹریکٹ جاری ہوگا۔

# # # 4️⃣ “Click Day” – ورک پرمٹ درخواست

اطالوی ایمپلائر وزارت داخلہ کے پورٹل پر درخواست دے گا۔
Nulla Osta منظور ہونے کے بعد 6 ماہ تک مؤثر ہوگا۔

# # # 5️⃣ پاکستان میں ویزا اپلائی کریں

VFS Global کے ذریعے بائیومیٹرکس اور مختصر انٹرویو۔
پروسیسنگ ٹائم تقریباً 30 دن یا زائد۔

# # # 6️⃣ اٹلی پہنچنے کے بعد

8 دن کے اندر Permesso di Soggiorno کیلئے درخواست دیں اور کام شروع کریں۔

---

# # ⚠️ اہم انتباہ

❌ “گارنٹیڈ ویزا” کے جھوٹے دعوؤں سے بچیں
❌ بڑی ایڈوانس فیس مانگنے والوں سے ہوشیار رہیں
❌ صرف سرکاری ویب سائٹس اور BEOE رجسٹرڈ OEPs پر اعتماد کریں

---

# 🚀 آج سے کیا کریں؟

✅ پاسپورٹ بنوائیں یا تجدید کروائیں
✅ کوئی اسکل کورس شروع کریں
✅ اطالوی زبان سیکھنا شروع کریں
✅ تجربہ سرٹیفکیٹس تیار رکھیں
✅ سرکاری اپڈیٹس پر نظر رکھیں

---

# # 🏁 نتیجہ

یہ پاکستان اور اٹلی حکومت کے درمیان باضابطہ معاہدہ ہے اور ایک سنہری موقع ہے۔ اگر آپ کے پاس مطلوبہ مہارت ہے تو تیاری آج سے شروع کریں — کوٹہ محدود ہے اور تیزی سے مکمل ہوگا۔

اللہ آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے 🤲

🇵🇰✨ Big Opportunity for Pakistani Youth – Paris 2026! ✨🇫🇷Dreaming of visiting Europe? 🌍Here’s your chance to travel to F...
21/02/2026

🇵🇰✨ Big Opportunity for Pakistani Youth – Paris 2026! ✨🇫🇷
Dreaming of visiting Europe? 🌍
Here’s your chance to travel to France and attend the Global Youth Masterclass Paris 2026 🇫🇷
🎓 Scholarships Available
🛂 Support for Europe Visa
🌍 International Exposure
🤝 Meet Global Leaders & Youth
This is a golden opportunity for students, young entrepreneurs, and future leaders of Pakistan! 💚
If you want to represent Pakistan internationally, don’t miss this chance.
👉 Apply here:
🔗 https://www.globalinstitute.school
Tag someone who needs to see this 👇
Share this post to spread the opportunity ❤️





is an international educational institution from the United States of America. Founded with a century-long vision, the Institute is committed to empowering individuals through transformative learning. Our core focus lies in delivering world-class masterclasses, executive education courses & executiv...

12/02/2026

Why waste your parents' hard-earned money when Italy offers: ✅ No Tuition Fee (0 Euro Fee) ✅ €7,000 to €8,000 Stipend per year (App ko paise milenge!) ✅ No IELTS (Agar aapka college English medium tha) ✅ Free Hostel & Meals

Application process start ho chuka hai! Don't wait for consultants who charge heavy fees. Hum aapko step-by-step guide karenge.

👇 Apni Last Degree aur City comment karein, hum aapko batayenge aap eligible hain ya nahi!
(eg, BS CS, Karachi)

04/02/2026

04/01/2026

*UNIVERSITY OF VENICE (Ca’ Foscari)*🇮🇹

First admission round deadline: 14 January 2026
IELTS or MOI

*MASTER COURSE:*

MINIMUM 2.8 CGPA REQUIRED

• MA Comparative International Relations
• MSc Computer Science and Information Technology
• MSc Conservation Science and Technology for Cultural Heritage
• MA Data Analytics for Business and Society
• MA Digital and Public Humanities
• MA Economics and Management of Arts and Cultural Activities – Economics and Administration of Arts and Culture Curriculum
• MA Economics, Finance and Sustainability
• MA Economics, Finance and Sustainability – Economics-QEM Curriculum
• MSc Engineering Physics
• MSc Environmental Engineering for the Green Transition
• MA Environmental Humanities
• MSc Environmental Sciences – Global Change and Sustainability Curriculum
• MA European, American and Postcolonial Language and Literature – Literatures and Cultures Curriculum: American Studies Path
• MA European, American and Postcolonial Language and Literature – Literatures and Cultures Curriculum: English Studies Path
• MA Global Accounting and Finance
• MA Global Development and Entrepreneurship
• MA Innovation and Management for Culture and Creativity
• MA International Management
• MA Language Sciences – Language Sciences Curriculum: Language Sciences Path
• MA Languages of Asia and North Africa for Business and International Cooperation – Southeast Asia Curriculum
• MSc Science and Technology of Bio and Nanomaterials
• MSc Sustainable Chemistry and Technologies – Biomolecular Chemistry Curriculum
• MA Tourism Management and Sustainability

🇮🇹✨ Pakistani Students in Italy – Karachi Meetup 2025Guiding Your Journey from Karachi to ItalyConnect with Students. Di...
14/12/2025

🇮🇹✨ Pakistani Students in Italy – Karachi Meetup 2025
Guiding Your Journey from Karachi to Italy

Connect with Students. Discover Opportunities.

Are you planning to study in Italy and looking for genuine guidance from students already studying there?
Join us for an exclusive meetup in Karachi designed to support you at every step 🇵🇰➡️🇮🇹

📚 What You’ll Learn:
✔️ Complete Admission Process
✔️ Scholarships & University Options
✔️ Embassy Visa Guidance
✔️ Living, Accommodation & Cost of Study
✔️ Direct Interaction with Senior Pakistani Students from Italy

🤝 Meet • Learn • Network

📍 Venue: Food Court Lucky One Mall Karachi.
📅 Date & Time: 21-Dec, 2025 (Sunday) & 02:00 PM - 04:00 PM

📝 Registration (Mandatory):
👉 Google Form:https://forms.gle/mrsmG6qEZfTScwPw7

📞 Contact:
+393513169056
+923310316745

🔔 Limited seats available — Register now!

14/12/2025

۔19 نومبر کو مجھے ایک میسج آیا کہ اسے میری مدد چاہیے۔ میں نے پوچھا کہ میں کس طرح مدد کر سکتا ہوں۔ اس نے بتایا کہ وہ یہاں ایک یونیورسٹی میں enrolled ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا وہ اسکالرشپ پر ہے؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں، وہ self-finance پر پڑھ رہا ہے۔

اس نے بتایا کہ پاکستان میں ایک ایجنٹ کی باتوں میں آ کر اس نے ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں بیچلر پروگرام میں داخلہ لیا۔ پہلے سال کی مکمل فیس اس نے پاکستان سے ادا کی۔ ایجنٹ نے حسبِ روایت سبز باغ دکھائے اور کہا کہ پہلے سال کی فیس دے دو، پھر part-time کام کر کے باقی فیس اور اخراجات آرام سے manage ہو جائیں گے، اور ڈگری کے بعد کسی یورپی ملک جانا بھی آسان ہو جائے گا۔

بدقسمتی سے اس کے ساتھ بھی وہی ہوا جو بہت سے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہوتا ہے جو کنسلٹنٹس پر اندھا اعتماد کر لیتے ہیں۔ میں ہمیشہ زور دیتا ہوں کہ اگر ایجنٹ کے ذریعے جانا بھی ہو تو کم از کم خود تھوڑی سی تحقیق ضرور کریں، کیونکہ آج کے دور میں Google اور YouTube پر ہر معلومات موجود ہے۔

جب وہ یہاں پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس ملک میں اسٹوڈنٹس کے لیے part-time کام کرنے کی اجازت ہی نہیں ہے۔ اوپر سے کام ملنا بھی مشکل ہوتا ہے، اور اگر کہیں غیر قانونی طور پر کام مل جائے تو اسٹڈی کے ساتھ اسے manage کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ immigration کا مستقل خطرہ بھی رہتا ہے۔ اگر پکڑے جائیں تو تین مہینے جیل، سخت سزا اور پھر deportation کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب اسے اندازہ ہوا کہ باقی تین سالوں کی فیس اور اخراجات اس کے مالی حالات سے باہر ہیں تو اس نے واپس پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے یونیورسٹی میں دی گئی فیس کی refund درخواست جمع کروا دی۔ چونکہ یہ ابتدائی دن تھے، یونیورسٹی کی refund policy کے مطابق اسے پوری فیس واپس مل سکتی تھی۔

اسی دوران کسی نے اسے یونیورسٹی میں موجود ایک پاکستانی پروفیسر کے بارے میں بتایا۔ وہ ان سے مشورہ لینے گیا اور اپنی پوری صورتحال بیان کی۔ اس نے پروفیسر کو ہمدرد سمجھ کر ان پر بھروسہ کیا۔ پروفیسر نے مشورہ دیا کہ وہ refund کی درخواست واپس لے لے اور پیسے کمانے پر توجہ دے، باقی یونیورسٹی کے معاملات وہ خود manage کر لیں گے۔

اسٹوڈنٹ کو آج تک نہیں معلوم کہ اس مشورے میں پروفیسر کا کیا فائدہ تھا، لیکن پیسوں کے لالچ اور زبانی گارنٹی نے اسے قائل کر لیا۔ اس نے سوچا کہ چونکہ وہ ایک سال کی فیس پہلے ہی ادا کر چکا ہے اور اس کے پاس ویزا بھی ہے، اس لیے ایک سال مسلسل کام کر کے اچھے پیسے بچا لے گا۔ اسی سوچ کے تحت اس نے اپنی refund request واپس لے لی۔

تین ہفتے بعد جب اس نے دوبارہ پروفیسر سے رابطہ کیا تو اسے WhatsApp پر ignore کیا گیا اور پھر بلاک کر دیا گیا۔ اسی دوران فیس refund کرنے کا وقت بھی ختم ہو چکا تھا۔ اب اس کے پاس نہ refund تھی، نہ part-time کام، اور نہ ہی اتنے پیسے کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکے۔

ایک ہفتہ پہلے اسے ایک construction site پر کام ملا، جہاں پرانی عمارتیں توڑنے کا کام تھا۔ شدید گرمی اور سخت محنت کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہاں ایک اور پاکستانی موجود تھا جس نے اس کے علاج کے اخراجات اٹھائے۔

اب وہ ہسپتال سے واپس آ کر اپنے کمرے میں ہے اور اس کشمکش میں مبتلا ہے کہ آگے کیا کرے۔ اس کے مطابق صرف بنیادی ضروریات کے لیے بھی اسے ہر ماہ تقریباً ساٹھ ہزار پاکستانی روپے درکار ہیں، جو اس کے لیے پورے کرنا مشکل ہو چکے ہیں۔

یہی وہ گراؤنڈ ریئلٹی ہے جو اسٹوڈنٹس کو اس وقت سمجھ نہیں آتی جب وہ کنسلٹنٹس کے پاس جاتے ہیں، کیونکہ کنسلٹنٹس وہی بات کرتے ہیں جو اسٹوڈنٹس سننا چاہتے ہیں، نہ کہ وہ جو حقیقت ہوتی ہے۔

میں خود جس ملک کے بارے میں مکمل معلومات نہیں رکھتا، اس کے بارے میں صاف کہہ دیتا ہوں کہ مجھے علم نہیں۔ یا تو میں تحقیق کر کے معلومات فراہم کرتا ہوں یا طالب علم کو کسی اور ذریعے سے معلومات لینے کا مشورہ دیتا ہوں، کیونکہ زندگی کے اتنے بڑے فیصلے میں خود تحقیق کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔

آخر میں میں اسٹوڈنٹس کو دو باتیں ضرور کہنا چاہتا ہوں۔ پہلی یہ کہ جب کوئی ایجنٹ کسی ملک کے بارے میں معلومات دے تو یہ ضرور دیکھیں کہ وہ صرف فائدے بتا رہا ہے یا وہاں کے چیلنجز اور مشکلات بھی ایمانداری سے بیان کر رہا ہے۔

دوسری بات یہ کہ کسی بھی ملک جانے سے پہلے خود Google پر یہ چیزیں ضرور چیک کریں کہ کیا وہاں اسٹوڈنٹس کو part-time کام کی اجازت ہے، کیا part-time سے واقعی اخراجات اور فیس manage ہو سکتی ہے، وہاں کے ماہانہ اخراجات کتنے ہیں، آمدن کتنی ممکن ہے، یونیورسٹی کس شہر میں واقع ہے، اور جو سبجیکٹ آپ پڑھنے جا رہے ہیں وہ کسی مستند ادارے سے ہے یا کسی غیر معروف کالج سے۔

ہمیشہ کوشش کریں کہ public universities کو ترجیح دیں اور ایجنٹس کی تجویز کردہ یونیورسٹیوں پر خود
مکمل تحقیق کریں۔

04/12/2025

𝗦𝘁𝗮𝗿𝘁 𝗬𝗼𝘂𝗿 𝗦𝘂𝗰𝗰𝗲𝘀𝘀 𝗝𝗼𝘂𝗿𝗻𝗲𝘆 𝗼𝗳 𝗜𝘁𝗮𝗹𝘆 🇮🇹
Every year, thousands of international students choose Italy for its rich culture, globally recognized education, and affordable study options, those dreams become real success stories!
Italy is not just a study destination; it’s a hub of world-class education, offering:
🎓 Globally Recognized Degrees
💶 Zero Tuition Fees at Top Public Universities
🌍 International Exposure & European Career Opportunities
🏛️ Renowned Institutions in Art, Business, Engineering, Design & Technology
Our students are already studying in Italy in fields like Business, Engineering, Computer Science, Architecture, Fashion & Design, and enjoying a vibrant lifestyle in one of Europe’s most historic and student-friendly countries.
Why Study in Italy? 🇮🇹
✅ Affordable Tuition Fees at Prestigious Public Universities
✅ English-Taught Bachelor’s & Master’s Programs
✅ High Acceptance Rates & Easy Admission Process
✅ Schengen Visa – Travel Across 26 European Countries
✅ Post-Study Work Visa & PR Pathways
✅ Part-Time Job Opportunities for Students
Why Choose Us?
🌍 10+ Years of Excellence in Study Abroad Consultancy
🎉 100+ Visa & Admission Success Stories Worldwide
📚 Expert Guidance from University Selection to Visa Filing
🛂 Professional Documentation, Interview Prep & Pre-Departure Support
🤝 Complete Assistance Until You Arrive in Italy
This is YOUR chance to build your future with a high-quality European degree.

Book an appointment:
351 316 9056| +92 331 0316745 | +92 344 2201599

🎉 Big News! Another Success Story! 🇮🇹 ✈️We’re thrilled to share that our brilliant student Mr. Saif Ali has just receive...
21/11/2025

🎉 Big News! Another Success Story! 🇮🇹 ✈️

We’re thrilled to share that our brilliant student Mr. Saif Ali has just received their Italy Student Visa! 🇮🇹 🇮🇹 🇮🇹

From dreaming big to now heading to one of the world’s top education destinations, it’s his incredible journey, and we couldn’t be prouder. 🙌

If you’re aiming for Italy or any global education destination, let this be your sign and contact us today:

Call or WhatsApp:
+393513169056
+923442201599
Email: [email protected]

13/10/2025

اٹلی میں بیچلرز اور ماسٹرز میں ایڈمیشن کے لیے مکمل گائیڈ۔
(Bachelors and Masters in Italy)
✅️اٹلی اعلیٰ معیار کی تعلیم، کم ٹیوشن فیس، اور اسکالرشپس کی فراہمی کی وجہ سے انٹر نیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔ اگر آپ 2025 میں اٹلی میں بیچلرز یا ماسٹرز کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ مکمل گائیڈ آپ کے لئے ہے۔
‼️✅️اٹلی میں بیچلرز اور ماسٹرز کےایڈمیشنز عام طور پر
اکتوبر میں اوپن ہوتے ہیں اور جون تک جاری رہتے ہیں۔ ہر یونیورسٹی کی اپنی الگ ڈیڈ لائن ہوتی ہے۔
✔️ بیچلرز پروگرامز کے لیے کم از کم 12 سال کی تعلیم مکمل ہونی چاہیے۔بیچلرز کے لیے عام طور پر 3 سالہ ڈگری ہوتی ہے۔
✔️ ماسٹرز پروگرامز کے لیے کم از کم 16 سال کی تعلیم مکمل ہونی چاہیے۔ماسٹرز کے لیے 2 سالہ پروگرامز دستیاب ہیں-
✔️اٹلی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیز موجود ہیں۔
اپنے مطلوبہ کورس اور یونیورسٹی کا انتخاب کریں۔
✔️ ایڈمیشن کے لیے یونیورسٹی پورٹل پر جا کر اپلائی کریں، فارم فل کریں، اگر اپلیکیشن فیس ہو تو جمع کرائیں اور اپلائی کریں۔
✅️ویزا کے لیے کم از کم 8000۔6000 یورو کی بینک اسٹیٹمنٹ درکار ہوتی ہے۔
📌 اسلام آباد ایمبیسی میں آپ یا آپ کے والدین اور اسپاؤس کی بینک اسٹیٹمنٹ قابل قبول ہے۔
📌 کراچی قونصلیٹ میں آپ، بہن بھائی ،اسپاؤس، یا والدین کی بینک اسٹیٹمنٹ قابل قبول ہے۔
✅️‼️‼️ اٹلی میں ماسٹرز اور بیچلرز پروگرامز کے اسکالرشپس کیلئے پہلے یونیورسٹی میں ایڈمیشن لینا ضروری ہوتا ہے۔ ایڈمیشن لیٹر حاصل کرنے کے بعد آپ ریجنل اسکالرشپس کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یونیورسٹی کے میرٹ پر آتے ہیں تو آپ کو میرٹ اسکالرشپ بھی مل سکتا ہے-
✔️جب آپ کو یونیورسٹی سے آفر لیٹر مل جائے، تو آپ کو پری اینرولمنٹ اور CIMEA یا DOV کے مراحل مکمل کرنے ہوں گے۔
✔️پری اینرولمنٹ کیلئے آپ کو Universitaly پر رجسٹریشن کرنی ہوگی تاکہ اٹلی کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کر سکیں۔پری-اینرولمنٹ شیڈول عموماً مارچ میں اوپن ہوتا ہے۔
✔️ ایڈمیشن لیٹر موصول ہونے کے بعد CIMEA یا DOV(Declaration of Value حاصل کریں۔
DOV (Declaration of Value)
اٹالین ایمبیسی ایشو کرتی ہے، جو آپ کے ایجوکیشنل ڈاکیومنٹس کی اٹیسٹیشن ہے۔
📌 پنجاب، KPK، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں DOV اٹالین ایمبیسی سے حاصل کریں۔
📌 سندھ، بلوچستان میں CIMEA آفیشل ویب سائٹ پر اپلائی کریں۔
✔️ ویزا اپوائنٹمنٹ عام طور پر مئی میں اوپن ہوتی ہیں۔
📌 ریجنل اسکالرشپس کیلئے اپلیکیشن جولائی میں اوپن ہوتی ہیں۔ اپنی یونیورسٹی کے ریجن کی اسکالرشپ ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کریں۔
✔️ ایڈمیشن کے لیے مطلوبہ ڈاکیومنٹس پہلے سے تیار کر لیں۔
‼️ ریکوائرڈ ڈاکیومنٹس
(بیچلرز اور ماسٹرز دونوں کے لیے):
‼️ ہائی اسکول سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ
‼️ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ
‼️ بیچلرز ڈگری اور ٹرانسکرپٹ (صرف ماسٹرز کے لیے)
‼️ 2 ریفرنس لیٹرز (اساتذہ/پروفیسروں سے)
‼️ انگلش پروفیشینسی لیٹرز (اگر آپ کے پاس ہو)
‼️ پاسپورٹ
‼️ موٹیویشن لیٹر ،
‼️ یوروپاس سی وی
‼️ پاسپورٹ سائز فوٹوز
‼️ جاب ایکسپیرینس (اگر ہو)
‼️ بیچلرز سلیبس/کورس آؤٹ لائن (صرف ماسٹرز کے لیے)
‼️ دیگر ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹس (اگر کوئی ہوں)
✅️اگر آپ 2025 میں اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو جلدی تیاری شروع کریں اور تمام ڈیڈ لائنز کا خیال رکھیں۔ یونیورسٹی اور کورس کا صحیح انتخاب کریں. پری اینرولمنٹ اور ویزا پراسیس وقت پر مکمل کریں.
‼️ اگر کوئی سوال ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Foreign Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistani Foreign Community:

Share

Category