29/06/2025
حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیسے کروائیں؟
29 جون 2025
وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو کہ اب تک کے اعلان کے مطابق 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔
- یاد رہے کہ حج 2026 کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکیم کے حجاج کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔
- یہ رجسٹریشن بالکل فری ہے اور بغیر رجسٹریشن آپ حج 2026 کا درخواست فارم کسی بھی اسکیم پرائیویٹ یا سرکاری میں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔
*💫 رجسٹریشن کا طریقہ کار:*
حج 2026 کی رجسٹریشن کرانے کے 2 طریقہ کار ہیں جو نیچے بیان کئے جارہے ہیں۔ آپ دونوں میں سے کسی بھی طریقہ سے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
*1️⃣ بذریعہ نامزد بینک:*
اس طریقہ میں آپ اپنا اور تمام گروپ میمبرز کے شناختی کارڈ کی کاپی لے کر ملک کے کسی بھی نامزد بینک کے کسی بھی برانچ میں جاکر حج 2026 کی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
رجسٹریشن کروانے کے بعد بینک سے تمام گروپ میمبرز کی کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں.
- جس میں آپ کا نام
- شناختی کارڈ نمبر
- فون نمبر
- مکمل ایڈریس
- گروپ میمبرز کی تفصیل وغیرہ درج ہوں گی۔
(نمونہ کے طور پر رسید کی تصویر متصل ہے جو آنلائن رجسٹریشن کی ہے، لیکن بینک سے بھی اسی طرح کی رسید آپ کو بینک کے نام کے ساتھ ملے گی)
*2️⃣ بذریعہ آنلائن رجسٹریشن:*
• حج 2026 کی رجسٹریشن آپ گھر بیٹھے آنلائن بھی کرواسکتے ہیں، جس میں بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
- نیچے دئے گئے وزارت کے آنلائن پورٹل کے لنک پر کلک کریں.
🔗https://applyonline.hajjinfo.org
- اپنا اکاؤنٹ بنائیں.
- گروپ کے تمام میمبرز کی الگ الگ تفصیل درج کرنے کے بعد ہر میمبر کا الگ الگ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن رسید پرنٹ کریں یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔
- حج رجسٹریشن فارم فل کرنے کا مکمل طریقہ کار اس وڈیو لنک میں ملاحظہ فرمائیں 👇🏼
https://youtu.be/rMBIyqL2jdM
📌نوٹ: آنلائن رجسٹریشن کے بعد آپ کو بینک جانے کی ضرورت نہیں۔
🚨 اہم ترین:
حج 2026 کی رجسٹریشن ۔۔ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ جبکہ اگلا مرحلہ حج پالیسی 2026 کے اعلان کے بعد حج درخواست فارم جمع کرانے کا ہوگا، جس میں آپ کو حج کے لئے ضروری دستاویزات درکار ہوں گے۔
لہٰذا تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر پاسپورٹ نہیں بنا ہوا یا میعاد ختم ہوگئی ہو تو حج رجسٹریشن کے بعد فوری طور پر پاسپورٹ بنوائیں یا رینیو کروائیں تاکہ درخواست فارم کے مرحلہ سے پہلے پہلے تمام دستاویزات آپ کے پاس ہوں۔
🕋 #حج 2026 🕋
*👉🏼Follow My WhatsApp Channel:*
https://whatsapp.com/channel/0029VaUIR791dAw0ccjpVb2S
*👉🏼Join My Hajj and Umrah Community Group:*
https://chat.whatsapp.com/KKoMIK1aQ6D1swPPoVvmJK
🕋 🌉🏨🚗✈️
*📲 Talha Arfi*
🇵🇰 +92 333 3444130
🇸🇦 +966 542835676