Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan

Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan, Travel and transport, Basement Hussain Center, Sarae Namak, Alamdar Road, Quetta.

کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کویٹہ پاکستان لایسنس نمبر-448

محتاج دعا:آپکا خادم زاہیرین سالار محمد رضا بلتستانی
فون نمبر + واٹسپ نمبر
0333-7861408
0343-8001349
0331-8001349

ایڈریس: تہہ خانہ حسین سینٹر سرائے نمک علمدار روڈ کوئٹہ

کل رات 175 زائرینِ امام حسینؑ ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہے نجف سے مشہد جانے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گی...
27/08/2026

کل رات 175 زائرینِ امام حسینؑ ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہے نجف سے مشہد جانے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گیا، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے تمام زائرین محفوظ رہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ الحمدللہ! 🤲🏻
مولا امام حسینؑ اپنے زائرین کی حفاظت فرمائیں۔

26/08/2026
26/08/2026

My last time in this world

*الحمد لله عراق ویزا پالیسی میں خواتین کے لیے مزید نرمی کر دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق خواتین کے لیے عمر کی حد 50 سال...
26/08/2026

*الحمد لله عراق ویزا پالیسی میں خواتین کے لیے مزید نرمی کر دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق خواتین کے لیے عمر کی حد 50 سال سے کم کر کے 40 سال کر دی گئی ہے، یعنی اب 40 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کا عراق ویزا جاری ہو سکے گا*

New policy for Pakistani submission
1. Per one group minimum 30 pax 1 group leader allowed no age limit
2. ⁠young people male under 50 age should be with family ( wife or mother son or daughter )
3. ⁠young people females under 40 age should be with family ( husband or mother or sister or son or daughter )

*Team KMA Pakistan*

مزید معلومات اور ویزه پراسیسنگ کے لیے رابطہ کریں:*
کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کویٹہ پاکستان🇵🇰
لایسنس نمبر-448

خادم الزائرین ابا عبداللّٰہ الحسین
محتاج دعا:آپکا خادم زاہیرین سالار محمد رضا
فون نمبر + واٹسپ نمبر
0313-8501349
0343-8001349
0331-8001349
🚩
ایڈریس: انڈرگرونڈ حسین سینٹر سرائے نمک علمدار روڈ کوئٹہ

🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌷    *☀️ `حُسینی کیلنڈر` ☀️*🪷  *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ و...
26/08/2026

🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ* 🌷

*☀️ `حُسینی کیلنڈر` ☀️*

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ*

🌹 *أَللّهُمَّ ارْزُقْنی شَفاعَةَ الْحُسَیْنِ یَومَ الْوُرُودِ*

🌹 *اَلسَّلامُ عَلَيْكَ ياحُجَّةَاللّٰهِ عَلٰی خَلْقِهِ*

*🌼 ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ*

🤲 *آٸےحُجّتِ خدا جلدی آئیں*

‏💚 *آج کا دن ➖ بدھ*
🌙 *𝟏𝟐 ربیع الاوّل 𝟏𝟒𝟒𝟖 ھجری*
⭐ *𝟏𝟏 بھادوں 𝟐𝟎𝟖𝟑 بکرمی*
☀️ *𝟐𝟔 اگست 𝟐𝟎𝟐𝟔 عیسوی*

🌙 *آج 𝟏𝟐 ماہِ ربیع الاوّل کا دن نیک ہے*

🌀 *عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم (ہفتہ وحدتِ مسلمین کا آغاز)*

💠 *آغازِ وجوب نماز*

آج 12 ربیع الاوّل روزِاوّل ہجرت نبوی صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم میں حضروسفر میں نماز واجب ہوئی۔

🔹 *ورودِ پیغمبر صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم در مدینہ*

آج 12 ربیع الاوّل 1 ھجری کو جناب پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم غروبِ آفتاب کےوقت مکہ سےہجرت کرتے ہوئے مدینہ منورہ میں مقامِ قبا پر وارد ہوئے۔
آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نے اپنےجانشین جناب امیرالمؤمنین علی ابنِ ابی طالب علیہ الصلاۃ والسّلام کا انتظار کیا تاکہ وہ آ جائیں۔
جب امام علی مرتضیٰ علیہ الصلاۃ والسّلام آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کےپاس آ گئےتو آپ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم مدینہ میں داخل ہوئے۔

⚫ *وفات احمد بن حنبل*
12 ربیع الاوّل 241 ھجری میں احمدبن حنبل، حنبلی فرقہ کےسربراہ کی بغداد میں وفات ہوئی۔

⚫ *مرگِ معتصم عباسی*
آج 12 ربیع الاوّل 227 ھجری بروز بدھ معتصم عباسی سامرا میں ہلاک ہوا۔
اسکی ہلاکت کیوجہ مرض تپ بنا۔
اسکی مدت حکومت 8 سال 8 ماہ 8 دن تھی۔
یہ بنو عباس کا 8واں خلیفہ تھا۔
اسکے 8 بیٹےاور 8 ہی بیٹیاں تھیں۔
اس نےسادات پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے جن میں بڑا ظلم مولا امام جواد علیہ السّلام کی شہادت تھی۔

✋ *لبیک یاحُسین علیہ السلام*
کہ میں حصولِ مقصد کیلئے کوشش کو فرض سمجھتا/سمجھتی ہوں۔

🌺 *القرآن الحکیم* 🌺
پارہ: 𝟏𝟖 قَدۡاَفۡلَحَ
سُورةُنُوۡر 𝟐𝟒 (مدنی) پارہ 𝟏𝟖، رکوع 𝟎𝟗 کل آیات 𝟔𝟒، کلمات 𝟏𝟒𝟐، حروف 𝟔𝟒𝟏۔
آیت 19

`اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الۡفَاحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ؕ وَ اللّٰهُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَاتَعۡلَمُوۡنَ﴿۱۹﴾`

*بےحیائی پھیلانے کی ممانعت*
۱۹۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ اہل ایمان کے درمیان بےحیائی پھیلے ، ان کیلئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے، اللّٰه تعالیٰ یقیناً جانتا ہے مگر تم نہیں جانتے۔

19۔ بےحیائی پھیلنے کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں:
ایک یہ کہ خود فحش پھیلے اور دوسری یہ کہ فحش کا الزام اور بہتان عام ہو جائے۔
دونوں چیزوں سے مسلم معاشرے پر برے اثرات مترتب ہوتے ہیں اور ساتھ بہتان عائد کرنا مقام انسان کے خلاف ہے اور کسی مؤمن کے وقار کو مجروح کرنا خود بڑا جرم ہے۔

🔘 اہل ایمان میں برائی پھیلانے کے دو مفہوم ہوسکتے ہیں۔
ایک یہ کہ وہ برائی اس قدر عام ہوجائےکہ سب اہل ایمان اس کا ارتکاب کرنے لگ جائیں۔
دوسرا یہ کہ ان کی واقعی من گھڑت برائیاں لوگوں میں پھیلائی جائیں اور جب سب اس حوض میں ننگے ہوجائیں تو کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھا سکے۔
عام اس سے کہ یہ سب کچھ تقریر کے ذریعے سے ہو یا تحریر سے، تصویر کشی سے جرم ہو یا فلم سازی سے۔
الغرض جس طرح بھی برائی کی نشرو اشاعت کی جائے اور انھیں رسوا کرنے کیلئے ان کی تشہیر کی جائے۔

💖 *`نسبت روز`*
آج کا دن منسوب ہے:
🌺 *مولا امام موسی کاظم علیہ السّلام*
🌺 *مولا امام علی رضاعلیہ السّلام*
🌺 *مولا امام محمد تقی جواد علیہ السّلام*
🌺 *مولا امام علی نقی علیہ السّلام*

💛 *`روزِ بدھ کی نمازیں`*

🌼 پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
جو کوٸی آج کے دن کی دو رکعت نماز پڑھیگا تو اللّٰه تعالی اسکے بدلہ میں اسکی قبر کی تاریکی کو روزِ قیامت تک ختم کردیگا۔
👈 نیت
دو رکعت نماز روزِ بدھ پڑھتا/ پڑھتی ہوں قُربةًاِلَی اللّٰه۔
👈 دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال اور تین مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کریں۔
🌼 بعد نماز تسبیح جناب سیدہ فاطمةالزھرا سلام اللّٰه علیھا پڑھیں۔ اور دعا مانگیں۔

🌺 *دوسری نماز*

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جو شخص بدھ کے دن 4 رکعت نماز ادا کرے ( *دو ، دو رکعت کر کے مثل نماز فجر کیطرح* ) تو اللّٰه تعالی ہر گناہ پر اسکی توبہ قبول فرماٸیگا اور جنت میں ایک حُور سے اسکی تزویج کریگا۔

💠 *شبِ جمعرات کی نماز*

شبِ جمعرات کی یہ 6 رکعت نماز ہے اسکی بےانتہا فضیلت ہے۔ یہ دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
➖ دو رکعت نماز شبِ جمعرات پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربَةًاِلَی اللّٰه۔
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کےبعد ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔
➖ 6 رکعت کے اختتام کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔

💙 *`آج کےاذکار`*
💥 *یا حَیّ یا قَیّوم 100 مرتبہ*
💥 *حسبی اللّٰه و نعم الوکیل 1000 مرتبہ*
💥 *یا متعال541 مرتبہ*

💛 *`عمل براٸے حاجات`*

آج کے دن ہر نماز کے بعد یہ عمل بجا لاٸیں۔

🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی موسٰی بن جعفر علیہ السلام*
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن موسٰی علیہ السلام*
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی محمد بن علی علیہ السلام*
(دس مرتبہ پڑھیں)
🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلٰی علی بن محمد علیہ السلام*
(دس مرتبہ پڑھیں)
➖ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
➖ عمل کے بعد دعا مانگیں۔ انشاء اللّٰه تعالیٰ جس نیک مقصد کیلٸے دعا کریں جلد پوری ہوگی۔

📚 *_فقہی تعلیمات_*
_توضیح المسائل_

🪷 *فتاویٰ - مرجعِ جہانِ تشیع اعلم آیةاللّٰه العظمٰی حاج السید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف۔*

❂ *نماز*

👈🏻 *نماز کا ترجمہ*

`مبطلات نماز`
*مسئلہ (𝟏𝟏𝟐𝟏)*
اگر کوئی شخص کوئی لفظ ذکر کےقصد سے کہے مثلاً
ذکر کے قصد سے *اَللّٰهُ اَكبَر* کہےاور اسے کہتے وقت آواز کو بلند کرے تاکہ دوسرے شخص کو کسی چیز کیطرف متوجہ کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
اسی طرح اگر کوئی لفظ ذکر کے قصد کہے اگرچہ جانتاہو کہ اس کام کیوجہ سے کوئی کسی مطلب کیطرف متوجہ ہو جائیگا تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر بالکل ذکر کا قصد نہ کرے یا دونوں چیزوں کا اسطرح قصد کرےکہ لفظ کو بیک وقت دو معنی میں استعمال کر رہا ہو تو اسکی نماز باطل ہے۔
ہاں اگر ذکر کا قصد کرے جبکہ ذکر کرنیکا سبب یہ ہوکہ وہ کسی کو متوجہ کرنا چاہتا ہوتو اسکی نماز صحیح ہے۔

*مسئلہ (𝟏𝟏𝟐𝟐)*
نماز میں ان چار آیات کے علاوہ جن میں سجدہ واجب ہے قرآن پڑھنے اور دعا کرنےمیں کوئی حرج نہیں لیکن احتیاط مستحب یہ ہےکہ عربی کےعلاوہ کسی زبان میں دعا نہ کرے۔
(چار آیتوں کا حکم کہ جن میں واجب سجدہ ہے قرآت کےاحکام مسئلہ 970 میں بیان ہوچکا ہے)۔

*مسئلہ (𝟏𝟏𝟐𝟑)*
اگر کوئی شخص عمداً یا احتیاطاً الحمد اور سورہ کےکسی حصے یا اذکار نماز کی تکرار کرے تو کوئی حرج نہیں۔

🔸 *حفاظت کا عمل*

جناب ابوعبداللّٰه امام جعفر صادق علیہ السّلام فرماتے ہیں:
جو شخص سورہ معارج کو رات پڑھ کر سوئے تو ناپاک ہونے اور بدخوابی سے محفوظ رہےگا اور صبح تک امان میں رہےگا۔

📖 *آج کا فرمان*

جناب ابوجعفر امام محمد باقر علیہ السّلام کافرمان ہے:

`جناب پیغمبرِاسلام محمد مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم نےفرمایا کہ اگر تم میں سے کسی شخص کے گھر کے دروازہ پر نہر جاری ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے تو آیا اس کے جسم پر کچھ میل کچیل باقی رہ جائے گی؟ عرض کیا گیا: نہیں! فرمایا: اس نماز کی مثال بھی جاری نہر جیسی ہے جب کوئی نماز گزار نماز پڑھتا ہے تو ان دونوں نمازوں کے درمیان جو گناہ سرزد ہوتے ہیں یہ نماز ان کا کفارہ بن جاتی ہے۔ لہٰذا نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے بعد کوئی گناہ باقی نہیں رہ جاتا۔`

🪷 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وَالْعَنْ أَعْدَاءَهُمْ أَجْمَعِینَ*
🌹 *جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ* 🌹
✨ 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت ✨

ولادتِ باسعادت خاتم النبیین، رحمتُ للعالمین تمام عالم السلام کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔

تمام عالمِ اسلام کو عید میلادُ النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ رب العزت کے محبوب، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے...
25/08/2026

تمام عالمِ اسلام کو عید میلادُ النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ رب العزت کے محبوب، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے صدقے ہماری زندگیوں کو محبتِ رسول ﷺ، ایمان، سکون، خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔

🤲 یا اللہ! ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سچی محبت اور سنتِ مبارکہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہماری دعائیں قبول فرما، ہمارے گھروں میں امن و سکون، رزق میں برکت اور دلوں میں محبت عطا فرما۔ تمام بیماروں کو شفا، پریشان حال لوگوں کو آسانی، اور پوری مسلم اُمہ کو اتحاد، سلامتی اور خوشحالی نصیب فرما۔

آمین یا رب العالمین 🤲❤️

*اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَايَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ* 💗*مولا جان عج**دل میں ایک ہی آرزو ہے کہ آپ سے ملاقات کا دن ن...
25/08/2026

*اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَوْلَايَ يَا صَاحِبَ الزَّمَانِ* 💗*مولا جان عج*
*دل میں ایک ہی آرزو ہے کہ آپ سے ملاقات کا دن نصیب ہو*
*ہمیں اپنی محبت میں سچا اور اپنی اطاعت میں ثابت قدم رکھیے*
*اور اپنے ظہور کی خوشخبری جلد عطا فرمائیے*

*اللّٰهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِيِّكَ الْفَرَجْ 🤲🏻*

10 ربیع الاول شب عقد مبارکحضرت رسول خداﷺ بی بی خدیجہؓ الکبریٰمحبتوں کے امیں محمدﷺمحبتوں کی اماں خدیجہؓہر ایک مومن کے دیں...
24/08/2026

10 ربیع الاول شب عقد مبارک
حضرت رسول خداﷺ بی بی خدیجہؓ الکبریٰ

محبتوں کے امیں محمدﷺ
محبتوں کی اماں خدیجہؓ

ہر ایک مومن کے دیں کی حرمت
ہر ایک مومن کی ماں خدیجہؓ

عقد مبارک محمدﷺ خدیجہؓ
لبیک یا حسینؑ
🩷🩷🩷
کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کویٹہ پاکستان🇵🇰
لایسنس نمبر-448

خادم الزائرین ابا عبداللّٰہ الحسین
محتاج دعا:آپکا خادم زاہیرین سالار محمد رضا
فون نمبر + واٹسپ نمبر
0313-8501349
0343-8001349
0331-8001349
🚩
ایڈریس: انڈرگرونڈ حسین سینٹر سرائے نمک علمدار روڈ کوئٹہ

24/08/2026

حضرت امام زادہ یاسر ناصر بن موسی کاظم علیہ سلام
ھمراہ کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کوہیٹہ پاکستان
اربعین 2026 باہی ایر باہی روڈ گروپ

24/08/2026

حضرت خواجہ مراد
ھمراہ کاروان مالک اشتر رجسٹرڈ کوہیٹہ پاکستان
اربعین 2026 باہی ایر باہی روڈ گروپ

Address

Basement Hussain Center, Sarae Namak, Alamdar Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karawan e Malik e Ashter Quetta Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share