Transport Department, GOB

Transport Department, GOB Transport Department, Government of the Balochistan was established in 2006.

14/08/2026

Committed to serve















وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدموزیراعلیٰ بلوچستان م...
09/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو مسلم دنیا کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Committed to serve















سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) وحید شریف عمرانی نے دہانہ...
07/08/2026

سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA) وحید شریف عمرانی نے دہانہ سر کے افسوسناک حادثے کے تناظر میں سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایوب ترین اور ان کی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دہانہ سر حادثے کی وجوہات، قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد، کمرشل گاڑیوں کی فٹنس، ڈرائیورز کی پیشہ ورانہ تربیت، اوور اسپیڈنگ کی روک تھام، دورانِ سفر حفاظتی اقدامات اور بین الادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، ٹریفک قوانین پر بلاامتیاز اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ کمرشل ٹرانسپورٹ کی مؤثر نگرانی اور عوام کو محفوظ، معیاری اور ذمہ دارانہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Committed to serve















محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر فیصل خان، سی ای او BPPPA کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادآج بروز 06 اگست 2...
06/08/2026

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر فیصل خان، سی ای او BPPPA کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

آج بروز 06 اگست 2026ء سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ کے دفتر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ڈاکٹر فیصل خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) BPPPA کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ٹریفک انجینئرنگ بیورو ڈاکٹر سجاد بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ قربان علی مگسی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نعمت اللہ ترین سمیت محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے ڈاکٹر فیصل خان کی پیشہ ورانہ خدمات، قیادت، محنت اور ادارہ جاتی ترقی میں ان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل خان نے اپنی صلاحیتوں، دیانتداری اور پیشہ ورانہ اندازِ کار سے ادارے کی بہتری اور گورننس کے فروغ میں قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر فیصل خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
Committed to serve















06/08/2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی ملاقات

وفد نے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل، شاہراہوں کی صورتحال اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مختلف امور سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر امن و امان کے قیام اور مسافروں و ٹرانسپورٹرز کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مشکلات کے مستقل حل اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ میر سرفراز بگٹی

پرامن شاہراہیں بلوچستان کی معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں، حکومت اس حوالے سے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان

ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے ایسے فیصلے کیے جائیں گے جن سے عوام اور کاروباری برادری دونوں کو سہولت میسر آئے۔ میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ نقل و حمل کا نظام مزید محفوظ، مؤثر اور فعال بنایا جا سکے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Committed to serve















وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست ویژن کے تحت، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی نگرانی اور سیکرٹری مح...
03/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست ویژن کے تحت، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی نگرانی اور سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی ہدایات پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نے اسلام آباد میں CFI کا دورہ کیا، جہاں پیپلز ٹرین سروس منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارلر کوچز، پاور پلانٹ اور لوکوموٹو تیار کیے جا چکے ہیں جبکہ سریاب تا کچلاک ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ منصوبہ جلد مکمل ہونے کے بعد عوام کو محفوظ، آرام دہ، ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولیات میسر آئیں گی، جو بلوچستان میں جدید عوامی ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Committed to serve















وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت کوئٹہ میں جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ نظام کا آغازوزیراعلیٰ بلوچستان...
28/07/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت کوئٹہ میں جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ نظام کا آغاز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس جدید اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانا اور شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ نظام کے نفاذ سے سفری دورانیہ کم ہوگا، ٹریفک جام میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو زیادہ محفوظ، مؤثر اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مربوط اقدامات کے ذریعے ایک مؤثر، محفوظ اور پائیدار ٹریفک نظام یقینی بنایا جائے تاکہ کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔

کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے مزین کرنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Committed to serve















Address

Civil Secretariat Balochistan
Quetta
83700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Transport Department, GOB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Transport Department, GOB:

Shortcuts

Share