09/08/2026
ہڑتال میں شمولیت کا اعلان
حاجی اکرم، ضلعی صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کوٹ ادو نے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 8 اگست کی ہڑتال میں بھرپور شرکت اور شمولیت کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان شاء اللہ تمام ٹرانسپورٹرز متحد ہو کر ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے۔
رپورٹ سید فضل عباس شاہ رابطہ سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن 84سبزہ زار لاہور
03049339899