Infinite Market X

Infinite Market X 𝐏𝐫𝐨𝐟𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐌𝐚𝐫𝐤𝐞𝐭𝐞𝐫 | 𝐅𝐛 & 𝐈𝐧𝐬𝐭𝐚 𝐀𝐝𝐬 𝐄𝐱𝐩𝐞𝐫𝐭 | 𝐖𝐫𝐢𝐭𝐞𝐫

السلام علیکم! میرا نام محمد اجمل ہے۔ میں ایک سوشل میڈیا مارکیٹر ہوں اور بغیر کسی جھوٹ کے میں 6 ماہ سے اس فیلڈ میں ہوں۔ ا...
03/01/2024

السلام علیکم! میرا نام محمد اجمل ہے۔ میں ایک سوشل میڈیا مارکیٹر ہوں اور بغیر کسی جھوٹ کے میں 6 ماہ سے اس فیلڈ میں ہوں۔ اس سے پہلے بھی میں اینیمشن سیکھ چکا ہوں۔ سروسز دیتے ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیں اور الحمدللہ اب تک کی تمام کمپین کامیاب رہیں ہیں۔ مٰیں مختلف سروسز دے چکا ہوں جیسا کے
سیلز بڑھانے کے لیے
فیسبک پیج پر لائک یا فالوورز حاصل کرنے کے لیے فیسبک پیج پر ٹریفک کے لیے
سٹوڈنٹ ڈھونڈنے کے لیے (قرآن اکیڈمی کے حوالے سے)
اس کے علاوہ دیگر سروسز جو میں دے سکتا ہوں۔۔۔
یوٹیوب ویڈیو کو پروموٹ کرنے لیے ایڈز (گوگل کے ذریعے)
فیسبک ویڈیو پروموشن کے لیے
ویب سائٹ ٹریفک کے لیے
اس کے علاوہ جو کمپین کی خاص بات ہے وہ یہ ہے کہ کمپین پراپر آڈینس ریسرچ کے بعد چلائی جاتی ہے تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔ کیونکہ آپ کے فائدے میں ہی ہمارا فائدہ ہے۔
آپ لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہورہا ہوگا کہ کوئی دھوکہ یا فراڈ نہ ہو تو بھائی پریشان نہ ہو۔ جو کسٹمرز مجھ سے سروسز لے چکے ہیں ہم نے ان کا ایک گروپ بنایا ہے۔ آپ اگر رابطہ کریں گے تو آپ کو ان کے گروپ میں ایڈ کردیا جائے گا اس کے علاوہ آپ کو جو کمپین چل چکی ہیں۔ ان کا رزلٹ بھی دیکھایا جائے گا۔ انشااللہ آپ کی تسلی ہوجائے گی۔ کیونکہ ہمارا زیادہ تر واسطہ ایسے کسٹمرز سے پڑتا ہے جو فراڈ کروا چکے ہوتے ہیں۔ جب ہم پھر انہیں کام کر کے دیتے ہیں تو وہ دعائیں دیتے ہوئے جاتے ہیں۔ ۔
۔
۔
اگر آپ بھی اپنا کام کروانا چاہتے ہیں تو مزید معلومات کے لیے انباکس میں رابطہ کریں۔ انشااللہ آپ بھی دعائیں دیں گے۔

جناح کا پسندیدہ کھیل - Billiards 🎱 جناح سگریٹ نوشی کرتے تھے اور اتنی کہ دن میں 50 مرتبہ سگریٹ نوشی کرتے تھے۔ وہ عظیم تھے...
29/12/2023

جناح کا پسندیدہ کھیل - Billiards 🎱
جناح سگریٹ نوشی کرتے تھے اور اتنی کہ دن میں 50 مرتبہ سگریٹ نوشی کرتے تھے۔
وہ عظیم تھے نہ کہ اس وجہ سے کہ وہ عظیم پیدا ہوئے تھے بلکہ اس وجہ سے کہ وہ محنت کرتے تھے، مستقل مزاج تھے، فیصلہ لے کر اسے صحیح ثابت کرتے تھے۔ کیسے؟؟ محنت اور مستقل مزاجی سے۔۔۔
اس لیے کوئی عظیم پیدا نہیں ہوتا اور اگر کسی عظیم انسان کے ہاں پیدا ہو بھی جائے۔تو وہ عظیم نہیں ہوتا۔ عظیم ہوتا ہے تو اپنے کارناموں کی وجہ سے۔
اس لیے عادات اچھی ہوں یا بری کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اچھی عادات والے ہی عظیم ہوتے ہیں اور تاریخ میں ہر عظیم انسان اچھی عادات کا مالک تھا۔توشاید آپ نے کبھی صحیح تاریخ پڑھی ہی نہیں ہے۔ نپولین، چنگیز خان، سکندر اعظم وغیرہ کو کیوں یاد رکھا جاتا ہے اس لیے نہیں کہ وہ ظالم تھے، ہوشیار تھے، چالاک تھے، امتحان میں اچھے گریڈ لاتے تھے۔ بلکہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کو کچھ کرکے دکھایا ہے۔ فتوحات اب ہر قسم کے لوگوں نے کی ہیں اچھے لوگوں نے بھی اور برے لوگوں نے بھی۔ لیکن ان سب کو یاد رکھا جاتا ہے۔ اب ہم ان کو اچھے یا برے الفاظ میں یاد رکھتے ہیں تو یہ ہمارا مذہبی، سیاسی یا معاشرتی ردعمل ہے جس کی وجہ سے ہم ایسا کرتے ہیں۔
اس لیے کامیابی کو صرف اچھے لوگوں سے جوڑنا شاید ایک پاگل پن ہے۔ جو کہ موٹیویشنل سپیکرز کا دھندا چلائے ہوئے ہے۔ اس لیے آپ یہ سوچ چھوڑ دیں کہ آپ برے ہیں تو کامیاب نہیں بن سکتے یا پھر اچھے ہیں تو کامیاب ضرور بنیں گے۔ آپ جو بھی بنیں گے وہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کیا کریں گے۔
جناح کی سٹوری مجھے اس لیے بھی متاثر کرتی ہے کیوں کہ وہ ایک محمد علی جناح سے شروع ہوتی ہے اور انہیں قائداعظم بنا دیتی ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھتی کہ وہ کس کھیل کو پسند کرتے ہیں، کس مذہب کے کس فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کس سے شادی کرتے ہیں۔ کیا پیشہ اختیار کرتے ہیں۔کچھ بھی نہیں۔ بس وہ ان کی دانش مندی، سیاست اور محنت کو دیکھتی ہے۔ اور انہیں قائداعظم بنا دیتی ہے۔ اس لیے یہ کبھی مت دیکھیں کہ آپ صبح اٹھ کر سیر نہیں کررہے، سگریٹ پی رہے ہیں، رات کو جاگ کر پڑھ نہیں رہے، فارغ اوقات میں مووی دیکھ رہے ہیں وغیرہ وغیرہ تو آپ ان کی وجہ سے عظیم نہیں بن سکتے۔ تو آپ کو شدید کاونسلنگ کی ضرورت ہے۔

جسے آپ چاہتے ہوں وہ اگر مر جائے۔ تو کیا ہوگا؟؟جسے ہم چاہتے ہیں وہ ہمارے دل میں بستہ ہے۔ اور دل میں بسنے والوں کو کوئی فز...
25/12/2023

جسے آپ چاہتے ہوں وہ اگر مر جائے۔ تو کیا ہوگا؟؟
جسے ہم چاہتے ہیں وہ ہمارے دل میں بستہ ہے۔ اور دل میں بسنے والوں کو کوئی فزیکل چیز کی ضرورت نہیں۔ اگر واقعی میں چاہتے ہیں اور شدت سے چاہتے ہیں۔
اس لیے زندگی اور موت اس میں کوئی معنی نہیں رکھتی۔ کیونکہ عشق کو کسی خوبصورتی یا جسم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بالکل جیسے عشق حقیقی ہے، دیکھا تو نہیں ہے مگر عشق ہے۔ کیوں؟ کیوں کہ دل میں ہے اور حقیقی ہے۔ اور یقین ہوتا ہے کہ ایک دن ہم ضرور ملیں گے۔ بالکل یہ بات یہاں لاگو ہوتی ہے۔ اس لیے ان کا مقصد اپناکر جیو۔ یہ زندگی ہے اسے اپنے انداز میں جیو۔

تاریخ کو پڑھیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کچھ شخصیات ایسی بھی ٹھیں جو بٹوارا نہیں چاہتیں تھیں اور ان میں گاندھی جی، پنڈت جواہر ...
25/12/2023

تاریخ کو پڑھیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کچھ شخصیات ایسی بھی ٹھیں جو بٹوارا نہیں چاہتیں تھیں اور ان میں گاندھی جی، پنڈت جواہر لال نہرو اور دیگر بڑی بڑی شخصیات شامل تھی۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کو ہندوستان کے پہلے وزیراعظم کی آفر کی۔ صرف ایک بار نہیں، کئی بار کی۔ اگر کوئی شخص اپنے مفاد کے لیے لڑرہا ہو تو قبول کر لے۔ لیکن جناح نے ہر بار انکار کیا اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی مانگ کی۔ اور وہ علیحدہ وطن معرض وجود میں آیا۔ لیکن ان کو قوم سے بڑی امیدیں تھی جو کہ غلط تھی کیونکہ قوم شروع سے ہی ایسی تھی۔
جب کہ جو مہاجرین ادھر سے آئے تھے ظاہر ہے سارا کچھ چھوڑ کر آئے تھے۔ انہیں یہاں آکر اپنی پراپرٹی کا دعوی کرنا تھا اور انہیں پراپرٹی کچھ معاملات دیکھ کر دی جانی تھی۔ لیکن یہاں پر رہنے والے لوگوں نےکیا کیا انہوں نے اپنی پراپرٹی کلیم کرنا شروع کردی۔ اور یہ تھی وہ قوم جس سے جناح کو امید تھی۔ اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں جو لوگ اس چیز کو سمجھتے ہیں اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ اس کا انکار کرتے ہیں۔ کیسے؟؟ بس جان بوجھ کر اپنی آنکھوں پر پردہ گرایا ہوا ہے۔ کیا یہ قوم نہیں جس کی تعلیم کی شرح 19 سے 20 فیصد ہے۔ کیا ایسی قوم کے جاہلانہ عقائد نہیں؟؟ کیا یہ وہ قوم نہیں جو تہذیب و تمدّن کے دائرہ کو نہیں جانتی؟؟ ہاں، ہاں یہی وہ قوم ہے۔ لیکن ہم تو جان بوجھ سیاسی پارٹیوں کی تھالی کا بینگن بنیں گے۔
اگر اصلاح کرنی ہے تو اس کے لیے کسی عمران خان اور نواز شریف کی ضرورت ہے نہ ہی کسی پیر بابے کی۔ اصلاح کرنی ہے تو افراد سے کیجیے۔ اور وہ ہم ہے۔ آئیے آج سے شروع کرتے ہیں اور جن کا کوئی مقصد ہو وہ امر ہوتے ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں قائداعظم محمد علی جناح امر ہیں۔ان سے وعدہ کر کے اور ان کا مقصد اپناکر جیتے ہیں۔
دیے سے دیا جلائے رکھو۔ ہم اس دنیا میں کوئی عیش و عشرت کے لیے نہیں آئے ایک مقصد کےلیے آئے ہیں۔ اسے پہچانیں اور اسے پورا کریں۔ اور ذاتی، جماعتی اور سیاسی تعصبات کو مٹا کر اپنا مقصد پورا کریں۔

Address

Jinnah Park Near New AFC
Sheikhupura
39350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Infinite Market X posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category