09/06/2026
حج سیزن کے پُر امن اختتام کے بعد مقدس شہر مدینہ منورہ میں عام زائرین اور عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ ایک بار پھر باقاعدگی سے شروع ہو گیا ہے، جس کے دوران مسجدِ نبویؐ کا ایک سحر انگیز اور روح پرور فضائی منظر سامنے آیا ہے۔
اس خوبصورت ترین منظر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقدس گنبدِ خضراء، فلک بوس مینار اور صحن میں ترتیب سے کھلی خودکار سفید چھتریاں مدینہ منورہ کے لازوال حسن اور پرسکون ماحول کی عکاسی کر رہی ہیں۔
حج کی مصروفیات ختم ہونے کے بعد اب دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور مقامی عقیدت مند انتہائی پرسکون اور روحانی فضا میں درِ رسولؐ پر حاضری دے رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گرمی کے موسم میں زائرین کی راحت اور سہولت کے لیے صحنوں میں ٹھنڈک پہنچانے والے خودکار نظام اور دیگر انتظامات کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا گیا ہے۔