Al Musafir Travel & Tours

Al Musafir Travel & Tours We Are Providing Domestic And International All Over The World Ticket Services

01/03/2026

میری اپنے ان تمام پاکستانی بھائیوں سےجو عرب ممالک (امارت،سعودیہ،کویت ,بحرین،اردن ,قطر وغیرہ میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں )درخواست ہے کہ موجودہ حالات کی وڈیوز وغیرہ بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اور نہ ہی وڈیو یا تصاویر بنا کر اپنے موبائل میں رکھنے کی ضرورت ہے۔
آپ جس جگہ بھی ہیں وہاں کی حکومتوں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

ہم ان ممالک میں ورک ویزہ پر آتے ہیں تو ہمارا کام صرف ہمارے کام سے متعلق ہونا چاہیے۔

اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔تمام جنگ زدہ ممالک میں ان تمام لوگوں کےلیے دعائیں جن کا ان جنگوں سے کچھ نہیں لینا دینا۔

28/02/2026

🚨 *اہم اپڈیٹ*
ایران/بحرین/قطر/کویت/متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، براہ کرم ہوائی اڈوں کے لیے روانگی سے پہلے اپنی پروازوں کی تصدیق کریں

26/02/2026

AJMAL KHAN UAE 🇦🇪 VISA PROCESS
TRAVEL CHAKDARA

06/02/2026

فروری کی8 تاریخ کو پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی جماعتوں کے ملک گیر شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کی وجہ سےجن مسافرخضرات کی فلائٹ ہے وہ لوگ کوشش کریں کہ مقررہ وقت سے پہلےپہلے ایئرپورٹ کیلئے نکل جائیں تاکہ آپ کی فلائٹ مس نہ ہو اور پریشانی سے بچا جاسکے

01/01/2026

عمرہ عازمین کو بچائیں — ایک لمحہ کی لاپرواہی پوری زندگی تباہ کر سکتی ہے 🚨

یہ پوسٹ عام نہیں ہے،
یہ انتہائی حساس معاملہ ہے،
اور میں یہ بات کسی خوف پھیلانے کے لیے نہیں بلکہ
آپ کو، آپ کے والدین کو اور آپ کے خاندان کو بچانے کے لیے لکھ رہا ہوں۔

اگر آپ عمرہ پر جا رہے ہیں تو
مہربانی کر کے کسی کا بھی سامان، بیگ، سوٹ کیس یا پیکٹ اپنے ساتھ مت رکھیں
چاہے وہ:

• آپ کا قریبی رشتہ دار ہو
• دوست ہو
• جاننے والا ہو
• یا کوئی بہت ہی سادہ اور نیک انسان

❗ سعودی عرب میں منشیات (Drugs) کے قوانین دنیا کے سخت ترین قوانین میں سے ہیں۔

اگر کسی کے سامان میں منشیات نکل آئیں تو:

• ❌ کم از کم سزا 10 سال قید
• ❌ بھاری جرمانے
• ❌ اور بعض کیسز میں سزاۓ موت تک دی جاتی ہے

اور سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ
“مجھے نہیں پتا تھا”
“یہ میرا سامان نہیں تھا”
“کسی اور نے رکھ دیا تھا”
یہ سب باتیں وہاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ مبالغہ ہے،
تو براہِ کرم پچھلے دو سال کے سعودی عرب کے کیسز خود کھول کر دیکھ لیں۔

💔 بے شمار سادہ لوح لوگ
💔 آج بھی سعودی جیلوں میں قید ہیں
💔 جن کے ماں باپ صرف اس وجہ سے قید ہیں کہ
کسی نے ان کے سامان میں چپکے سے منشیات رکھ دی تھیں

سوچیں ذرا:

• عمرہ کی نیت
• احرام باندھا
• اللہ کے گھر کا سفر اور انجام… جیل یا بدتر

یہ صرف ایک انسان کی نہیں
پورے خاندان کی بربادی ہوتی ہے۔

🙏 میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے

• صرف اور صرف اپنا سامان خود پیک کریں
• کسی کا بھی سامان، چاہے کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، قبول مت کریں
• اپنے والدین کو خاص طور پر اس بات سے آگاہ کریں

🤍 عمرہ عبادت ہے
🤍 آزمائش نہیں
🤍 غفلت کی قیمت بہت بھاری ہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے،
ہمیں اور ہمارے والدین کو ہر آزمائش، ہر فتنہ اور ہر شر سے بچائے۔
آمین 🤲

16/11/2025

اگر آپ ڈرائیور کے ویزہ پر بیرون ملک جارہے ہیں اور آپکے پاس ڈرائیونگ لائیسنس نہیں تو ممکن ہے آپکو ائیرپورٹ پر ڈی پورٹ کردیا جاۓ۔

OPF Free Ambulance Service for Overseas Pakistanis
03/11/2025

OPF Free Ambulance Service for Overseas Pakistanis

Al Musafir Travel and Tours  #03409272597
19/10/2025

Al Musafir Travel and Tours #03409272597

‎‎خیبر پختونخواہ (اور دیگر علاقوں) کے کچھ مسافر جب پاکستان سے باہر جاتے ہیں یا واپس آتے ہیں تو اپنے بیگز پر خود سے لکھی ...
15/10/2025


‎خیبر پختونخواہ (اور دیگر علاقوں) کے کچھ مسافر جب پاکستان سے باہر جاتے ہیں یا واپس آتے ہیں تو اپنے بیگز پر خود سے لکھی ہوئی ٹیپ چپکاتے ہیں، جیسا کہ تصویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیپ بعض اوقات غیر پیشہ ورانہ اور بد صورت محسوس ہوتی ہے، اور بدقسمتی سے ہمارے قومی یا علاقائی تاثر پر بھی اثر ڈال سکتی ہے

‎یہ ٹھیک ہے کہ مسافروں کو بیگ کھو جانے کا خدشہ ہوتا ہے، اس لیے وہ خود سے بڑی اور نمایاں ٹیپ لگا دیتے ہیں یا بعض افراد ایئرلائنز کے ٹیگ پر مکمل اعتماد نہیں کرتے یا اسے سمجھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔

‎کچھ لوگوں نے یہ طریقہ دوسروں سے بھی سیکھا ہے اور اس پر عمل کرتے ہیں۔

‎ایئرلائن جب آپ کا سامان چیک اِن کرتی ہے تو ایک بار کوڈ لگا دیتی ہے جس پر آپکی پوری ڈیٹیلز ہوتی ہے یہاں تک کہ ہم اس سے وہ نمبر بھی نکالتے ہے جو آپ نے ٹکٹ بک کرتے وقت درج کیا ہوتا ہے۔

‎اگر بیگ گم ہو جائے تو یہی ٹیگ سب سے پہلے مدد کرتا ہے۔

‎بہترین طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ ائرلائن ٹیگ پر اعتماد نہیں کرتے اور بیگ آسانی سے شناخت نہیں کر سکتے تو اپنے بیگ پر ایک چھوٹا سا پرنٹڈ کاغذ لگا دیں یا ایک رنگین چھوٹا سا کپڑا باندھ دیں تاکہ آسانی سے شناخت ہو جائے۔

‎یہ طریقہ خوبصورت بھی ہوتا ہے اور شناخت میں مدد بھی دیتا ہے۔

‎اپنا نام اور رابطہ نمبر بیگ کے اندر بھی ایک کاغذ پر لکھ کر رکھیں۔

‎بیگ پر غیر ضروری سٹکر، ٹیپ یا لکھائی نہ کریں۔

‎بیگ گم ہونے کی صورت میں فوراً ایئرلائن کے عملے سے رجوع کریں۔

‎خود پر اور اپنے سامان پر صفائی، نظم و ضبط اور وقار کا خیال رکھیں – آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں

‎ہم جہاں بھی جائیں، اپنے کلچر، اپنی شناخت اور اپنی قوم کا عکس لے کر جاتے ہیں۔ مہذب انداز، صاف ستھرا انداز، اور جدید سسٹمز کو اپنانا ہی ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔
‎المسافر ٹریول

10/10/2025

سلام علیکم برائے مہربانی نوٹ فرماے کہ اسلام آباد جانے اور آنے کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔ براہ کرم آج کی فلائٹ کے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ وقت پر ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہوں تاکہ کسی قسم کی مشکلات یا نقصان سے بچا جا سکے۔

Address

مین بازار چکدرہ چوک بالائی منزل سرتاج میڈیکل سٹور
Chakdara Fort
18800

Telephone

+923468004594

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Musafir Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Musafir Travel & Tours:

Share