Gilgit Baltistan Transport Owners Association

Gilgit Baltistan Transport Owners Association GBTOA is union of transporter in GB

اجلاس، اہم فیصلےگلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر جاوید عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس می...
26/08/2026

اجلاس، اہم فیصلے
گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر جاوید عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں مختلف اضلاع کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور ٹرانسپورٹ نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن، روڈ پرمٹ، ٹوکن ٹیکس و فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ، کرایہ نامہ بروقت جاری نہ ہونا، پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، کرایہ فارمولا طے نہ ہونا اور سڑکوں کی خستہ حالی سمیت ٹرانسپورٹرز کے دیگر مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ این سی پی گاڑیوں کے لیے خیبر پختونخوا میں رائج طریقہ کار کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی واضح پالیسی بنائی جائے، ٹوکن فیس اور رجسٹریشن کے مسائل حل کیے جائیں اور کرایے کا مستقل فارمولا ایک مرتبہ طے کیا جائے۔
سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی اور ٹرانسپورٹرز کے دیگر جائز مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
شرکاء نے فیصلہ کیا کہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کی جائے گی، اور اس کے باوجود شنوائی نہ ہوئی تو متفقہ طور پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
مظفر حسین
انفارمیشن سیکریٹری
گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

ٹریفک اہلکار اور ٹرانسپورٹر ڈرائیور کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے ختمگلگت: خزانہ روڈ پر ٹریفک سارجنٹ الیاس اور نگر کے ای...
24/08/2026

ٹریفک اہلکار اور ٹرانسپورٹر ڈرائیور کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے ختم
گلگت: خزانہ روڈ پر ٹریفک سارجنٹ الیاس اور نگر کے ایک ٹرانسپورٹ ڈرائیور کے درمیان پیش آنے والے جھگڑے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کا باقاعدہ طور پر ازالہ کر دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر جاوید عباسی کی کوششوں اور سفارش پر ٹریفک انچارج سٹی لطیف صاحب، ٹریفک سارجنٹ الیاس، ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید عباسی، سٹی صدر مظفر علی، انفارمیشن سیکریٹری مظفر حسین، نگر کے ضلعی صدر صاحبان اور دیگر ٹرانسپورٹرز کی موجودگی میں معاملے کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرتے ہوئے گلے ملایا اور معاملہ خوش اسلوبی سے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکریٹری مظفر حسین نے کہا کہ باہمی احترام، برداشت اور گفت و شنید کے ذریعے ہر مسئلے کا مثبت حل نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان خوشگوار تعلقات کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ معاملہ اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا
مظفر حسین
انفارمیشن سیکریٹری، ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

23/08/2026

چلو چلو گلگت چلو!
گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے تمام ڈسٹرکٹ صدور صاحبان کی ہنگامی میٹنگ، بعض صدور کی مصروفیات کے باعث 24 اگست کے بجائے 26 اگست 2026 کو منعقد ہوگی۔
📍 مقام: جنرل بس سٹینڈ، گلگت
⏰ وقت: صبح 11 بجے
تمام صدور صاحبان سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں—
چلو چلو گلگت چلو!

ہنگامی اجلاس کا اعلانگلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صدور اور ٹرانسپورٹ نمائندگ...
21/08/2026

ہنگامی اجلاس کا اعلان
گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صدور اور ٹرانسپورٹ نمائندگان کو 24 اگست، سوموار، صبح 11 بجے جنرل بس اسٹینڈ پر ایک اہم اور ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کیا ہے۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا جائے گا، جن میں این سی پی گاڑیوں کے مسائل، پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں سے متعلق مسائل، گاڑیوں کی بے تحاشا رجسٹریشن فیس اور ٹوکن فیس، بروقت کرایہ نامہ جاری نہ ہونا اور کرایہ نامے کے لیے مناسب و قابلِ عمل فارمولا طے نہ ہونا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے سرِعام سڑکوں پر ڈرائیور حضرات کے ساتھ مبینہ بدتمیزی اور نامناسب رویے کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے تمام مسائل کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ لائحہ عمل اور آئندہ کے اقدامات طے کیے جائیں گے۔
ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے صدور اور متعلقہ نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اگست کو صبح 11 بجے جنرل بس اسٹینڈ پر اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

20/08/2026

ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اخباری بیان
ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں نگر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کے ساتھ پولیس اہلکار کی جانب سے سرِعام سڑک پر ناروا سلوک، تشدد اور مسافروں کے سامنے بدتمیزی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ کسی بھی شہری، بالخصوص عوام کی خدمت کرنے والے ڈرائیور حضرات کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے، تاہم عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، برداشت اور مہذب رویہ اختیار کرنا بھی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے اور عوام کی عزتِ نفس مجروح کرے تو اس سے اداروں پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔
ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ مذکورہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے، متعلقہ اہلکار کو لائن حاضر کیا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ساتھ ہی متاثرہ ڈرائیور سے سرِعام معذرت بھی کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
ایسوسی ایشن نے مزید مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے اخلاقیات، برداشت، عوام سے گفتگو کے آداب اور بہتر رویے سے متعلق خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں، تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد اور باہمی احترام کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان امید کرتی ہے کہ آئی جی پی گلگت بلتستان اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

گلگت بلتستان کے تمام ٹرانسپورٹرز کو جشن ازادی مبارک
14/08/2026

گلگت بلتستان کے تمام ٹرانسپورٹرز کو جشن ازادی مبارک

10/08/2026
26/07/2026

🚨 بریکنگ نیوز | گلگت بلتستان
تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 45 فیصد اضافہ کیا جاۓ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چلاس، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ، گلگت، ہنزہ، نگر اور ضلع غذر کے تمام ضلعی صدور نے مشترکہ مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ 2 سے 3 روز میں حکومت نے کرایوں پر نظرِ ثانی نہ کی تو ٹرانسپورٹرز خود کرایوں میں 45 فیصد اضافہ نافذ کریں گے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اور کسی بھی ممکنہ اضافے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکومتی اداروں پر ہوگی۔

25/07/2026

ٹرانسپورٹرز گلگت بلتستان کا کرایوں میں فوری اضافے کا مطالبہ

گلگت بلتستان کے تمام پبلک ٹرانسپوٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ کرایوں پر ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

ٹرانسپوٹرز کے مطابق 18 جولائی سے 25 جولائی تک ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 60 روپے اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث آپریشنل اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ کرایے اب اخراجات پورے کرنے کے لیے ناکافی ہیں اور یہ صورتحال ٹرانسپوٹرز کی برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔

ٹرانسپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کرایوں میں 45 فیصد اضافہ منظور کیا جائے تاکہ وہ عوام کو ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھ سکیں۔ بصورت دیگر، اگر حکومت نے بروقت فیصلہ نہ کیا تو گلگت بلتستان کے پبلک ٹرانسپوٹرز اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ازخود کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

25/07/2026

ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان
ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں بار بار اضافے کے باوجود ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں مناسب ردوبدل نہیں کیا جا رہا، جو ٹرانسپورٹر برادری کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔
ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور متعلقہ محکمے فوری طور پر کرایوں کا ایک مستقل اور شفاف فارمولا نافذ کریں، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں کرایوں میں بھی مناسب اضافہ کیا جائے، جبکہ قیمتوں میں کمی آنے پر کرایوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے۔
ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان بھر میں ٹرانسپورٹ بند کرنے سمیت آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پیش آنے والی عوامی مشکلات کی ذمہ داری متعلقہ محکموں اور حکام پر عائد ہوگی۔
جاری کردہ:
انفارمیشن سیکرٹری
ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

Address

Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03127795544

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Transport Owners Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share