KotNajiBullaH

18/02/2026

*آج کی حدیث مبارکہ*

عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رضي الله عنه قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ:

نَضَّرَ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيْثًا فَحَفِظَهُ حَتّٰی يُبَلِّغَهُ.

(جامع الترمذی: 2657)

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:

اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سن کر اُسے یاد رکھا یہاں تک کہ اُسے آگے پہنچا دیا۔

21/01/2026
21/01/2026

🌙

شعبانُ المعظم کا بابرکت چاند نظر آ گیا ہے ۔ رحمتوں ، برکتوں ، مغفرت اور تیاریوں کا مہینہ شعبان المعظم اپنی نورانی ساعتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہو چکا ہے ۔ یہ وہ مہینہ ہے جو آسمان اور زمین کے درمیان قبولیت کا پیغام بن کر آتا ہے ۔ یہ وہ وقت ہے جب دلوں کو صاف کیا جاتا ہے ۔ نیتوں کو درست کیا جاتا ہے اور آنے والے رمضان کے لئے روح کو سنوارا جاتا ہے
شعبان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ابھی وقت ہے لوٹ آنے کا ۔ ابھی وقت ہے معافی مانگنے کا ۔ ابھی وقت ہے رشتوں کو جوڑنے کا ۔ اور ابھی وقت ہے اپنے رب سے قریب ہونے کا ۔ یہ مہینہ خاموش عبادتوں کا ہے ۔ چھپی ہوئی دعاؤں کا ہے اور دل کی گہرائیوں سے نکلنے والی آہوں کا ہے

اے اللّٰہ اس بابرکت شعبان کے صدقے ہمارے دلوں کو کینے سے پاک فرما ۔ ہماری خطاؤں کو معاف فرما ۔ ہماری نیتوں کو خالص کر دے ۔ ہمیں رمضان تک سلامت پہنچا اور رمضان میں اپنی رحمتوں کے دروازے ہم پر مکمل طور پر کھول دے ۔ ہمیں وہ بنا دے جو تو ہمیں دیکھنا چاہتا ہے ۔

Address

Kot NajiBullaH
Haripur
22660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KotNajiBullaH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KotNajiBullaH:

Share