26/09/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون
آغا انتظار بھائی کے انتقال کی خبر زائرین عطائے زہرا ع گروپ کے اراکین اور زائرین کے لیے انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔
آغا انتظار بھائی ہمارے لیے ایک بزرگوار، رھنما، مخلص دوست اور ہمسفرِ زیارات تھے۔ کربلا، ایران اور شام کی زیارات میں ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات، ان کی خدمات، خلوص اور شفقت ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔
عزاداریِ امام حسینؑ اور سماجی خدمت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور مکتبِ اہلِ بیتؑ سے ان کی والہانہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمدؐ، امام حسینؑ اور شہدائے کربلا آغا انتظار بھائی کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آغا انتظار بھائی، آپ کی محبت، رفاقت اور زیارات کی خوبصورت یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
دعاگو و سوگوار
زائرین عطائے زہرا ع