Karvan e Haamil al-Liwaa

Karvan e Haamil al-Liwaa Haamil al-Liwaa/ The Standard Bearer.

13/08/2023

‎‘When Allah swt intends good for a person, he places the love of Hussain ع and the love of his Ziyarat in his heart’

‎- Imam Jafar Al Sadiq ع ❤️

01/08/2023

Imam al-Hussain's (as) promise to those who shed tears for him!

It was narrated, in a lengthy narration, that Imam al-Sadeq (as) said: "Verily, al-Hussain (as) lays his eyes on those who weep for him, seeking forgiveness on their behalf and asks his father (Amir al-Momineen) to do the same. He then would address those weepers and say:

'O' the one who is shedding tears, if you truly knew what Allah has in store for you, you would have rejoiced more than being sorrowful!"

Surely, all of his sins and mistakes will then be forgiven."

(Kamil al-Ziyarat, page 206)

29/07/2023

اَلسَّلامُ عَلَى الأجْسامِ الْعارِيَةِ فِي الْفَلَواتِ، تَنْهَشُهَا الذِّئابُ الْعادِياتُ، وَ تَخْتَلِفُ إلَيْهَا السِّباعُ الضّارِياتُ

————————————————————————

Peace be upon the unclothed corpses in the desert, bitten by wild wolves and around whom the beasts of prey prowled. 💔

29/07/2023

‏امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

‏ہم اہلبیت (علیہ السلام) کی یاد اور ہمارا ذکر بیماریوں، غموں اور شک کے وسوسوں سے نجات کا موجب ہے_

‏(الخصال ص625ح10)

28/07/2023

رونے کو بہرِ اصغرؑ، دے عُمرِ خضرؑ یا رب
یہ زندگی ہے چھوٹی، زخمِ گلُو بڑا ہے

عدنانٓ

25/07/2023

ننھی سی قبر کھود کے اصغرؑ کو گاڑ کے
شبیرؑ اُٹھ کھڑے ہوئے دامن کو جھاڑ کے

(میر انیس)

07/07/2023

خمِ غدیر ♥️
علی اکبر ناطق
کہاں ہو بوذر ،قریب آو
بلالِ نقارچی سے کہہ دو منادی کر دے
تمام صحرا نشیں ، عرب کے رئیس زادے
اب اِک عصا بھر کا فاصلہ بھی نہ آگے جائیں
جو اِس مقامِ وِلا سے آگے نکل گئے ہیں وہ لوٹ آئیں
جو سُست رَو ہیں ہمارے پیچھے وہ اپنے اُونٹوں کو تیز ہانکیں قریب آئیں
مَیں اُس خدا کی بشارتوں کا سنانے والا ہوں
جس کے وعدے غدیر ِ خم کے عظیم میداں تک آگئے ہیں

عرب کے پہلے اور آنے والے دِنوں کے بیٹو
بڑے قبیلوں کے شیخ زادو
سواریوں کی مہار کھینچو، زمیں پہ آو
یمن کی نیلے کناروں والی عبائیں کاندھوں سے نیچے رکھ دو
عمامے اپنے سروں کی صُحبت سے دُور کر دو
سماعتوں کو مری صدا کے قریب لاو

یہ میرے پہلو میں میرا بھائی تمھاری آنکھوں کے سامنے ہے
ہم آج منبر پہ اِس لیے ہیں
کہ آنے والے دِنوں میں کوئی علی کی بابت دلیل مانگے تو اُس سے کہنا
کہ جن کے پالان سے یہ منبر بنا کے اُس پر علی کی حجت تمام کی تھی
اُنھیں دلیلوں سے کیا لگاو
مگر یہ حجت دلیلِ اُولیٰ، وِلائے بابِ ازل پہ قائم
فضائے عالم میں تاقیامت رُکی رہے گی

عرب کے پیر و جوان سُن لو
یہ میرا بھائی سخی کا بیٹا تمھارا مولا
حلال زادوں کے قلب اِس کی محبتوں کی امان گاہ ہیں
یہی علیؑ ہے عرب کا سید
اِسی کے چہرے پہ قولِ صادق کی روشنی ہے
خدا کے حِل و حرم کا وارث
جب اُس کے دیں پر غنیم آیا
اِسی نے بڑھ کر نیام سے ذوالفقار کھینچی
یہ اُس نجیب و کریم ہستی کا مرد بیٹا
جسے خدا نے بھرے جہانوں میں میری بابت امین سمجھا
یہی ہے جس نے عرب کے قتنہ گروں کی ناکیں زمیں پہ رگڑیں
وہ گردنیں جو اکڑ گئیں تھیں
اِسی کی تیغِ دونوک نے اُن کو آگ دی تو وہ خم ہوئی ہیں

خدا کی آیت شریف لہجے میں سُننے والو
اگر تمھارے نسب نہ روکیں تمھارا رستہ تو اِس کو مانو
گلے میں اپنے اطاعتوں کا قلاوہ ڈالو
اِسے سُنو گے تو مَیں تمھاری بقا کا ضامن
تمھارے حج و نماز روزے قبول کر لوں گا ،پس قرابت کا پاس رکھنا
زمیں کے پست و بلند خِطوں میں رہنے والو
یہی علی ہے مری قرابت
جو آنے والے دِنوں میں حُجت
خدا کی بستی میں رہنے والے شریف لوگوں کے دل کی ڈھارس
یہ کفرو ایماں میں خطِ فاصل
جہان والو
علی کو مانو تو مَیں تمھاری شفاعتوں کا کریم ضامن

علی اکبر ناطق

31/01/2023

❤️❤️

25/01/2023

‏۳رجب
‏شہادتِ مولا امام علی نقی علیہ السلام کے موقعے پر صاحب الزمان کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔ 💔

‏أشْھدُ أنّک کلِمةُ التّقْوی وبابُ الْھُدیٰ والْعُرْوةُ الْوُثْقیٰ

23/01/2023

‏*رسولِ خدا صلی اللّٰہ علیه وآلہ وسلّم

‏"امام حسین علیہ السّلام کے قتل کی وجہ سے مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت ھے جو کبھی بھی سرد نھیں ھوگی.

سردار کربلا ص۱۹.

22/01/2023

‏حضرت رسول اللہﷺنے فرمایا

قبر حسین علیہ السلام کے نزدیک دعائیں قبول
‏ہوتی ہیں اور اُن کی تربت میں شفاء ہے

‏(بحارالانوار،جلد26،ص285)

Address

Karachi

Telephone

+923341386580

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karvan e Haamil al-Liwaa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karvan e Haamil al-Liwaa:

Share