Pak Rail Actions

Pak Rail Actions "I am a railfan, I have no affiliation with Pakistan Railways. I cannot solve any problem related to trains, but I can try to raise my voice thank you."
(3)

My job is to show good videos of trains and provide information related to trains as much as possible.

25/08/2026

بہت جلد ہونے جارہا ہے عوام ایکسپریس کے نئے دور کا آغاز 🥰♥️

25/08/2026

السلام علیکم

152 ڈاون شاہ لطیف ایکسپریس کے سفر کا ایک تازہ واقعہ

3 دن پہلے ایک دوست 152 ڈاون شاہ لطیف ایکسپریس میں میرپور خاص سے کراچی سفر کر رہا تھا وہ ٹکٹ لے کے ٹرین میں سوار ہوا جس کوچ میں وہ بیٹھا تھا وہ کوچ مسافروں سے تو بھری ہوئی تھی لیکن صرف 3 سے 4 لوگوں نے ٹکٹ دکھایا باقی سارے 400 یا 500 دے کے کام چلا رہے تھے
کچھ مسافروں نے کہا کہ ہمارا ٹکٹ بنادو تو ریلوے اسٹاف نے کہا جرمانے کے ساتھ 1000 روپے لگینگے جس پے وہ مسافر بھی خاموش ہوگئے اور 500 دے کے جان چھڑائی

اب اس سارے قصے میں بات ہی سمجھنے والی

مسافروں کی غلطی یہ کہ وہ ٹکٹ لے کے نہیں سوار ہوئے اور کچھ مسافر جو ہوسکتا ہے دیر سے پہنچے ہوں انہوں نے پیسے دینا مناسب نہیں سمجھا انہوں نے ٹکٹ بنوانا چاہا تو ریلوے والوں نے بلیک میلنگ شروع کردی

اب ایسا تو ممکن نہیں کے پوری ٹرین کے مسافر ہی دیر سے پہنچے ہوں

جس ریلوے اسٹیشن سے مسافر چڑھ رہے تھے وہ پیسے ہی دے کے کام چلا رہے تھے بہت کم تھے جو ٹکٹ لے کے آئے تھے
جو دوست ٹرین میں سفر کررہا تھا اس کو میں نے خاص کر کہا تھا اس ٹکٹ والے معاملے پے نظر رکھے
کیونکہ آئے دن ہم بھی ٹرین کی بحالی کے لئے آواز اٹھاتے ہیں اور بہت لوگ ہمیں انبوکس میسج کرکے کہتے ہیں کبھی مہران ایکسپریس تو کبھی بولان میل، خوشحال خان خٹک، موہنجودڑو ایکسپریس وغیرہ وغیرہ کے لئے آواز اٹھاو

اور ہم نے آواز اٹھائی بھی ہے لیکن اب یہ تازہ واقعہ آپ تک پہنچایا ہے
تو اب یہ بتائیں اب ہم کس منہ سے آواز اٹھائیں کہ یہ ٹرین بحال کرو وہ بحال کرو جب مسافر کسی طرح ماننے کو تیار نہیں خود موقع دیتے ہیں ریلوے والوں کو اور ریلوے والے بھی اسی قوم کا حصہ ہیں جو اپنی غلطی نہیں مانتی وہ بھی موقع سے فائدہ اٹھاکے بلیک میلنگ شروع کردیتے ہیں

ریلوے والوں کو ویسے بھی صرف اپنی تنخواہ سے مطلب ہوتا ہے اب اس تنخواہ کے ساتھ 400 500 کرکے اتنے سارے پیسے مل جاتے ہیں تو وہ کیوں منعی کرینگے وہ بھی یہی بولینگے نہیں لو ٹکٹ ہمیں پیسے دو ادارے کی بربادی سے انہیں کیا مطلب اگر ادارہ پرائیویٹ ہونے لگا تو احتجاج کرنے ضرور بیٹھ جائینگے

ایک بات جو پہلے بھی کئی دفعہ آپ کے سامنے رکھی ہے جو بھی رقم 400 500 یا اس سے زیادہ یا کم جو بھی آپ ٹرین میں دے کے سفر کرینگے وہ ان کی جیب میں جائینگے اور جو آپ ٹکٹ لینگے تو ٹکٹ کے پیسے پاکستان ریلوے کے پاس جاتے ہیں جو آپ ٹرین کی کوچز انجن، ڈیزل، اور اسٹاف وغیرہ فراہم کرتا ہے

کئی سال گزر گئے یہ بات سمجھاتے سمجھاتے سمجھنے کو کوئی تیار نہیں بس ٹرین کی بحالی کے لئے شور مچاتے رہیں
اور اگر ٹرین بحال ہوجائے تو اسے خودی برباد کردیں
اور پھر کہا یہ جاتا ہے کہ ریلوے والے خودی کہتے ہیں کہ ٹکٹ نا لو ہمیں پیسے دو سستا سفر پڑے گا
تو بھائی آپ ان کی سنتے کیوں ہو؟ وہ کوئی زبردستی تو گن پوائنٹ پے تھوڑی بولتے ہیں کہ ٹکٹ نا لو آپ ان کو خودی موقع دے دہے ہیں کہ وہ آپ سے پیسے مانگے ٹکٹ لے کے سوار ہوں کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور آپ کی ٹرین بھی چلتی رہے گی

لیکن لوگوں کی خودی نیت خراب ہوتی ہے کہ اچھا ہے کم پیسے لگیں گے باقی ٹرین جائے بھاڑ میں اور ٹرین جب بند ہوجاتی ہے تو بس اور وین میں زیادہ پیسے دے کے تکلیف دے سفر کرلینگے
اور تکلیف ان لوگوں کو ہوتی ہے جو ٹکٹ لے کے سفر کرتے ہیں

ایک شاہ لطیف ایکسپریس کا یہ حال کیا ہوا ہے تو مہران ایکسپریس بحال کرواکے کیا کرنا اور ہم بھی کیسے کسی ٹرین کی بحالی کے لئے آواز اٹھائیں
ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے لیکن پھر بھی اپنی کوشش کرتے ہیں کہ ٹرین چلتی رہے کیونکہ ہم ریل فینز کو تو ٹرین چلتی ہی اچھی لگتی ہے لیکن سفر کرنے والے ایسا نہیں سوچتے

شاہ لطیف ایکسپریس کا جو ایک واقعہ آپ کے سامنے رکھا ہے یہ کسی ایک دن یا کسی ایک بندے کی کہی ہوئی بات نہیں ہے یہ روز کا معمول ہے اور مختلف لوگ یہ واقعات سناتے ہیں اور شاہ لطیف ایکسپریس اور مہران ایکسپریس دونوں کے، اس کے علاوہ ہم نے سفر کے دوران خود بھی یہ سب دیکھا ہے

اب اس سب کا حل یہی ہوسکتا ہے کہ یہ ٹرینیں پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کی جائیں جیسا کہ پہلے تھیں اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے

اللہ تعالی ہم سب کو نیک ہدایت عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان اور پاکستان ریلوے کو بہت ترقیاں عطا فرمائے
آمین

25/08/2026

15 ستمبر سے 213 اپ 214 ڈاون موہنجودڑو پیسنجر بحال کرنے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن جاری

24/08/2026

بنا ٹکٹ سفر کرنے والا اور پیسے لے کے سفر کروانے والا دونوں ہی چور ہیں
لیکن کوئی بھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا

24/08/2026

پچھلے سال مال گاڑی کے ساتھ تباہ ہوجانے والا انجن 6015 🥲

9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس AGE 30 6015 کے ساتھ ملیر کالونی ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی ہے
10-نومبر-2024

تمام نئے اسٹاپ کی پہلی پسند شالیمار ایکسپریس 😍🥰
23/08/2026

تمام نئے اسٹاپ کی پہلی پسند شالیمار ایکسپریس 😍🥰


23/08/2026

جب کبھی ٹرین میں کوئی چور پکڑا جائے تو مسافر اس کی اچھی طرح دھلائی کردیتے ہیں
یاد رکھیں بنا ٹکٹ والے بھی چور ہی ہیں
🫣🫣

23/08/2026

موہنجودڑو پیسنجر ٹرین کی بحالی کا اعلان ہوگیا
اب اس کے تمام مسافروں کو چاہئیے کہ ہمیشہ ٹکٹ لے کے سفر کرنے کا اعلان کریں

انشااللہ
22/08/2026

انشااللہ

یہ تصویر دیکھ کہ سب پہلے تو یہ منہ میں آتا ہے کہ ریلوے والے اور خاص کر کراچی ڈویژن والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہےاب آت...
22/08/2026

یہ تصویر دیکھ کہ سب پہلے تو یہ منہ میں آتا ہے کہ ریلوے والے اور خاص کر کراچی ڈویژن والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے

اب آتے ہیں اس تصویر کی تفصیل کی طرف

یہ تصویر ہے ملیر کالونی ریلوے اسٹیشن کراچی کی دن ہے اتوار کا اس ریلوے اسٹیشن پے صرف ایک ہی ٹرین کا اسٹاپ ہے 151 اپ 152 ڈاون شاہ لطیف ایکسپریس کا تو جو مسافر اس تصویر میں آپ کو نظر آرہے ہیں وہ شاہ لطیف ایکسپریس کے لئے ہی یہاں بیٹھے ہیں
لیکن ان بچاروں کو یہ بات نہیں معلوم کہ اتوار کے صبح 151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس نہیں آتی

کیونکہ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن والوں نے تاریخ کا بدترین سلسلہ شروع کیا ہے کہ جو 151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس ہفتے کی صبح کراچی سے میرپور خاص جاتی ہے وہ شام کو واپس کراچی نہیں آتی اور اس کا ریک ماروی پیسنجر کو چلانے کے کام آتا ہے اور پھر اگلے دن یعنی اتوار کی شام کو 152 ڈاون شاہ لطیف ایکسپریس بن واپس آتی ہے

اب جو بچارے سادے لوگ ہیں انہیں کیا معلوم کہ ریلوے والے بہت زلالت پے اترے ہوئے ہیں پہلے میرپور خاص کے ایک ٹرین 149 اپ 150 ڈاون مہران ایکسپریس بلکل ہی بند کردی اور جو چل رہی ہے اس کا بیڑہ غرق کردیا ہے

یہ تصویر تو کراچی شہر کی کراچی کے کتنے اسٹیشن اور ہیں جہاں مسافر 151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس کا انتظار کر رہے ہونگے ڈرگ کالونی، ائیرپورٹ، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم، پھر کراچی سے نکل آئیں تو دھابیجی، جنگ شاہی، جھمپیر، ہر جگہ اس ٹرین کا انتظار کیا جارہا ہوگا اور سب کو مایوسی کا سامنہ کرنا پڑا
کچھ عرصہ پہلے جب شاہ لطیف ایکسپریس بلکل بند تھی اس وقت بھی ہر اسٹیشن پے اس کے مسافر آکے انتظار کرتے تھے

اگر ایک ٹرین بند یے تو بات ہی ختم ہوگئی کہ ٹرین ہے ہی نہیں لیکن ٹرین ہے لیکن آئیگی نہیں یہ کیا بات ہوئی؟

شہر کے لوگوں کو تو پھر بھی معلومات مل جاتی ہے لیکن چھوٹے شہر اور گاوں دیہات کے لوگوں کو کیا معلوم کہ ریلوے والوں کے زہن میں کیا کیا چل رہا ہے

ریلوے والوں سے درخواست ہے کہ ان معصوم لوگوں پے رحم کھائیں ان کو زلیل و خوار نا کریں جن لوگوں کا واحد آسرا ہی ریل گاڑی ہے ان کو بیزار نا کریں کہ لوگ ریل گاڑی کی طرف آنا ہی چھوڑ دیں
جس علاقے کی ایک ہی ٹرین کو چھوڑ کہ باقی سب بند کردی ہیں تو اس ایک ٹرین کو تو کم از کم روزانہ چلائیں
اگر آپ کے ہاتھ میں کوئی ایک چیز آگئی ہے تو آپ فرعون نا بنیں مسافروں کی وجہ سے ہی ریل گاڑیاں چل رہی ہیں اگر مسافروں نے آنا چھوڑ دیا تو آپ اپنی تنخواہ کے لئے ہی روتے رہ جائینگے ڈریں اس وقت سے

اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان اور پاکستان ریلوے کو بہت ترقیاں عطا فرمائے
آمین

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Rail Actions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Rail Actions:

Shortcuts

Share