24/06/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کاروانِ امیر حمزہؓ کے بانی اراکین میں شامل اور ایک اہم رکن، جناب سید سلیمان حیدر رضوی صاحب رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی درخواست ہے۔
تمام احباب سے گزارش ہے کہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر ایصالِ ثواب فرمائیں اور نمازِ جنازہ میں بھرپور شرکت کرکے مرحوم کے حق میں دعا کریں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔