Chak jhumra junction

Chak jhumra junction Finding love on a train journey. You're my favorite train ride. Life is unpredictable, just like train delays. Train life, best life.
(2)

The rhythmic sound of train wheels on tracks. Trains and memories that last forever.

مہنگائی بوہت ہو گئی ہے۔😢 یااللّه جن کی آمدنی بوہت کم ہے ان کی مدد فرما آمین۔🤲Inflation has become too much. O Allah, hel...
25/08/2026

مہنگائی بوہت ہو گئی ہے۔😢 یااللّه جن کی آمدنی بوہت کم ہے ان کی مدد فرما آمین۔🤲

Inflation has become too much. O Allah, help those whose income is too low. Aameen۔🤲

25/08/2026

113اپ غوری ایکسپریس صفدر آباد ریلوے اسٹیشن پہنچ رہی ہے جہاں مسافروں کی کثیر تعداد موجود ہے پچھلے کچھ دنوں سے یہ سیکشن مکمل طور پر بند پڑا ہوا ہے اب ان مسافروں کیسے گزارا ہو رہا ہوگاہ یہ تو پاکستان ریلویز کو سوچنا چاہئے۔

113UP Ghouri Express is reaching Safdarabad railway station where there is a large number of passengers, this section has been completely closed for the past few days, now how these passengers are going to spend their time, Pakistan Railways should think.

موہنجو دارو پسنجر ٹرین (213-اپ/214-ڈاؤن) کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
25/08/2026

موہنجو دارو پسنجر ٹرین (213-اپ/214-ڈاؤن) کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر - پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فری...
25/08/2026

چاروں صوبوں کو جوڑنے والی زنجیر - پاکستان ریلوے کا بڑا اقدام
پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے درمیان صوبے میں ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن، جدید کاری، مسافر سہولیات میں بہتری اور ریلوے رابطہ کاری کے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت طے پانے والا یہ معاہدہ خیبر پختونخوا میں ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو جدید بنانے کے ساتھ نئے اسٹریٹجک ریلوے رابطوں، بہتر سفری سہولیات اور علاقائی کنیکٹیویٹی کے ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھتا ہے۔

معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں تقریباً 240 کلومیٹر مضافاتی ریلوے لائنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں پشاور–نوشہرہ–جہانگیرہ روڈ، نوشہرہ–مردان–درگئی، نوشہرہ–مردان–چارسدہ، ناصرپور (چمکنی)–جمرود اور جمرود–لنڈی کوتل کے اہم روٹس شامل ہیں۔

اسی فریم ورک کے تحت کوہاٹ سے تھل کے راستے خرلاچی تک تقریباً 192 کلومیٹر نئی اسٹریٹجک ریلوے لائن کی ترقی بھی شامل ہے، جو پاکستان کو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا سے جوڑنے اور Uzbekistan–Afghanistan–Pakistan Railway Corridor (UAPRC) کے تحت علاقائی تجارت اور رابطہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پشاور کینٹ، پشاور سٹی، نوشہرہ اور جہانگیرہ ریلوے اسٹیشنز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے ساتھ مسافروں کے لیے سہولیات اور سروسز کو بھی بہتر بنایا جائے گا، جبکہ صوبے میں موجود 81 غیر محفوظ ریلوے کراسنگز کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ خیبر پختونخوا مشترکہ اقدامات کریں گے۔

یہ معاہدہ صرف ریلوے لائنوں اور اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن تک محدود نہیں بلکہ خیبر پختونخوا میں ایک زیادہ مربوط، محفوظ اور جدید ریلوے نظام قائم کرنے اور پاکستان کو وسطی ایشیا تک وسیع تر ریلوے رابطے سے جوڑنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکومتِ خیبر پختونخوا اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس فریم ورک کو عملی منصوبوں میں تبدیل کرکے اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

25/08/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور
ٹکرز: 25 اگست 2026

لاہور: لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول

لاہور: قراقرم 42-ڈاوُن کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

لاہور: قراقرم 42-ڈاوُن کراچی کیلئے آج براستہ ساہیوال روانہ ہو گی۔

لاہور: قراقرم 42-ڈاوُن کے مسافروں کو فیصل آباد سے آج ملت ایکسپریس 18-ڈاوُن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔

لاہور: ملت ایکسپریس 18-ڈاؤن کراچی کے لیے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 5 بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوگی

لاہور: کراچی ایکسپریس 16-ڈاوُن کراچی کیلئے 6 بجے کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

لاہور: لاہور-سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس 148-ڈاؤن آج براستہ وزیر آباد، لالہ موسی روانہ ہوگی۔

لاہور: کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

لاہور: ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشنوں پر موجود رہے گا۔

لاہور: معزز مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید رہنمائی اور اپڈیٹ کیلئے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ قائم کریں۔

السلام علیکم! دوستو امید کرتا ہوں کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔ تو دوستوں سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے کہ میرے پیج کی ریچ...
25/08/2026

السلام علیکم! دوستو امید کرتا ہوں کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔ تو دوستوں سے تعاون کی درخواست کی جاتی ہے کہ میرے پیج کی ریچ بوہت کم ہو گئی ہے۔ تو جلدی سے ریویو سیکشن میں جائیں اور ریویو دے دو، یار میرے پیج کی اس طرح سے ریچ بہتر ہو جانے کی امید ہے۔ شکریہ! 🙏🙏🙏



25/08/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس
پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن
ٹکرز: 25 اگست 2026
کراچی ڈویژن میں ٹرین آپریشن جاری ہے، تاہم بعض ڈاؤن ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث چند اپ ٹرینوں کی روانگی اپنے مقررہ اوقات سے تاخیر سے متوقع ہے۔

کراچی: 47-اپ رحمان بابا ایکسپریس مقررہ وقت دوپہر 12:00 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 45-اپ پاکستان ایکسپریس مقررہ وقت دوپہر 2:00 بجے کے بجائے 1 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر سے سہ پہر 3:15 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 41-اپ قراقرم ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 3:00 بجے روانہ ہوگی

۔
کراچی: 9-اپ علامہ اقبال ایکسپریس مقررہ وقت سہ پہر 3:30 بجے کے بجائے 45 منٹ تاخیر سے سہ پہر 4:15 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 33-اپ پاک بزنس ایکسپریس مقررہ وقت شام 4:00 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 17-اپ ملت ایکسپریس مقررہ وقت شام 5:00 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 7-اپ تیزگام مقررہ وقت شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 15-اپ کراچی ایکسپریس مقررہ وقت شام 6:00 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 25-اپ زکریا ایکسپریس مقررہ وقت شام 6:30 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 37-اپ فرید ایکسپریس مقررہ وقت شام 7:30 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 5-اپ گرین لائن مقررہ وقت رات 10:00 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 1-اپ خیبر میل مقررہ وقت رات 10:15 بجے روانہ ہوگی۔

کراچی: 145-اپ سکھر ایکسپریس مقررہ وقت رات 11:00 بجے کراچی سٹی سے روانہ ہوگی۔

کراچی: آپریشنل اور فیلڈ اسٹاف کی مسلسل کاوشوں کے ذریعے ٹرین آپریشن کو بہتر انداز میں برقرار رکھنے اور تاخیر کو کم سے کم سطح پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کراچی: یہ ٹرینوں کی عارضی روانگی کا شیڈول ہے۔ آپریشنل صورتحال کے مطابق اوقاتِ روانگی میں ردوبدل ممکن ہے، لہٰذا مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے قبل تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کریں۔
کراچی: مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ریلوے انکوائری 117 سے رابطہ کریں۔

Address

Lala Musa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak jhumra junction posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share