Sada Bahar Daewoo Service: Official

Sada Bahar Daewoo Service: Official Let's travel with us
We give you comfortable service

10/06/2025

حاجی میر امتیاز لہڑی

26/05/2025

بوستان سے اغواء شدہ
بس کاروائی میں چمن
سے برآمد۔کی گئی۔
میر دولت لہڑی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتظامیہ کی بروقت کارروائی قابلِ تحسین، واقعہ سے مسافروں میں خوف وہراس بڑھ گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ٹرانسپورٹ شعبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ (۔۔۔۔ترجمان۔۔۔۔۔) آل پاکستان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سدا بہار ٹرانسپورٹ کے مالک" حاجی میر دولت علی لہڑی " نے کہا ہے. کہ بوستان سے اغواء کی جانے والی سدا بہار ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو انتظامیہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چمن سے برآمد کیا۔ جبکہ بس کے عملے کو بھی بحفاظت کوئٹہ سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی پر کمشنر کوئٹہ، ڈی سی، لیویز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی نے نہ صرف متاثرہ عملے اور کمپنی کو تحفظ فراہم کیا بلکہ عوام میں اعتماد کی فضا کو بھی بحال کیا۔ حاجی دولت علی لہڑی نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر جو ٹرانسپورٹ سیکٹر کو غیر محفوظ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے حساس خطے میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ رواں رکھنے کے لیے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، تاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوں اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مگر اس قسم کے واقعات نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام مسافروں کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پیدا کیا ہے، جو پہلے ہی بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنائیں۔ حاجی دولت علی لہڑی نے ایک مرتبہ پھر انتظامیہ، صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری ردِعمل اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ بلوچستان میں امن قائم ہو اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر نہ ہو۔

25/05/2025

بریکنگ نیوز

کوئٹہ سے تونسہ شریف جانیوالی سدابہار ڈائیو بس عملہ اور مسافروں سمیت اغواء

نامعلوم مُسلح افراد نے بوستان کلی قاسم جمشید ہوٹل کے قریب سے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے لے اپنے ساتھ لے گئے

واقعہ صبح 11 بجے کے قریب رونما ہوا ہے

مسافر بس میں ڈرائیور سمیت دیگر مسافر سوار تھے جوکہ پنجاپ کے ضلع تونسہ شریف جارہے تھے

واقعہ کی زمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے اور اب تک بس کا سراغ نہیں مل سکا

20/05/2025
اللہ پاک بابا جان کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین
03/05/2025

اللہ پاک بابا جان کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین

چیئرمین رند قومی اتحاد سردار خان رند حاجی فیروز خان لہڑی کی عیادت کر رہے ہیں ، سردار خان رند نے حاجی فیروز لہڑی کے فرزند حاجی میر دولت لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ حاجی فیروز خان لہڑی کو جلد صحت یابی عطا فرمائیں وہ بلوچستان کا سرمایہ ہیں ۔

13/04/2025
سلامتی حاجی بابا
13/04/2025

سلامتی حاجی بابا

کراچی
پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی معروف ٹرانسپورٹر الحاج میر فیروز خان لہڑی کے عیادت کر رہے ہیں

13/04/2025

کوئٹہ ۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر زوالفقار لہڑی میر شفیع گرگناڑی حاجی ربانی خان خلجی ملک زیشان مولوی جمال خان ندیم خان آفریدی رومیل جان اور دیگر نے شاھوانی ہاوس کیچی بیگ سریاب آکر پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابقہ نائب صدر حاجی میر ریاض احمد شاھوانی سے ان کے والد حاجی عبد الحمید شاھوانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعا کی

سدا بہار ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان مدینہ شریف میں عمرہ کرنے کے وقت لیا گیا گروپ فوٹو ،
01/04/2025

سدا بہار ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان مدینہ شریف میں عمرہ کرنے کے وقت لیا گیا گروپ فوٹو ،

حاجی میر مظفر خان لہڑی عید کے دوسرے دن مکہ شریف میں
01/04/2025

حاجی میر مظفر خان لہڑی عید کے دوسرے دن مکہ شریف میں

Eid Mubarak
31/03/2025

Eid Mubarak

آپ تمام دوستوں کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو . از طرف سدا بہار ٹرانسپورٹ
31/03/2025

آپ تمام دوستوں کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ہو . از طرف سدا بہار ٹرانسپورٹ

Address

Quetta
QUETTA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada Bahar Daewoo Service: Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sada Bahar Daewoo Service: Official:

Share