28/04/2023
سولر لگوانے والے حضرات ایک ماہ صبر کریں، قیمتیں زمین پر آنے والی ہیں 80 روپے سے 85 روپے واٹ۔
سولر مافیا والے اب عوام کو عید کے بعد قیمتیں بڑھنے کا ڈراوا دے کر اپنا پرانا مال اور پرانے ماڈل بیچنا چاہتے ہیں۔
بنیادی وجوہات
1.پاکستان میں سٹاکیوں نے پہلے سے بےتحاشہ امپورٹ کرلی ہے جن کے کنٹینرز اب آہستہ آہستہ کراچی پورٹ سے کلیئر ہورہے ہیں۔
2. عالمی مارکیٹ میں سولر کی قیمتیں کم ہوچکی ہیں، جن کا فی الحال ایک دو سال تک بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔
نوٹ: یہ ہدایات خاص کر کسان بھائیوں کے لیے ہیں۔
بغیر کاغذات بغیر بار کوڈ والے جعلی بی گریڈ پینل ہرگز نہ خریدیں ۔
نوٹ:
آج سے ایک ماہ قبل قیمت 130 روپے واٹ تھی
آج 93 روپے واٹ میں خریدار نہیں مل رہا مافیا کو
یہ میری اپنی ریسرچ ہے
میں اس مارکیٹ کو پچھلے کئی ماہ سے فالو کر رہا ہوں
الیکٹرک گروپ کی وال سے کاپی