Explore on Four

  • Home
  • Explore on Four
Call Directions Website Contact the business

Explore on Four A Pakistani/Waziristani traveler/overlander willing to circumvent the 🌎 on Pakistani passport 🛂 with a Pakistani registered vehicle.... +923132312240 WhatsApp

03/10/2026

استنبول کی مشہور "نیلی (بلو) مسجد" کی دلچسپ تاریخ۔۔۔

🚐🇹🇷 کیمپر وین میں ترکی کا بارہ روزہ یادگار سفر 🇵🇰✨12 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ترکی کے آٹھ مختلف شہروں کی سیریہ کوئی عام ٹو...
03/10/2026

🚐🇹🇷 کیمپر وین میں ترکی کا بارہ روزہ یادگار سفر 🇵🇰✨

12 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ترکی کے آٹھ مختلف شہروں کی سیر

یہ کوئی عام ٹور نہیں ہے… بلکہ ترکی کے شہروں، ساحلوں، پہاڑوں، جھیلوں اور تاریخی مقامات کا ایک شاندار Road Trip! ہے جس کا مزہ آپ کو زندگی بھر یاد رہے گا🚐🏔️🌊

💰 مکمل پیکیج: صرف 295,000 روپے فی فرد

━━━━━━━━━━━━━━
✨ پیکیج میں شامل سہولیات ✨
━━━━━━━━━━━━━━

🍳 روزانہ ناشتہ

🚐 کیمپر وین کے تمام اخراجات
• کیمپر وین کرایہ
• ایندھن
• مینٹیننس
• ٹول ٹیکس وغیرہ

✈️ ایئرپورٹ ٹرانسفر
• 3 یا اس سے زیادہ افراد کے لیے ایئرپورٹ پک اینڈ ڈراپ
• 1 یا 2 افراد کو ایئرپورٹ سے خصوصی بس کے ذریعے لایا جائے گا، جہاں تقسیم اسکوائر پر ہمارا نمائندہ استقبال کرے گا۔

✈️ استنبول → انطالیہ ڈومیسٹک فلائٹ
• سامان کی حد: 15 کلو
• اضافی وزن کی صورت میں ایئرلائن پالیسی کے مطابق اضافی رقم مسافر کو ادا کرنا ہوگی۔

🚆 انقرہ → استنبول ٹرین ٹکٹ

🏨 ہوٹل رہائش

🛳️ باسفورس کروز ڈنر

━━━━━━━━━━━━━━
🗺️ ہمارا شاندار روٹ 🗺️
━━━━━━━━━━━━━━

📍 دن 1: استنبول — آرام اور فری ٹائم

🏛️ دن 2: استنبول اولڈ سٹی
آیا صوفیہ، بلیو مسجد، گرینڈ بازار اور تاریخی مقامات

🌆 دن 3: استنبول جدید شہر
تقسیم، استقلال اسٹریٹ، ابو ایوب انصاری رضی اللّہ عنہ کا مزار اور شہر کے دیگر دلچسپ مقامات

🕌 دن 4: برصہ
عثمانی تاریخ، تاریخی مقامات اور عثمان غازیؒ کے مزار کی زیارت

🌴 دن 5: انطالیہ
بحیرۂ روم کا خوبصورت ساحلی شہر

🚐 دن 6: پاموک کلے
کیمپر وین کے ذریعے شاندار Road Trip

🚐 دن 7: قونیہ
کیمپر وین کے ذریعے سفر، مولانا رومی کا مزار اور شہر کی سیر

🎈 دن 8 & 9: کیپڈوکیا
پریوں جیسی چٹانیں، وادیاں اور کیمپر وین کا منفرد تجربہ

🚐 دن 10: سامسون
بحیرۂ اسود کے ساحل اور خوبصورت مناظر

🚐 دن 11: انقرہ
کیمپر وین کے ذریعے سفر، شہر کی سیر اور ہوٹل میں قیام

🚆 دن 12: انقرہ → استنبول بذریعہ ٹرین
🏝️ پرنسس آئی لینڈ کی سیر
🛳️ شاندار الوداعی باسفورس کروز ڈنر

━━━━━━━━━━━━━━
❌ پیکیج میں شامل نہیں ❌
━━━━━━━━━━━━━━

✈️ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹ
🛂 ویزا فیس
🍽️ ناشتے کے علاوہ کھانا پینا
🎟️ میوزیم یا دیگر سرگرمیوں کے ٹکٹ
⛴️ پرنسس آئی لینڈ فیری ٹکٹ
📌 کوئی بھی ایسی چیز جو اوپر صراحتاً شامل نہ کی گئی ہو

━━━━━━━━━━━━━━
💳 ادائیگی کا طریقہ 💳
━━━━━━━━━━━━━━

🔹 صرف وہ لوگ جن کا ترکی کا ویزہ لگا ہوا ہے یا جن کو ترکی کا ویزہ آنلائن مل سکتا ہے ان کی سیٹ بک کی جائے گی۔

🔹مکمل پیکیج کی رقم ایڈوانس ادا کرنا ہوگی۔

━━━━━━━━━━━━━━

🇹🇷 12 دن — 12 راتیں — بے شمار یادیں!
🚐 Turkey by Campervan — ایک ایسا سفر جو صرف دیکھا نہیں، محسوس کیا جاتا ہے! ❤️

📲 مزید معلومات اور بکنگ کے لیے واٹس ایپ کریں:
+92 313 2312240

⚠️ سیٹیں محدود ہیں — اپنی سیٹ بروقت محفوظ کریں!



0313 2312240

🇹🇷🌉 استنبول کا مونال — پیئر لوتی ☕️استنبول میں اگر اسلام آباد کے مونال جیسا کوئی مقام تلاش کریں، جہاں بیٹھ کر شہر، پانی ...
03/10/2026

🇹🇷🌉 استنبول کا مونال — پیئر لوتی ☕️

استنبول میں اگر اسلام آباد کے مونال جیسا کوئی مقام تلاش کریں، جہاں بیٹھ کر شہر، پانی اور آسمان کا حسین منظر ایک ساتھ دیکھا جا سکے، تو پیئر لوتی (Pierre Loti Hill) کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔

یہ خوبصورت پہاڑی ایوب سلطان (Eyüp Sultan) کے علاقے میں واقع ہے اور یہاں سے گولڈن ہارن (Haliç) کا ایسا دلکش نظارہ دکھائی دیتا ہے کہ چند لمحوں کے لیے انسان کی نظریں وہیں ٹھہر جاتی ہیں۔ 🌊🏙️

اسی پہاڑی پر موجود تاریخی کیفے سے چائے یا ترک کافی کی چسکی لیتے ہوئے نیچے پھیلا ہوا گولڈن ہارن، تاریخی مساجد، پرانے محلے اور استنبول کی عمارتیں دیکھنا اپنے آپ میں ایک تجربہ ہے۔ ☕️✨

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جگہ کا نام مشہور فرانسیسی ناول نگار Pierre Loti کے نام پر رکھا گیا، جو عثمانی دور کے استنبول سے بہت متاثر تھے اور یہاں آ کر گولڈن ہارن کے نظارے کیا کرتے تھے۔

اور بالکل نیچے واقع ہے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کا مزار—وہ عظیم صحابی جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی میزبانی کا شرف حاصل کیا اور جن کی نسبت سے استنبول کا یہ پورا علاقہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خاص روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ ❤️

یوں ایک ہی جگہ پر تاریخ، روحانیت، قدرتی حسن اور استنبول کا شاندار منظر سب اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

📍 Pierre Loti Hill, Eyüp, Istanbul
اگر استنبول میں ایک ایسی جگہ دیکھنی ہو جہاں دل بھی خوش ہو اور آنکھیں بھی، تو پیئر لوتی ضرور جائیے۔

🇹🇷 پیئر لوتی — استنبول کا مونال! ❤️

#استنبول #پیئرلوتی #ابوایوبانصاری #ترکی

02/10/2026

🌍 دنیا بھر میں پھیلے وزیرستان کے لوگوں سے ایک ملاقات! ❤️

وزیرستان صرف ایک جگہ کا نام نہیں، بلکہ ایک پہچان، ایک ثقافت اور ایک مضبوط رشتہ ہے۔ آج روزگار، تعلیم اور بہتر مستقبل کی تلاش میں وزیرستان کے بے شمار لوگ دنیا کے مختلف شہروں اور ملکوں میں آباد ہیں۔

میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس سفر کو ایک نئے انداز میں شروع کیا جائے—دنیا کے مختلف شہروں میں موجود وزیرستان کے لوگوں سے ملاقات کی جائے، ان کی زندگی، سفر، جدوجہد اور کامیابیوں کی کہانیاں سنی جائیں اور ان سے جڑا جائے۔ 🌎✈️

اگر آپ بھی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں اور دنیا کے کسی بھی شہر یا ملک میں رہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔ ممکن ہے اگلی ملاقات آپ ہی کے شہر میں ہو! 🤝

📍 Waziristan Diaspora — Let's Meet!

اپنے ایسے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی یہ پوسٹ ضرور شیئر کریں جو دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔


#𝐰𝐚𝐳𝐢𝐫𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

28/09/2026

Istanbul posh area .... Amazing views

28/09/2026

ترکی 🇹🇷 کی مقامی تیار کردہ الیکٹرک گاڑی جو پاکستانی تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی ہے 26 ماڈل۔۔۔

27/09/2026

پاکستانیوں کی سوچ۔۔۔ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔۔۔ایک شخص سے ٹور کے متعلق بات چل رہی تھی۔۔۔ انہوں نے حساب لگایا کہ ٹکٹ او...
23/09/2026

پاکستانیوں کی سوچ۔۔۔ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔۔۔

ایک شخص سے ٹور کے متعلق بات چل رہی تھی۔۔۔ انہوں نے حساب لگایا کہ ٹکٹ اور ویزا سمیت یہ کیمپر وین ٹور تقریباً چھ لاکھ تک پہنچ رہا ہے۔۔۔ وہ وہیں سے الٹے پیر بھاگے۔۔۔ میں نے لاکھ سمجھایا کہ اس وقت نو دن اور تین شہروں کا ترکی ٹور پانچ لاکھ چالیس ہزار میں ایک نامور کمپنی کروارہی ہے۔۔۔ جبکہ میں بارہ دن اور آٹھ شہر دکھا رہا ہوں۔۔۔ استنبول میں بھی ان جگہوں پر لے کر جارہا ہوں جہاں اور کوئی کمپنی نہیں لے کر جاتی۔۔۔ کیمپر وین کا منفرد تجربہ الگ۔۔۔ ان سب چیزوں کے لئے اگر چالیس پچاس ہزار زیادہ لگ جائیں تو سوچیں کہ تھوڑے پیسے زیادہ لگا کر آپ کو بہت کچھ منفرد مل رہا ہے۔۔۔ لیکن اکثر لوگ صرف پیسوں کو دیکھتے ہیں۔۔۔ کہتے ہیں کہ ہم زیادہ شہر اور منفرد تجربہ بھلے نہ کریں بس چالیس پچاس ہزار بچا لیں۔۔۔ ایسی سوچ والوں کو صرف سلام کیا جاسکتا ہے ۔۔۔ سمجھایا نہیں جاسکتا ۔۔۔

21/09/2026

ترکی 🇹🇷 میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو رہا ہے۔۔۔

Address

Bahria Express Way

46220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Explore on Four posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Explore on Four:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed transport service?

Share