Gilgit Ghizer Goods Transport

Gilgit Ghizer Goods Transport Gilgit Ghizer Goods Transport ®️

16/08/2026

اہم تازہ ترین اطلاع برائے معزز صارفین

الحمدللہ! آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جاری احتجاج کے حوالے سے آج گورنر سندھ، وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالعلیم خان اور تمام گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے صدور کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حکومتی نمائندگان نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے 40 دن کا وقت لیا ہے، خصوصاً پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے مطالبے کو طے شدہ مدت میں نافذ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کا احتجاج فی الحال 40 دن کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اگر حکومت مقررہ مدت میں مطالبات پر عملدرآمد نہ کر سکی تو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ کا لائحہ عمل جاری کیا جائے گا۔

🚛 گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ

ان شاء اللہ کل سے راولپنڈی آفس سے بکنگ دوبارہ شروع کر دی جائے گی اور تھاکوٹ کے علاقے میں احتجاج کے باعث رکے ہوئے ہمارے ٹرک بھی اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

ہم اپنے تمام معزز صارفین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل اور غیر معمولی صورتحال کے دوران صبر، تعاون اور بھرپور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔

آپ کے اعتماد اور تعاون کا بہت شکریہ۔ ❤️

Best Regards
Gilgit Ghizer Goods Transport
Fast • Reliable • Trusted Service

اہم اطلاع برائے معزز صارفینآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جاری احتجاج کے حوالے سے اہم پیش رفتآج گورنر سندھ اور ...
16/08/2026

اہم اطلاع برائے معزز صارفین

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جاری احتجاج کے حوالے سے اہم پیش رفت

آج گورنر سندھ اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے درمیان ایک اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر تفصیلی بات چیت اور جاری احتجاج کو ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل حل تلاش کیا جائے گا۔

گزشتہ 8 روز سے جاری احتجاج حکومت کے لیے ایک اہم اور چیلنجنگ صورتحال بن چکا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں اشیائے ضروریہ سمیت مختلف سامان کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث قلت کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کو بھی کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے۔

اس احتجاج کے باعث Gilgit Ghizer Goods Transport کی روزانہ کی ٹرانسپورٹ سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ چونکہ یہ احتجاج ایسوسی ایشن کے مشترکہ فیصلے کے تحت جاری ہے، اس لیے ہم اس دوران مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ہم اپنے تمام معزز صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ احتجاج ختم ہوتے ہی پہلے سے رکے ہوئے سامان کی ترسیل جلد از جلد مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ہم اپنے قابلِ قدر صارفین کے صبر، تعاون اور صورتحال کو سمجھنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
آپ کے اعتماد اور تعاون کی ہم ہمیشہ قدر کرتے ہیں۔

Best Regards
Gilgit Ghizer Goods Transport

🚨 Government Must Take Serious Notice of Goods Transport ProtestThe ongoing protest by the goods transport sector needs ...
13/08/2026

🚨 Government Must Take Serious Notice of Goods Transport Protest

The ongoing protest by the goods transport sector needs the immediate and serious attention of the Government.

If the situation continues, the suspension of goods transportation may create a shortage of essential commodities and other goods, leading to supply disruptions, increased transportation costs, and further price hikes for the general public.

We urge the Government and the Goods Transport Association to resolve the matter through meaningful negotiations and restore the transportation system as soon as possible.

The smooth movement of goods is essential for the country’s economy and for the daily needs of ordinary citizens. 🇵🇰



برآمدی سپلائی چین، صنعتی پیداوار اور زرمبادلہ کے

حصول کو خطرات لاحق

مزید پڑھیں: https://urdu.arynews.tv/goods-transport-strike-industry-crises/

اہم اطلاع برائے معزز صارفینگلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ کے تمام معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 8 اگست 2026 سے ہمارے وہ لوڈ...
12/08/2026

اہم اطلاع برائے معزز صارفین

گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ کے تمام معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 8 اگست 2026 سے ہمارے وہ لوڈ شدہ ٹرک جو پہلے ہی منزل کی جانب روانہ تھے، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جاری احتجاجی ہڑتال کے باعث تھاکوٹ، بشام کے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس احتجاج کی وجہ سے سامان کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج ختم ہوگا، ان شاء اللہ سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

اسی طرح ہمارا راولپنڈی بکنگ آفس، مچھلی منڈی، کبوتر گلی بھی احتجاج کے باعث فی الحال سامان کی بکنگ/لوڈنگ کرنے سے قاصر ہے۔

ہم اپنے تمام معزز صارفین سے اس غیر معمولی صورتحال میں صبر، تعاون اور سمجھ بوجھ کی درخواست کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہمیشہ کی طرح گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ پر اپنا اعتماد اور تعاون برقرار رکھیں گے۔

آپ کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ۔
🙏 گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ 🙏

صرف مطالبات تسلیم کرنے کی زبانی یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کی جائیگی، صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشنمز...
11/08/2026

صرف مطالبات تسلیم کرنے کی زبانی یقین دہانی پر ہڑتال ختم نہیں کی جائیگی، صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

مزید پڑھیں : https://www.express.pk/story/2826760/


Ali Nazar Shah Mir Baz Yasenographer Muhammad Rahim bro

🚨 اہم اطلاع — آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال 🚛📍 آج اسلام آباد میں ٹرک و گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔...
10/08/2026

🚨 اہم اطلاع — آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال 🚛

📍 آج اسلام آباد میں ٹرک و گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔

ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا بنیادی مطالبہ ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ/مسلسل اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور فیول کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔ ڈیزل کی قیمتوں، ٹیکسز اور بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو شدید متاثر کیا ہے۔

⛔ ہڑتال کے باعث آج لوڈنگ کا عمل نہیں کیا جا رہا۔
ہمارے وہ تمام مال بردار ٹرک جو مختلف مقامات پر موجود ہیں، ہڑتال ختم ہونے اور روٹس کی صورتحال واضح ہونے کے بعد ہی روانہ کیے جائیں گے۔

📢 ہمارا مطالبہ:
"فیول کی قیمتوں میں استحکام — ٹرانسپورٹرز کا بنیادی حق"

ہم اپنے معزز صارفین سے موجودہ صورتحال کے باعث ہونے والی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں اور آپ کے تعاون و صبر کے شکر گزار ہیں۔ 🤝

Gilgit Ghizer Goods Transport
منزل اپکا ذمہداری ہماری

KKH روڈ اپڈیٹ | گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹالحمدللہ! تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے (KKH) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے ک...
07/08/2026

KKH روڈ اپڈیٹ | گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ
الحمدللہ! تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے (KKH) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے اور آمدورفت بحال ہو چکی ہے۔ �

ہمارے تمام لوڈڈ ٹرک دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکے ہیں، اور ان شاء اللہ جلد ہی مقررہ مقامات پر پہنچ جائیں گے۔

آپ کے صبر، اعتماد اور تعاون پر گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ 🙏

گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ
محفوظ • تیز رفتار • قابلِ اعتماد خدمات

🚧 اہم روڈ اپڈیٹ 🚧تمام معزز صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے (KKH) چلاس کے م...
06/08/2026

🚧 اہم روڈ اپڈیٹ 🚧

تمام معزز صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے (KKH) چلاس کے مقام اچھر نالہ کے قریب اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے بند ہے، جبکہ JSR روڈ بھی جن نالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

روڈ کلیئرنس ٹیمیں موسم اور حالات بہتر ہوتے ہی بحالی کا کام شروع کریں گی۔

تمام مسافروں اور ٹرانسپورٹرز سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مزید سرکاری اپڈیٹس کا انتظار کریں۔

گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ
آپ کو سڑک کی صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتا رہے گا۔

غذر روڈ اپڈیٹمقامی نیوز ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث گوپس  کے مقام پر غذر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔اس صور...
23/07/2026

غذر روڈ اپڈیٹ
مقامی نیوز ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث گوپس کے مقام پر غذر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
اس صورتِ حال کے باعث ہماری روزانہ مقامی مزدا سروس عارضی طور پر متاثر ہے۔
ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی سڑک پر سفر محفوظ اور ممکن ہوگا، ہماری سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔
مزید برآں، ضلعی انتظامیہ نے موسم کی تبدیلی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر رات کے اوقات میں غذر روڈ پر سفر نہ کرنے کی ہدایت (وارننگ) جاری کی ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں غذر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی قائم کردہ ایمرجنسی ٹیم سے رابطہ کرے

آپ کے تعاون، صبر اور اعتماد کا شکریہ۔
گلگت غذر گڈز ٹرانسپورٹ




Address

Machli Mandi Kabutar Gali Near Pak Goods
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Ghizer Goods Transport posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share