19/11/2025
سرگودھا میں مدینہ ویلفیٸر آرگناٸزیشن رجسٹرڈ کے زیراہتمام سپریٸر کالج شاہپور کیمپس میں حراسمنٹ آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں صدر مدینہ ویلیفیٸر آرگناٸزیشن رجسٹرڈ سمیرا عبدالخالق ، ناٸب صدر ادریس نواز چدھڑ اور سکندر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے بھی موجود تھی ۔ کالج پرنسپل اللہ دتہ نے کالج میں دی جانیوالی تعلیم و سہولیات بارے روشنی ڈالی اور کہا کہ سپیریٸر کالج شاہپور کیمپس تعلیمی معیار میں اچھا خاصہ نام بنا چکا ھے ۔ یہاں پڑھنے والے طلبا و طالبات کو درپیش تمام مساٸل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ھے ۔ صدر مدینہ ویلیفیٸر آرگناٸزیشن رجسٹرڈ سمیرا عبدالخالق نے کہا کہ ہماری آرگناٸزیشن خواتین کی آواز ھے ۔ خواتین کو درپیش تمام مساٸل کو اجاگر کرنا اور انکو حل کروانا ہماری اولین ذمہ داری ھے ۔ خواتین و بچیوں کو درپیش تمام مساٸل کو حل کرنے کیلیٸے ہم ہر لمحہ کوشاں ھیں ۔ ناٸب صدر ادریس نواز چدھڑ نے کہا کہ مدینہ ویلیفیٸر آرگناٸزیشن خواتین کیلیٸے رزگار و ہنر کے موقع بھی فراہم کر رہی ھے ۔ دستکاری سنٹرز و دیگر ہنر سکھانے کیلیٸے مدینہ ویلیفیٸر سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ھے ۔ بچیوں کو حراسمنٹ کے حوالہ سے بھی آگاہی فراہم کی گٸی اور طالبات سے درپیش مساٸل بارے بھی دریافت کیا گیا ۔ طالبات کی جانب سے کالج انتظامیہ کی کافی تعریف کی گٸی اور انکی کارکردگی کو خوب سراہا گیا ۔ اس موقع پر پرنسپل اللہ دتہ اور مدینہ ویلیفیٸر آرگناٸزیشن رجسٹرڈ کے درمیان ایک ایم او یو ساٸن کیا گیا ۔ جس میں غریب طلبا و طالبات کو 70 فیصد تک فیسوں میں کنسیشن دی جاٸے گی ۔ کالج پرنسپل کی جانب سے مدینہ ویلفیٸر آرگناٸزیشن رجسٹرڈ کے عہدیداران کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گٸی ۔