Beautiful Pakistan

Beautiful Pakistan Find the best places, videos, pictures about natures and view points. No one can escape to feel the rhythm of the coolness and freshness in the atmosphere.

Pakistan is one of the most beautiful country in the World, which is considered as a heaven for tourists. People from all over the World attract to visit in Pakistan to admire the creativity of the Almighty Allah in the development of wider landscape of Pakistan. You will not be the next who will spend the memorable days of his life in Pakistan.

اگر اپ آن لائن لاکھوں کمانا چاہتے ہیںایک اچھے فری لانسر بننا چاہتے ہیںکوئی سکل سیکھنا چاہتے ہیںاپنی جمع پونجی اور وقت بر...
01/17/2026

اگر اپ آن لائن لاکھوں کمانا چاہتے ہیں
ایک اچھے فری لانسر بننا چاہتے ہیں
کوئی سکل سیکھنا چاہتے ہیں
اپنی جمع پونجی اور وقت برباد نہیں کرنا چاہتے
تو اس کیلے والے ٹھگ سے بچیں
یہ صرف میٹھی میٹھی باتیں کر کے اور کار میں ویڈیو بنا کے پیارے سرائیکیوں کو کروڑوں کمانے کے جھانسے دیتا ہے
کوئی بھی اس سے متاثرہ شخص یا اس کا دوست جو اس کے جھانسے میں ایا ہو لازمی بتائے

صبح سویرے سنانواں شہر میں آئل ٹینکر گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا. کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں
01/08/2026

صبح سویرے سنانواں شہر میں آئل ٹینکر گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا. کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں

مہاندرے سرائیکی شاعر سئیں امان اللہ ارشد سئیں اللہ پاک کو پیارے تھی گن ۔۔۔۔۔۔
01/07/2026

مہاندرے سرائیکی شاعر سئیں امان اللہ ارشد سئیں اللہ پاک کو پیارے تھی گن ۔۔۔۔۔۔

اس بچے کا نام محمد ایان ہے۔اور یہ ایک یتیم بچہ ہے۔محمد ایان کراچی کے علاقے خدا کی بستی کے قریبب محمد حسن گوٹھ کا رہائشی ...
01/06/2026

اس بچے کا نام محمد ایان ہے۔اور یہ ایک یتیم بچہ ہے۔
محمد ایان کراچی کے علاقے خدا کی بستی کے قریبب محمد حسن گوٹھ کا رہائشی تھا۔
بیوہ ماں کا اکلوتا بیٹا ہے اور چار یتیم بہنوں کا اکلوتا بھائی۔
سال 2019 میں محمد حسن کو اسکے پڑوسی کے بچے آکر اپنے ساتھ کھیلنے لےگئے۔
ماں کے بقول کچھ دیر بعد شور ہوا کہ محمد ایان کو کوئی پڑوسی کے گھر سے اغواء کرکے لےگیا۔
محمد ایان ڈھائی سال کا تھا لیکن چار سال کا لگتا تھا۔
ماں دن رات روتی ہے۔رات کو اچانک آنکھ کھل جاتی ہے اور چیخ اٹھتی ہے۔
بیٹے کی جدائی ماں کو جینے نہیں دے رہی۔
ماں کا کہنا ہے کہ میں ایک بیوہ خاتون ہوں میرا سہارا ایان نے ہی بننا تھا۔ مجھے میرا بیٹا کوئی لاکر دے میں زندگی بھر دعاؤں میں یاد رکھونگی۔
جوجو دوست اس پوسٹ کو پڑھ رہا ہو آپ سے دست بستہ درخواست ہے کہ خدارا اس پوسٹ کو شئیر کریں آپ کا ایک شئیر کسی ویران گھرانے کو آباد کرسکتا ہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
03162529829
5 Jan 2026

کل شام تک مجھے عمیری سے متعلق کسی بات کا علم نہیں تھا۔ پھر ایک دوست نے عمیری جیسے غلیظ شخص سے پردہ اٹھایا۔۔۔ جس کے نتیجے...
01/06/2026

کل شام تک مجھے عمیری سے متعلق کسی بات کا علم نہیں تھا۔ پھر ایک دوست نے عمیری جیسے غلیظ شخص سے پردہ اٹھایا۔۔۔ جس کے نتیجے میں یہ پوسٹ لکھی گئی۔
عمیری اور اس عورت کی ویڈیو کسی دکھ کی داستان نہیں، نہ ہی کسی مظلوم عورت کی فریاد ہے، اور یہ کسی سماجی ناانصافی کے خلاف بغاوت بھی نہیں۔ یہ کھلی، ننگی اور ڈھٹائی سے کی گئی بدکاری ہے جسے کیمرے کے سامنے لا کر جذبات، محرومی اور ذہنی صحت کے کھوکھلے نعروں میں لپیٹنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ یہ وہ گندگی ہے جسے چند بیمار دماغ، خوشبو میں لپیٹ کر بیچنا چاہتے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ بیمار وہ ہیں جو اسے خریدنے پر تیار بیٹھے ہیں۔
اگر یہ عورت واقعی اپنے شوہر سے نالاں تھی، اگر واقعی اس رشتے میں گھٹ گھٹ کر جی رہی تھی، اگر واقعی اس کے ساتھ زیادتی ہو رہی تھی، تو کیا عدالتیں بند تھیں؟ کیا خلع حرام تھا؟ کیا نکاح کوئی جرم بن چکا ہے؟ نہیں۔۔۔! اصل مسئلہ ظلم نہیں تھا، اصل مسئلہ حوصلے، کردار اور غیرت کی کمی تھی۔ کیونکہ باوقار راستہ اختیار کرنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی چاہیے ہوتی ہے، اور یہاں وہ پہلے ہی ٹوٹ چکی تھی۔
اس عورت نے بے راہ روی کو مجبوری نہیں، انتخاب کے طور پر اپنایا، یہ فیصلہ کسی لمحاتی کمزوری کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک سوچے سمجھے اخلاقی انکار کا اعلان تھا۔ اور پھر اس فیصلے کو آنسوؤں، مکالموں اور کیمرے کے سامنے بیٹھ کر ”سچ“ بنا کر پیش کرنا یہ صرف بے حیائی نہیں، یہ بدترین مکاری ہے۔
اور عمیری؟ یہ کوئی ہمدرد مرد نہیں، یہ کوئی نجات دہندہ نہیں، یہ کوئی باشعور انسان نہیں۔ یہ وہ درندہ صفت کردار ہے جو دوسروں کی ازدواجی کمزوریوں پر گھات لگا کر بیٹھتا ہے، جو ٹوٹتے رشتوں میں انگلی ڈال کر خود کو محبت کا پیامبر ثابت کرتا ہے۔ ایسے لوگ محبت نہیں کرتے، یہ صرف شکار کرتے ہیں۔ یہ وہ گدھ ہیں جو لاش پر ہی اترتے ہیں، اور پھر اخلاقیات کا جنازہ اٹھا کر خود کو مرد کہلوانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس سے بھی زیادہ قابلِ نفرت وہ فیس بکی دانشور ہیں جو اس عورت اور اس عمیری کو ہیرو بنانے نکل پڑے ہیں۔ یہ وہی منافق ہیں جو اپنی بہن کے لیے غیرت کے لیکچر دیتے نہیں تھکتے، مگر کسی اور کی بیوی کی بے پردگی پر تالیاں بجاتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو زنا کو choice خیانت کو self-respect اور حرام تعلق کو emotional healing کا نام دے کر اپنی ننگی حالت پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
اگر آج اس فعل کو درست مان لیا گیا، اگر آج اسے جواز مل گیا، تو کل ہر عورت اپنی بے وفائی کو ”محرومی“ کہہ کر بیچ دے گی، اور ہر عمیری اپنے حرام تعلق کو ”سمجھ داری“ کہہ کر پیش کرے گا۔ پھر اس معاشرے میں نکاح ایک مذاق بن جائے گا، خاندان ایک بوجھ، اور وفا ایک فرسودہ لفظ۔۔۔۔۔
یہ تحریر کسی ایک عورت یا ایک مرد کے خلاف نہیں، یہ اس پوری سوچ کے خلاف ہے جو گندگی کو نظریہ اور بے حیائی کو حق بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ یہ گالی نہیں، یہ تازیانہ ہے۔ اور تازیانہ ہمیشہ ننگی پیٹھ پر ہی لگتا ہے۔۔۔۔۔
اگر یہ الفاظ زہر لگ رہے ہیں، اگر یہ تحریر برداشت سے باہر ہو رہی ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تحریر غلط ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ سچ نشانے پر لگا ہے۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: جام مظہرسلیم

#عمیری

01/05/2026
01/05/2026

ہمیں اس پیج کےلیے کوٹ سلطان ، جمن شاہ ، لیہ ،کروڑ بھکر، چوک اعظم چوبارہ پیرجگی، دائرہ دین پناہ اور کوٹ ادو سے پیج ایڈمن چاہیے جو پیج پہ اپنے علاقے کی خبر یا انفارمیشن پوسٹ کر سکیں خواہش مند ان باکس رابطہ کریں

یہ ایک کچرا دان ہے ایک بے گھر اور بے سہارا  اماں اس میں  سردی اور بارش سے بچنے کیلیے پناہ لی ہوئی ہے اللہ پاک سب غریبوں ...
01/05/2026

یہ ایک کچرا دان ہے ایک بے گھر اور بے سہارا اماں اس میں سردی اور بارش سے بچنے کیلیے پناہ لی ہوئی ہے
اللہ پاک سب غریبوں کی پریشانیاں دور فرمائے آمین

گجرات(بیوٹی فل پاکستان فیس بک پیج) مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، گجرات ٹریفک پولیس اہلکار نے طالب علم کا موٹر سائیکل چال...
01/04/2026

گجرات(بیوٹی فل پاکستان فیس بک پیج) مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، گجرات ٹریفک پولیس اہلکار نے طالب علم کا موٹر سائیکل چالان 11ہزار روپے کا کردیا، موٹر سائیکل چالان کی ادائیگی تک ٹریفک پولیس آفس میں بند کردی مجبور طالب علم جرمانے کی ادائیگی کے لیے موبائل بیچنے کے لیے موبائل شاپ پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام گجرات ٹریفک پولیس کے اہلکار نجم نے لاری اڈا کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار طالب علم سعد جو مسلم آباد کا رہائشی تھا کو روکا جس نے ہیلمنٹ نہ پہنا ہوا تھا سے کہاگیا کہ تمہارا 2000ہزار روپے کا چالان ہو گا جس پر طالب علم نے منت سماجت کی کہ میں سٹوڈنٹ ہوں مہربانی کی جائے تو ٹریفک پولیس اہلکار نے کہاکہ سوپ پلاؤ تو 1000روپے کا چالان ہو گا جس پر طالب علم نے بتایا کہ میرے پاس اتنے بھی پیسے نہیں میں کسی دوست اور گھر والوں سے منگوا لیتا ہوں وہ پیسوں کی خاطر گھر والوں کو کال کرنے لگا جس پر غصے میں آئے ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے کہاکہ تمہارا لائسنس کدھر ہے؟ تمہارے موٹر سائیکل کے کاغذات کدھر ہیں وغیرہ وغیرہ اور مختلف شقیں لگا کر اس کا چالان کردیا اور ساتھ ہی موٹر سائیکل کی چابی زبردست چھین کر موٹر سائیکل ٹریفک پولیس آفس میں لے گئے اور کہاکہ جب تک چالان جمع نہیں کراؤگے اس وقت تک موٹر سائیکل نہیں ملے گی مجبور طالب علم دوسرے روز اپنی چالان کے رقم پوری کرنے کے لیے اپنا موبائل بیچنے موبائل شاپ پر چلا گیا جہاں اس نے نمائندہ ڈاک سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز،ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق، ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد جنجوعہ، ٹریفک انسپکٹر چوہدری عمران اکرم گجر ودیگر ارباب احتیار سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے طالب علم نے بتایا کہ مجھے ٹریفک پولیس اہلکار کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کی بھی دھمکی دی جارہی ہے۔

اللہ پاک آپ سب کو اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے آمین ثم آمین
01/03/2026

اللہ پاک آپ سب کو اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے آمین ثم آمین

اس بار ٹوور پہ جائیں گے تو ایک کلوچلغوزے ضرور لائیں گے
01/03/2026

اس بار ٹوور پہ جائیں گے تو ایک کلوچلغوزے ضرور لائیں گے

Address

New York, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category