Railgari

Railgari Assalam-O-Alaikum Everyone
Railfans, Railway Employees & All Respectable Members Warm Welcome
(2)

02/06/2026

Riding the locomotive through Potohar’s mountains, witnessing a side of Pakistan that few ever get to see. 🇵🇰✨

01/06/2026

تیز گام 7UP کے پاور وین میں ریاض آباد اور خانیوال ریلوے اسٹیشن کے درمیان اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاور وین مسلسل بغیر کسی وقفے کے استعمال ہو رہی تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، تاہم اصل وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی۔

پاکستان ریلوے کا نظام دن بدن زوال کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ کبھی ٹرینوں میں تاخیر، کبھی فنی خرابی، اور اب دورانِ سفر آگ لگنے جیسے واقعات سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری ریلوے بہتری کے بجائے آہستہ آہستہ پیچھے کی طرف جا رہی ہے۔

30/05/2026

Sabak raftar railcar crossing Greenline express 😍 .. Guess the station 🤔💭 ??

📸: Jawad Ahmed

26/05/2026

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی رونق بھی اپنے عروج پر پہنچ گئی 🐑🚆❤️

ریلوے کے ذریعے بھیڑیں ایک شہر سے دوسرے شہر روانہ، تاکہ وقت پر ہر گھر تک قربانی کی خوشی پہنچ سکے۔
یہ صرف سفر نہیں… یہ سنتِ ابراہیمیؑ کی تیاری ہے، جذبات ہیں، خوشیاں ہیں اور عید کی خوبصورت روایت ہے۔ 🌙✨

اللہ پاک سب کی قربانی قبول فرمائے، اور یہ بابرکت دن پاکستان بھر کے لیے خیر و برکت لے کر آئ

کب تک ہمارا خوبصورت بلوچستان دہشت گردی کی آگ میں جلتا رہے گا؟  کب تک معصوم لوگوں کا خون بہتا رہے گا اور صرف بیانات آتے ر...
24/05/2026

کب تک ہمارا خوبصورت بلوچستان دہشت گردی کی آگ میں جلتا رہے گا؟
کب تک معصوم لوگوں کا خون بہتا رہے گا اور صرف بیانات آتے رہیں گے؟

آج پوری قوم کی نظریں پاکستان آرمی اور سیکیورٹی اداروں پر ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن ایکشن لیا جائے اور بلوچستان کی دھرتی کو ان عناصر سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جائے۔

بلوچستان پاکستان کا دل ہے، اس کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ عوام جواب بھی چاہتے ہیں اور عملی کارروائی بھی۔ پاکستان کے دشمنوں کو اب واضح پیغام ملنا چاہیے کہ ہمارے امن، ہماری سرزمین اور ہمارے لوگوں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ 🇵🇰💔

24/05/2026

ایک بار پھر کوئٹہ کو نشانہ بنایا گیا۔
چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے ہولناک حملے کے بعد ٹرین پٹری سے اتر گئی، ایک بوگی الٹ گئی جبکہ اطراف میں کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ ہر طرف دھواں، چیخ و پکار اور خوف کا منظر دیکھنے میں آیا، جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ حملہ صرف ایک ٹرین پر نہیں بلکہ پاکستان ریلوے، بلوچستان کے امن اور بے گناہ مسافروں کے اعتماد پر حملہ ہے۔ ایسے واقعات کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کریں تاکہ کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کو بار بار اس کرب سے نہ گزرنا پڑے۔

اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد شفا دے، جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور پاکستان کو امن عطا کرے۔ 💔🇵🇰

23/05/2026

🔥 عوام ایکسپریس کی نئی ریک نے تو پورا منظر ہی بدل دیا!
اب یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جیسے کراچی کی شان گرین لائن ایکسپریس ہے، ویسے ہی اب پشاور ڈویژن کے پاس بھی اپنی ایک پریمیم ٹرین موجود ہے ❤️🚆

راولپنڈی سے پشاور کی جانب جاتی خالی ریک بھی ایسی لگ رہی ہے جیسے کوئی VIP سروس اپنے افتتاح کا انتظار کر رہی ہو۔ جدید کوچز، شاندار لک اور مکمل اپگریڈ — پاکستان ریلویز واقعی ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ ✨

پشاور ڈویژن کے ریل فینز کے لیے یہ لمحہ کسی تحفے سے کم نہیں۔ اب سفر صرف منزل تک پہنچنا نہیں بلکہ ایک پریمیم تجربہ بننے جا رہا ہے 🚄🔥

Credit: Talha Nadeem

Muhammad Hanif Abbasi

فیصل آباد کی رات… ✨بادلوں بھرے آسمان تلے شالیمار ایکسپریس کا یہ منظر دل جیت لیتا ہے 🚆❤️فیصل آباد والوں کی پہلی پسند — آر...
21/05/2026

فیصل آباد کی رات… ✨
بادلوں بھرے آسمان تلے شالیمار ایکسپریس کا یہ منظر دل جیت لیتا ہے 🚆❤️
فیصل آباد والوں کی پہلی پسند — آرام، رفتار اور شان کا دوسرا نام: شالیمار ایکسپریس 🇵🇰🔥

AA Enterprises

19/05/2026

گرمیوں کی تپتی شام، دھوپ کی شدت ابھی باقی تھی مگر جیسے ہی پنڈ دادن خان شٹل اپنی مخصوص سیٹی بجاتی ہوئی لالہ موسیٰ جنکشن پر داخل ہوئی، پلیٹ فارم کی رونق ہی بدل گئی ❤️🚆

مسافروں کی چہل پہل، انجن کی گونج اور شام کے سنہری رنگوں میں نہائی یہ خوبصورت آمد واقعی پاکستان ریلوے کے حسین لمحات میں سے ایک تھی۔

18/05/2026

🚆 شالیمار ایکسپریس
“رفتار، آرام اور اعتماد کا سفر” ❤️
AA Enterprises

Address

11 Cowley Road
Birmingham
B114QR

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Railgari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Railgari:

Share

Category