Punjab Goods Transport Association

Punjab Goods Transport Association Punjab Goods Transport Association is located in Pakistan. Association is working in Community & Government business activities in all Around The Punjab.
(1)

Punjab Goods Transport Association, popularly known as PGTA, was formed in the year 2000 by Ch Zulifqar Ali, the leading goods transporter of that time. It emerged as a service provider of Cargo and Logistic for small businesses at Lahore, Pakistan. Innovative operational techniques enabled PGTA to enjoy almost immediate success and growth. PGTA have 8 branch offices in Pakistan. PGTA successfully

solve transporter problems. PGTA believe that automation and I.T. development will be the integral part of Transporters in future.PGTA greatest asset has been their dedicated representatives of Association. The motivation, perseverance, loyalty and willingness of representatives to strive for excellence have made it possible for Pakistan Cargo to compete successfully in the global marketplace. Our teams are committed to make a difference and achieve excellence in solving problems that resulted in recognition of PGTA to enlist public in top Goods Transport Association of Punjab for the last fifteen years. Similarly, the PGTA group has deep roots spanning over 15 years in the logistics and Road cargo handling industry. We have grown from strength to strength to where it is today. Our passion is to be Pakistan’s leader in logistics and Road cargo handling. We are committed to continuously seek opportunities which will enable us to spread our wings further and undertake movement of cargo in the entire continents of the world. Ultimately, wherever there is a customer shipment, we at PGTA will have the right solutions. The PGTA story Ch Zulifqar Ali begins in 2000 in the city of transporters of Pakistan in Lahore.The objectives of our Punjab Goods Transport Association are to cultivate a cohesive spirit of unity among transport operators, to liaise with the government agencies in order to frame various policy matters, to maintain harmonious relationships with staff and labour unions among transporters, and to carry out welfare activities for the benefit of the transport community.

چوہدری مقبول حسینپنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرچوہدری مقبول حسین پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ان...
22/08/2026

چوہدری مقبول حسین
پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر
چوہدری مقبول حسین پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ان مخلص، بااعتماد اور دیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے تنظیم کی مضبوطی، اتحاد و یکجہتی اور ٹرانسپورٹ برادری کے جائز حقوق کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
وہ پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بانی اور بابائے ٹرانسپورٹ مرحوم چوہدری ذوالفقار علی کے دیرینہ ساتھی اور شاگردِ خاص رہے ہیں۔ طویل رفاقت کے دوران انہوں نے مرحوم چوہدری ذوالفقار علی سے تنظیم سازی، ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل، اتحاد و اتفاق اور برادری کی خدمت کے حوالے سے عملی تجربہ حاصل کیا۔ آج وہ اپنے اسی بزرگ رہنما کے مشن، نظریے اور خدمت کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔چوہدری مقبول حسین نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی کہ ٹرانسپورٹرز اپنے حقوق کے لیے متحد اور منظم رہیں۔ ان کے نزدیک ٹرانسپورٹ کا شعبہ صرف ایک کاروبار نہیں بلکہ ملکی معیشت کی بنیادی ضرورت اور لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے، اس لیے اس شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل کا حل اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک کے ساتھ بھی چوہدری مقبول حسین کی طویل تنظیمی رفاقت رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مشاورت، تجربے اور تنظیمی بصیرت کے ذریعے ایسوسی ایشن کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جاوید اختر ملک کی رہنمائی اور مسلسل تنظیمی جدوجہد بھی اس سفر کا اہم حصہ ہے۔چوہدری مقبول حسین کی انتھک محنت، خلوص، قائدانہ صلاحیتوں، تنظیم سے وابستگی اور ٹرانسپورٹ برادری کے لیے مسلسل خدمات کے پیشِ نظر انہیں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا مرکزی صدر مقرر کیا گیا۔ یہ ذمہ داری دراصل ان کی برسوں پر محیط جدوجہد اور ٹرانسپورٹرز کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے لیے ہونے والی دو اہم اور تاریخی ہڑتالوں میں بھی چوہدری مقبول حسین کا کردار نمایاں رہا۔ مشکل اور آزمائش کے حالات میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑے رہنا، ان کے مسائل کو حکومتی اور عوامی سطح پر اجاگر کرنا اور برادری میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا ان کی قیادت کی نمایاں خصوصیات ہیں۔چوہدری مقبول حسین کے نزدیک ٹرانسپورٹ برادری کی خدمت محض ایک عہدہ یا ذمہ داری نہیں بلکہ ایک جذبہ، عہد اور مشن ہے۔ وہ ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز، مزدوروں اور اس شعبے سے وابستہ تمام افراد کے مسائل کے حل اور ان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔وہ گرین ٹریک لاجسٹک کمپنی کے مالک بھی ہیں۔ کاروباری مصروفیات کے باوجود تنظیمی امور اور ٹرانسپورٹرز کی خدمت کے لیے ہمہ وقت میسر رہنا ان کے خلوص، جذبۂ خدمت اور تنظیم سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ کاروباری تجربے نے بھی انہیں ٹرانسپورٹ کے عملی مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے مؤثر آواز اٹھانے میں مدد دی ہے۔آج پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کو ایسی ہی مخلص، تجربہ کار اور باہمت قیادت کی ضرورت ہے جو بابائے ٹرانسپورٹ مرحوم چوہدری ذوالفقار علی کے مشن کو آگے بڑھائے، ان کے نقشِ قدم پر چلے اور سینئر ساتھیوں کی رہنمائی و رفاقت سے ٹرانسپورٹرز کے اتحاد، وقار اور حقوق کے لیے مضبوط آواز بنے۔
امید ہے کہ چوہدری مقبول حسین اپنی صلاحیتوں، تجربے، خلوص اور جذبۂ خدمت سے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کو مزید مضبوط، منظم اور فعال بنائیں گے اور پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ برادری کی آواز کو مزید مؤثر انداز میں بلندکریں گے۔اللہ تعالیٰ چوہدری مقبول حسین کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، مرحوم چوہدری ذوالفقار علی کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق دے اور ٹرانسپورٹ برادری کی خدمت کے اس سفر میں استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔
رپورٹ: سید فضل عباس شاہ
رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
84 سبزہ زار، لاہور
0304-9339899

2012 کی یادیں — ٹرانسپورٹ برادری کے پ ایشن کے بانی چوہدری ذوالفقار علی مرحوم، صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک، سابق ص...
20/08/2026

2012 کی یادیں — ٹرانسپورٹ برادری کے پ ایشن کے بانی چوہدری ذوالفقار علی مرحوم، صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک، سابق صدر کے جی سی کراچی خالد خان، ارشاد بخاری پبلک ٹرانسپورٹ کراچی، شعیب خان مرحوم ملک شیر اعوان امان الل جدون اورنوید بٹ کی 2012 کی یہ یادگار تصویر ایک ایسے دور کی خوبصورت یاد ہے جب ٹرانسپورٹ برادری کے مخلص اور باکردار لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنی برادری کی خدمت کے لیے سرگرم تھے۔
یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی مضبوطی، اتحاد اور ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے لیے اپنی صلاحیتیں اور وقت وقف کیا۔ ان کا خلوص، محنت، بھائی چارہ اور ٹرانسپورٹ برادری کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وقت گزر جاتا ہے، نسلیں بدل جاتی ہیں، مگر مخلص لوگوں کی خدمات اور خوبصورت یادیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ 2012 کی یہ تصویر آج بھی ہمیں اس دور کے ان عظیم ساتھیوں کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے ٹرانسپورٹ برادری کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔
جو احباب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اور جو ہمارے درمیان موجود ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ ہماری تنظیم، ہماری جدوجہد اور ہماری ٹرانسپورٹ برادری کی تاریخ کا ایک قیمتی باب ہے۔
رپورٹ: سید فضل عباس شاہ
رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
84 سبزہ زار، ٹرک اسٹینڈ، لاہور

20/08/2026

ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر اہم ملاقات
پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک ساجد اعوان کے دفتر نمل لاجسٹک، ملتان میں انجمن تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق صاحب نے خصوصی طور پر تشریف لا کر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں، حکومتی اقدامات اور ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ حکومتِ وقت ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ٹرانسپورٹرز میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو اور انہیں درپیش مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن بنایا جا سکے۔
ملاقات کے اختتام پر خواجہ محمد شفیق صاحب نے ملتان میں ہونے والے چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے حوالے سے ملک ساجد اعوان سے فرینڈ گروپ کو ووٹ دینے اور بھرپور حمایت کرنے کی درخواست کی، جس پر ملک ساجد اعوان نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور تمام ٹرانسپورٹرز کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
رپورٹ:
سید فضل عباس شاہ
رابطہ سیکرٹری، پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
84، سبزہ زار، لاہور

20/08/2026

🚛 ڈرائیوروں کی آواز، میری پہچان 🚛
محنت کش ڈرائیوروں کے حقوق کی آواز بننا،
ان کی عزت، فلاح اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنا
میرا مشن، میرا عزم اور میری پہچان ہے۔
سید فضل عباس شاہ
صوبائی رابطہ سیکرٹری
پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
📍 84، سبزہ زار ٹرک اسٹینڈ، لاہور
اتحادِ ٹرانسپورٹرز — مضبوط آواز، مضبوط مستقبل

19/08/2026
19/08/2026

کراچی سے آنے والے ٹرانسپورٹرز کا شاندار استقبال
کراچی سے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک ساجد اعوان، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ڈی جی خان و صدر گڈز ٹرانسپورٹ بلوچستان عبدالسلام ناصر، ملتان مظفرگڑھ کنٹینر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اجمل پہوڑ اور جنرل سیکرٹری ڈی جی خان حاجی بلال کی کراچی سے آمد پر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک، صوبائی رابطہ سیکرٹری پنجاب سید فضل عباس شاہ اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور کامیاب و پُرامن ہڑتال میں بھرپور کردار ادا کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے اتحاد، یکجہتی، صبر اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور بھائیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
رپورٹ:
سید فضل عباس شاہ
صوبائی رابطہ سیکرٹری
پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
84 سبزہ زار، لاہور

حاجی اکرم خان چانڈیہ سے نیک خواہشات کا اظہارملتان میں عزیز گڈز آف کمپنی جیوے سجاول گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی حاجی اکبر خان چان...
18/08/2026

حاجی اکرم خان چانڈیہ سے نیک خواہشات کا اظہار
ملتان میں عزیز گڈز آف کمپنی جیوے سجاول گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی حاجی اکبر خان چانڈیہ کے آفس پر ضلعی صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن، کوٹ ادو حاجی اکرم خان چانڈیہ سے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک، صوبائی رابطہ سیکرٹری پنجاب سید فضل عباس شاہ، صدر منی گڈز ملتان عمران جھولے لال اور نائب صدر منی گڈز ملتان رب نواز خان نے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پر حاجی اکرم خان چانڈیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور بھائیوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے اپنی خدمات بے لوث جذبے، خلوص اور محنت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کو حاجی اکرم خان چانڈیہ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے اور ان کی خدمت کو اپنا مشن سمجھیں گے۔
رپورٹ: سید فضل عباس شاہ
رابطہ سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن
84 سبزہ زار، لاہور

اس پر امن ہڑتال میں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے تمام ٹرانسپورٹرز ڈرائیوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
17/08/2026

اس پر امن ہڑتال میں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑے تمام ٹرانسپورٹرز ڈرائیوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

15/08/2026
15/08/2026

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن صدر جنوبی پنجاب کے صدر ملک ساجد اعوان

Address

Plot No 84, Sabzazar Truck Stand Near Babu Sabu Motorway Interchange Bund Road Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Goods Transport Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Goods Transport Association:

Shortcuts

Share